پاکستان کی موجودہ امپورٹڈ حکومت آل سعود کے دباو پر اب انڈین حکومت سے غیر اصولی مفاہمت کرنے جا رہی ہے،علامہ شفقت شیرازی

13 مئی 2022

وحدت نیوز(قم) یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر فاطمیہ فاؤنڈیشن شعبہ قم کے زیراہتمام ایک تجزیاتی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ مقررین نے جنت البقیع کے انہدام کے حوالے سے مختلف زاویوں پر روشنی ڈالی اور راہ حل سوچنے پر زور دیا۔ سیمینار سے خصوصی گفتگو حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت شیرازی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئول امور خارجہ نے کی۔

 انہوں نے مختصر وقت میں جامع گفتگو کرتے ہوئے آل سعود اور امریکہ و برطانیہ کے گٹھ جوڑ کے مضمرات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ ان کے مطابق آل سعود کی پشت پناہی امریکہ و برطانیہ کی طرف سے کی جا رہی ہے، ورنہ آل سعود انتہائی کمزور لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ متعدد ممالک میں رژیم چینج کرنے کی کوششیں کرچکا ہے۔

اگر مقاومتی بلاک بشارالاسد کی مدد نہ کرتا تو یہ شام میں بھی اپنی پسند کی حکومت لے آتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ امپورٹڈ حکومت آل سعود کے دباو پر اب انڈین حکومت سے غیر اصولی مفاہمت کرنے جا رہی ہے، ان کے مطابق ہندوستان کی خوشنودی کیلئے کشمیر سے لاتعلق ہونا موجودہ حکومت کی ایک اور خیانت ہے۔ اسی طرح اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنا بھی اورسیز پاکستانیوں کے حق پر ڈاکہ ہے۔

 انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کے نوکروں کے بھی نوکر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملت پاکستان کے استقلال، خود مختاری اور آزادی کے تحفظ، بقاء اور دفاع کیلئے جدوجہد کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree