ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے، علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

07 جولائی 2022

وحدت نیوز(تہران) ہم ہر اس تحریک کے حامی ہیں جس کی بنیاد ظلم سے نفرت پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ اور مجلس علماء امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے  تہران میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کیا۔ حزب موتلفہ اسلامی کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میں مسلم امہ کی سیاسی و انقلابی تحریکوں اور جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے خطاب میں پاکستان کی نظریاتی اساس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی طور پر ایک انقلابی ریاست ہے۔ پاکستان کا وجود ایک انقلاب کا مرہون منت ہے جس کی قیادت بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان بننے کے بعد حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی تقریریں، اقدامات اور بیانات اس بات کی گواہی ہیں کہ محمد علی جناحؒ نہ صرف برصغیر کے مسلمانوں بلکہ دنیا کی ہر مظلوم قوم کے لیے درد دل رکھتے اور حقیقی معنوں میں ایک عالمی انقلابی رہنما تھے۔ محمد علی جناح ؒ نے جو اقدامات فلسطینی قوم کے لیے اٹھائے وہ اس زمانے میں ثانی نہیں رکھتے اور وہ انتہائی انقلابی اقدامات تھے۔ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ دنیا بھر کی انقلابی تحریکوں اور مظلوموں و مستضعفوں کی حمایت پاکستان کی نظریاتی اساس میں شامل ہے جس کا درس بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ پاکستانی قوم کو دیکر گئے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree