سانحہ پاراچناراور موجودہ حالات کے پیش نظر ایم ڈبلیوایم یوکے کے زیر اہتمام ویبینارکا انعقاد

08 مئی 2023

وحدت نیوز(لندن)مجلس وحدت مسلمین یو کے یورپ نے موجودہ حالات کے پیش نظر ایک ویبینار کانفرنس منعقد کی جس میں پاراچنار میں ہونے والے دلخراش سانحہ اور دہشت گردی پہ سخت غم و غصہ کا اظہار کیا گیا-اس انلائن کانفرنس میں حجت الاسلام مولانا رضا حیدر رضوی نے تربیت و تزکیہ نفس کی اہمیت پہ زور دیتے ہوئے فرمایا کہ آج یہ جو خود ساختہ دہشت گردی ہم دیکھ رہے ہیں یہ انسانی اقدار کے پامال ہونے کی ایک بہت بھیانک مثال ہے-

اس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری جناب ناصر عباس شیرازی نے موجودہ قومی سانحہ کو پاکستان کی تاریخ کا بد ترین سانحہ قرار دیا اور فرمایا کہ یہ تمام واقعات حقیقت میں ایک خاص منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں- پاراچنار میں شیعہ اساتذہ کا قتل عام ہماری موجودہ حکومت کے چہرے پہ بد نما داغ ہے-جو قوتیں ملک میں جمہوریت کو پنپتے نہیں دیکھنا چاہتی اور ملکی اقتدار کو طول دینے کےلئے  ایسے درندہ صفت سیاہ کارنامے انجام دے رہے ہیں-لیکن پاکستانی قوم و ملت ان کے ہر نقشے اور منصوبے کو بخوبی سمجھ چکی ہے اور ملت بیدار ہے - کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم یوکے کے مسئول جناب حجت الاسلام ابرار حسین الحسینی نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کے ساتھ کیا اور کہا ہم  پاراچنار کے مظلوموں کیساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ان کی حمایت میں اور ظالمین کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree