مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کا ولولہ انگیز خطاب

03 جون 2023

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب میں فرزندان انقلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات، نظریات اور خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نظریاتی و انقلابی اور تنظیمی شخصیات نے اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کیا۔ برسی کے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔

یاد رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگرام مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے متعدد ممالک میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی دنیا بھر میں شناخت ہی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید علامہ عارف حسینی (رہ) کے افکار و نظریات ہیں۔ قم المقدس میں شہر علم و انقلاب ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین کا حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔  



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree