مجلس وحدت مسلمین شعبہ امورِ خارجہ کے زیرِاہتمام 6 روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتام

27 جنوری 2023

وحدت نیوز(قم) ورکشاپ کا مقصد مختلف تنظیمی شعبہ جات کے مسئولین کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافہ تھا۔ اس مقصد کیلئے ماہر اور جیّد اساتذہ کرام کی خدمات حاصل کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدتِ مسلمین کے شعبہ امورِخارجہ کے زیرِ اہتمام قم المقدس میں مختلف تنظیمی شعبہ جات کے مسئولین کی پیشہ وارانہ مہارتوں میں اضافے کیلئے موسسہ باقرالعلوم میں ایک چھ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین قم المقدس، مشہد اور اصفہان کے سربراہان اور تنظیمی شعبہ جات کے مسئولین نے شرکت کی۔ تربیتی کلاسز کا دورانیہ صبح سات بجے سے نمازِ مغرب تک تھا۔ درمیان میں کھانے اور نماز کے بعد مختصر استراحت کا وقفہ بھی کیا جاتا رہا۔ ورکشاپ میں پاکستان شناسی، ذرائع ابلاغ، جدید اسلامی تمدن کی تشکیل، استعمار کی چالوں اور ثقافتی مدیریت کے حوالے سے کلاسیں منعقد ہوئیں۔

ورکشاپ کے آخری روز اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ امورِ خارجہ کے سیکرٹری حجۃ الاسلام  ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران مختلف تنظیمی و تربیتی نکات پر روشنی ڈالی اور مسئولین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ ورکشاپ کے شرکاء نے تربیتی ورکشاپ کی افادیت کو سراہا اور اپنے معزز میزبان کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں ورکشاپ کے منتظمین اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے مسئولین کو تعریفی اسناد بھی عطا کی گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree