ایم ڈبلیو ایم کی کی جانب سے مشہد مقدس میں میلاد مسعود نبی کریم ﷺ وامام جعفر صادق کا انعقاد

20 جنوری 2014

وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس میں میلاد مسعود نبی مکر م ،ختمی مرتبت  رحمت اللعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور فرزند آفتاب تابناک  امامت و ولایت رئیس مذہب حقہ  صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ایک پر شکوہ جشن کا اہتمام کیا گیا  ۔جش کا افتتاح تلاوت کلام اللہ ہوا   ،اور نعت قصیدہ ،اور منقبت   کے ذریعے آپکی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا ،آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمین آقای تقی جعفری نے خطاب کیا اور نبی اکر م صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  اور صادق آل محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم  کی زندگانی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ مسلمانو ں کی تمام مشکلات کا حل نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آئمہ کی سیرت کی روشنی میں زندگی گزارنے سے ممکن ہے اور جب تک مسلمان ان کے فرمودات  پر عمل نہیں کریں گے اس  وقت تک  کبھی بھی کامیاب و کامران نہیں ہو سکتے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree