وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے کی۔ اجلاس میں حوزہ علمیہ قم کے علماء اور طلاب نے شرکت کی۔ علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے علماء اور فضلاء کے مشورے سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی نئی کابینہ کا اعلان کیا اور آئندہ فعالیت کے لئے تین کمیٹیوں کا بھی اعلان کیا، تعلیم و تحقیق کمیٹی، ثقافت و تعلقات عامہ کمیٹی، میڈیا اور سیاست کمیٹی۔ اس اہم اجلاس سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا کہنا تھا کہ ملت تشیع کے قومی پلیٹ فارم مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان، قم المقدس اور دیگر ممالک اور شہروں میں خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے علماء اور طلاب کو نئے عزم و خلوص کے ساتھ ملت تشیع کی خدمت اور طلاب کی علمی و فکری مدد کی دعوت دی۔ آخر میں دعا امام زمان کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔