وحدت نیوز(مشہد مقدس) امام خمینی رضوان اللہ کی پچیسویں برسی اور ظہور امام زمانہ ع کی مناسبت سےدفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کی جانب سے ایک عظیم الشان سیمیناربعنوان انقلاب اسلامی نوید انقلاب مہدی عج کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور ایران کی دینی شخصیات کے علاوہ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے شرکت کی ،سیمینار کا آغا ز تلاوت کلام مجید سے ہوااسکے بعد شعرا ئے کرام نے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔استقبالیہ مجلس وحدت مسلمین مشھد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے پیش کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا،سیمینار میں مجلس خبرگان رہبری کے نمایندہ اور جامعہ مدرسین کے عضو جناب آیت اللہ عباس کعبی نے خصوصی خطاب کیااسکے علاوہ پاکستان سے خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمدامین شھیدی نے سیمینار میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔پاکستان ،ایران ،افغانستان بنگلہ دیش،ھندوستان،آزربائیجان ،نائیجیریا، کینیا،اور دوسرےممالک سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جناب شفقت گوندل نے بھی پروگرام میں شرکت کی،سیمینارکے انعقاد میں آستان قدس رضوی شعبہ مدیریت امور زائرین غیر ایرانی کے مسئول حجۃ الاسلام والمسلمین دکتر باقری نے خصوصی معاونت کی۔