وحدت نیوز(اصفہان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ اصفہان اورعماریون حوزہ و روحانیت پاکستان کی جانب سے انقلاب اسلامی ایران کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کی گیا ، جس میں خطاب کر تے ہو ئے حجتہ السلام و المسلمین آقا باطنی نےکہا کہ انقلاب اسلامی ضمیر انسانیت کے لیے روح و رواں کی حيثيت رکهتا ہے،اور جہاں جہاں اھل ایمان کا دل دھڑکتا ہے ان کے سینوں میں دھڑکن بن کر اور انقلاب حضرت حسين بن علی کی دور حاضر ميں يادگار بن کر نقشِ ثبات ہے۔
وه قوميں دنيا ميں پيشرفت و نمود کی علامت ہیں جو انقلاب کے طريق و نشان کو قائم کرتی ہیں، اس کی واضح دليل ايران کی زنده دل اور با ايمان ملت ہے۔اس کے علاوہ جامعتہ المصطفیٰ العالمیہ واحد اصفہان کے مدیر اعلیٰ کے مسئولین بھی تقریب میں شریک تھے ، حجة الاسلام و المسلمين جناب آقای ملکی، مدير تربيتي فرہنگی جناب آقای محبی اور دیگرمسئولين جامعة المصطفی العالميه واحد اصفہان نے اس جشن ميں شرکت کی.اس تقریب ميں انقلاب اسلامی ایران کی 35 ويں سالگره کے موقع پر کيک بهی کاٹا گيا۔اس کے علاوه چار روزه نمائش بهی برگزار کی گئی جس ميں پاکستان کی ثقافت، اور پاکستان ميں جاری انقلابی فعاليتوں اور مشہور دينی شخصيتوں کا خاکہ پيش کيا گیا۔