سانحہ منٰی، امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایم ڈبلیوایم قم

03 اکتوبر 2015

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کی کابینہ کی خصوصی نشست میں حج کے موقع پر امت مسلمہ کی شہادتوں اور اہم شخصیات کے لاپتہ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت پورا عالم اسلام سعودی عرب کے خلاف بیدار ہوچکا ہے اور تمام باشعور لوگ سعودی حکمرانوں کی اصلیت کو جان چکے ہیں۔ اراکین کابینہ اور قائم مقام سیکرٹری جنرل حجت الاسلام گلزار احمد جعفری نے اس موقع پر او آئی سی سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ شہادتوں کی تحقیقات اور لاپتہ ہونے والی شخصیات کی تلاش کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے، خصوصاً ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ڈاکٹر فخرالدین کی گمشدگی کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کی سعودی عرب حکومت کے ساتھ ساز باز پر شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ  وہ اپنے شہریوں کی شہادتوں اور گمشدگی پر سعودی حکومت سے شدید احتجاج کرے اور اس واقعے کی تحقیقات کروائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree