شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی 20ویں برسی کے موقع ایم ڈبلیوایم اور دیگر ملی تنظیمات کی جانب سے حوزہ علمیہ قم میں تعزیتی جلسہ

12 مارچ 2015

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کی جانب سے سفیر انقلاب شھید ڈاکٹر سید محمد علی نقوی کی بیسویں برسی اور چھلم شھداء شکارپور، شھداء راولپنڈی و شھداء پشاور کی مناسبت سے مدرسہ حجتیہ قم المقدسہ میں ایک فقید المثال پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں قم المقدسہ کے علمائے کرام اور طلاب عظام نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام سے حوزہ علمیہ کے نامور بزرگ استاد آیت اللہ غلام عباس رئیسی، حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی اور شہید ڈاکٹر کے فرزند ارجمند سید دانش نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے استاد حوزہ آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے کہا کہ سعودی عرب کی غیر منطقی پالیسیوں کے باعث پوری دنیا میں اسلام بدنام ہو رہا ہے، آج سعودی عرب کی تمام تر پالیسیز اسلام کے نام پر اسلام کے مخالف ہیں۔ جہاد النکاح نے نام نهاد جهادی گروہوں کے ذریعے پوری دنیا میں اسلام کے رحمانی چهرے کو مسخ کر دیا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ جس اسلام کی تبلیغ سعودیہ سے ہو رہی ہے، وہ استکباری اسلام ہے اور حقیقی اسلام سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امور خارجہ کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ پاکستان سعودیہ کے اشاروں پر ایران سے دشمنی پہ تلا ہوا ہے، پاکستان سعودی عرب کے مفادات کی جنگ میں خود قربان ہوکر ایران سے دشمنی پر تلا ہوا ہے۔ پاکستان اور ایران انتہائی عمیق ثقافتی، علمی، مذہبی اور تاریخی رشتوں سمیت اسلامی جمہوریت کے رشتہ سے جوڑے ہوئے ہیں جبکہ سعودیہ کی پوری تاریخ شہنشاہیت اور آمریت سے عبارت ہے، پاکستان کو چاہیے کہ سعودیہ کی غلامی سے اپنے آپ کو نجات دلا کر اسلامی ممالک سے بهتر تعلقات کی کوشس کرے۔

 

ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی نے شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شھید کی زندگی ہمارے لئے ایک عملی نمونہ ہے، انہوں نے حق کی پہچان کے بعد ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جانے کو حق کی توہیں قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب امام خمینی ؒ نے اسلام دشمنوں کی طرف سے شروع کی گئی جنگ کے دوران حکم دیا کہ ہر شخص پر دفاع واجب ہے تو یہ ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی ہی تھے جنہوں نے پاکستان کی سر زمین سے لبیک کہا اور اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر اور اپنی مصروفیات کو چھوڑ کر اپنے فرض کو نبھانے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران پہنچ گئے اور بغیر کسی استراحت کے زخمیوں کے علاج میں لگ گئے۔ اسکے علاوہ علامہ سید شفقت شیرازی نے پاکستان کو در پیش اندرونی اور بیرونی خطرات پر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک بھر میں جاری فعالیت پر روشنی ڈالی۔ آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین نے تمام علماء کرام، طلاب عظام اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور دعا امام زمانہؑ کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree