وحدت نیوز (قم المقدس) گزشتہ روز ایم ڈبلیوایم قم کے قائم مقام سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزاراحمد جعفری کے ساتھ کابینہ کے چار شعبوں ،تعلیم و تحقیق،میڈیا ،شعبہ ارتباطات و شعبہ فرہنگی کی میٹنگ ہوئی جسمیں محرم الحرام کے حوالے سے شعبہ جات کے مسئولین نے اپنی تجاویز اور خدمات پیش کیں۔مسئولین کو حجۃ الاسلام نعیم نقوی نے بھی تقسیمِ کار اور شعبہ جات کی فعالیّت کے حوالے سے اہم امور کے بارے میں بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم قم کے رائٹرز ونگ کا اجلاس بھی ہوا جس میں محرم الحرام،سانحہ منیٰ،آلِ سعود اور شام کے حالات کے حوالے سے اہم موضوعات پر قلم اٹھانے کے سلسلے میں بحث کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے کہا کہ ماہِ محرم الحرام انسانی شعور کو دفاعِ دین اور تبلیغ دین کے لئے بیدار کرتا ہے۔انہوں نے ایم ڈبلیو ایم قم کے پلیٹ فارم سے تمام مبلغینِ اسلام سے اپیل کی کہ وہ اس مہنیے میں وحدت اسلامی کا خٓص خیال رکھیں اورعالمِ اسلام کو استعماری سازشوں،آلِ سعود کے مظالم اور فلسطین،شام،یمن اور بحرین کی صورتحال سے حقیقی معنوں میں آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر تعلیماتِ امام حسینؑ کو پھرپور طریقے سے بیان کر کے عصر حاضر کے یزیدوں اور ظالموں کو ذلیل و رسوا کیا جاسکتاہے۔