وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجفِ اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تاریخ کے سب سے بڑی عوامی اجتماع نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ شخصیت پرستی معیار نہیں ہے بلکہ نظریہ معیار ہے اور اس نظریہ اتحاد کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے عملی جامہ پہنایا اور یہ بھی بتایا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان عملی جدوجہد والی جماعت ہے۔ علامہ سید مہدی نجفی نے یہ بھی بتایا کہ ہم زندہ، باوقار، سربلند، باعزت اور جرات مند قوم ہیں۔ غیور عوام ملک کے دفاع اور محبت کا حق ادا کرتے رہے ہیں۔ ہمیں اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے اپنے اندر تبدیلی لانا ضروری ہے۔ جب ہم اپنے اندر تبدیلی لے آئیں گے اور متحد ہو جائیں گے تو پھر کوئی قوت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔