معاشرے کو سعودی افکار وعقائد کے بجائے اقبالیات سے روشناس کرایاجائے،نذرحافی

09 نومبر 2015

وحدت نیوز (قم المقدس) یومِ اقبال کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر سے جاری کردہ اعلامئے کے مطابق ایم ڈبلیو ایم قم کےسیکریٹری اطلاعات آغانذرحافی نے کہا ہے کہ  پاکستان میں حکومتِ پاکستان کی سرپرستی میں افکار اقبال کے بجائے سعودی افکارونظریات کی ترویج و اشاعت کا کام زوروں پر ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کا ناسور بونے میں سعودی افکار کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔اعلامئے میں سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے کہ نواسہ رسول ﷺ کی عزاداری پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں لیکن نظریہ پاکستان کے دشمن کھلے عام  اپنے اجتماعات منعقد کررہے ہیں اوراپنے افکارو نظریات کی تبلیغ کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی سرپرستی کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں اقبالیات کی جگہ سعودی نظریات و عقائد کو حاصل ہے جس کی وجہ سے پاکستان  کھوکھلا ہوتاچلاجارہاہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree