پرامن احتجاج کا حق چھین کر حکمران ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، عقیل حسین خان

10 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل علامہ عقیل حسین خان نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں تحریک انصاف کے پرامن کارکنان پر تشدد ریاستی دہشت گردی اور حکمرانوں کے خوف کو ظاہر کرتا ہے۔ پرامن احتجاج میں ن لیگ کے گلو بٹ کے ہاتھوں شہید ہونے والے کارکن کے قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پر پاکستانی کا حق ہے مگر موجودہ حکمران پنجاب پولیس کو ڈھال بنا کر عوام کو اپنے ظلم کا نشانہ بنا رہے ہیں مگر اس طرح وہ حق اور سچ کی آواز کو دبا نہیں سکتے۔ پرامن احتجاج کا حق چھین کر حکمران ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدل حکمرانوں کو جانا ٹھہر چکا ہے۔ اب ظالم اور لٹیرے حکمرانوں کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔ ایسے لگتا ہے جیسے ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے حکمران ہی عوام کے قاتل ہیں۔ اب ظلم کے نظام کے خلاف ہر پاکستانی کو گھروں سے نکلنا ہوگا ورنہ ظالم حکمران جینے کا حق بھی چھین لیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree