ہم کربلائی ہیں موت ہم پر آ پڑے یا ہم موت پر ہر حال میں جیت حسینیت کی ہوگی، تقی زیدی

23 دسمبر 2013

وحدت نیوز(اصفہان) عزاداری شعائر اللہ میں سے ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، یزید وقت امریکہ کے مقامی ایجنٹ اپنے اجداد کی سنتوں پر چلتے ہوے دنیا بھر کے آزادی پسندوں کے امام اور ان سے وابستہ جلوسوں، عزاداری کو نہ تو ختم کر سکتے ہیں نہ کم کرسکتے ہیں اور نہ ان کا روٹ کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین اصفہان کے سیکرٹری جنرل سید محمد تقی زیدی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے زمید کہا کہ یہ وقت کا یزید اور اس کا لشکر دیکھے گا کہ کس طرح یہ حسینی لشکر راولپنڈی کی کربلا میں گھروں سے باہر نکل کر یہ بتا دیں گے کہ ہم کربلائی ہیں موت ہم پر آ پڑے یا ہم موت پر ہر حال میں جیت حسینیت کی ہوگی اور یہ وعدہ خدا کا ہے کہ قد افلح المومنون یہ طالبانی فکر کی حکومت سن لے کہ اگر چہلم امام حسین کو روکا گیا یا اس کا روٹ تبدیل کرنے کی کوشیش کی گی یا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو عزادار امام حسین کے اٹھتے ہوے قدم یزید وقت کی حکومت کو اس طرح پاوں تلے روند دیں گے جس طرح بلوچستان کی فرعونی حکومت کو روند ڈالا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حکومت کو بھی یہ تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے ناپاک عزائم سے باز رہے ورنہ آنے والے دن اس حکومت کو اس کی حیثیت یاد دلا دیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree