ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی جانب سے چنیوٹ میں 15روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

28 جولائی 2015

وحدت نیوز (چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع چنیوٹ  کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ ٹھٹی شرقی میں ١5 دن کی ورکشاپ لی جس میں عالمہ انجم کاظمی نے  خواہران کو  سورہ مومینون کی تفسیر,نحج البلاغہ کے آخری 60 خطبات,احکام دین اور اصولِ عقاءد کی تعلیم دی اور ٹیسٹ کے زریعے خواھر بشرا اود خواھر نساء نے پوزیشن حاصل کی۔

آخری عشرے میں تنظیم کی خواہران نے تنظیم کے انڈر چلنے والے قرآن سینٹرز کی بچیوں سے لے کے میٹرک تک کی بچیوں کی ورکشاپ رکھی..جس میں سکینہ ع کلاس کو 10 سورتیں,نماز اور 7 انبیاہ ع کی زندگی کے بارے میں مختصر بتایا اور ٹیسٹ کے زریعے اس کلااس کی سب سے چھوٹی بچی تاثیر فاطمہ نے فسٹ پوزیشن, عالین نے سیکنڈ اور مناحل نے تھرڈ پوزیشن لی۔work chinnute2

زینب ع کلاس کو 12احادیث بمہ عربی,احکام دین,معرفت امامِ وقت عج اور انبیاء ع کی زندگی کے بارے میں مختصر تعلیم دی اور ٹیسٹ کے زریعے تحریم زھراء نے فسٹ, مریم بخاری نے سیکنڈ اور مرضیہ اور خدیجہ نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔work chinnute 3

فاطمہ ع کلااس نے احادیث بمہ عربی, نحج البلاغہ سے کلماتِ کثار,احکامِ دین, معرفتِ امامِ زمانہ عج کی تعلیم لی اور ٹیسٹ کے زریعے فاطمہ بخاری اور شھربانو نے پوزیشن لی..
انعامات کی تقسیم کیلیے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر ِاہتمام  پروگرام ہوا جس میں ورکشاپ کی بچیوں  ٹیبلو پیش کیا.. آخر میں خانم صائمہ زیدی نے بچیوں سے خطا ب کیا اورکشاپ کااختتام دعا سلامتی امام زمانہ ؑسے کیا گیا۔work chinnute1



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree