بھوک اور پیاس کی شدت ہمیں ہمارے معاشرے اور آس پاس نادار و تنگدست لوگوں کا احساس دلاتی ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم

24 مئی 2019

وحدت نیوز (گلگت) سیرت و تعلیمات امام حسن ع کو معاشرے میں عام کرتے ہوے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اھلبیت ع کے حقیقی پیروکاروں میں شامل ہو سکیں۔ محترمہ سائرہ ابراھیم ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کی جانب س زینب کبری اکیڈمی میں ولادت امام حسن ع کی مناسبت سے جشن اور افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں  اکیڈمی کی طالبات کے علاوہ  اہل علاقہ نے بھی شرکت کی۔

  اس جشن سعید سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری یوتھ اور سیکرٹری جنرل گلگت ڈویژن محترمہ سائرہ ابراھیم نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ خداوند کی لطف و عنایت سے ہم اس مبارک ماہ کے رحمتیں اور برکتیں سمیٹ رہے ہیں روزہ ہمیں صبر و برداشت سکھاتا ہے بھوک اور پیاس کی شدت ہمیں ہمارے معاشرے اور آس پاس نادار و تنگدست لوگوں کا احساس دلاتی ہے کہ جو غربت کے باعث فاقے کرنے پر مجبور ہیں اور یہی احساس ہم میں معاشرے میں فقیر و نادار طبقے کا دست و بازو بننے کا جذبہ جگاتا ہے لیکن اگر ہم نے اپنا مقصد فقط بھوکا پیاسا رہنا بنا لیا اور روزے کے حقیقی مفہوم و مقصد کو درک نہ کیا تو حقیقتاً ہماری اس بھوک پیاس نے زحمت کے سوا کچھ نہ دیا۔

 سیرت امام حسن ع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امام حسن مجتبیٰ کے یوم ولادت پر فقط ان کے نام کا دسترخوان سجا لینا کافی نہیں بلکہ ان کی سیرت و تعلیمات کو عام کرتے ہوے معاشرے میں عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ اھلبیت علیھم السلام کے حقیقی پیروکاروں میں شمار ہو سکیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree