مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی احمقانہ کوشش خطہ کےامن کے لیے خطرہ ہے ،سیدہ نرگس سجاد جعفری

06 اگست 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کی یکطرفہ احمقانہ بھارتی کوشش خطہ کےامن کے لیے خطرناک ہے ان کا کہنا تھا کہ  بھارت کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے نا عاقبت اندیشانہ حرکتیں کررہا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات سے تحریک آذادی کو مزید تقویت ملی۔

میڈیا سیل سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی اداروں اور بین الاقوامی طاقتوں کو مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک ارب سے زاہد انسانوں کی موت و حیات کا مسئلہ ہے ۔ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ دوست ممالک سے رابطے کرے اور سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرے۔ انھوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے مشکل کی اس گھڑی میں مجلس وحدت المسلمین کے کارکنان کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree