خداوند سبحان نے جناب زھرا سلام اللہ علیھا کو ولایت کے دفاع کے لیے منتخب کیا،سیدہ عظمی نقوی

17 فروری 2020

وحدت نیوز(اسلام آباد) جشن ولادت با سعادت تفسیر سورہ کوثر، دختر رحمت للعالمینؐ ، ام ابیھا ، ام الآئمہ حضرت فاطمة الزھرا سلام اللہ علیھا کے موقع پر معصومہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سٹڈیز اسلام آباد بھارہ کہو میں بارھویں سالانہ کانفرنس بعنوان "زھرا مدافعہ حریم ولایت" منعقد ہوئ جامعہ کی پرنسپل محترمہ سیدہ طاھرہ نقوی کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں محترمہ عظمی نقوی نے ولایت امیرالمومنین حضرت علی علیہ سلام کے دفاع میں جناب زھرا ؑ کے محکم اور مجاھدانہ کردار کا تذکرہ کرتے ہوے کہا کہ بی بی دو عالم اگرچہ خاتون تھیں لیکن خالق کائنات نے انھیں ولایت و امامت کے دفاع جیسے عظیم اور کٹھن کام کے لیے منتخب کیا کیوں کہ جس طرح بی بی نے ولایت کا تحفظ کیا اور دشمنان دین کو رسوا کیا یہ فریضہ کوئ اور انجام نہیں دے سکتا تھا انھوں نے کہا کہ جناب سیدہؑ در در اپنے شوہر کے لیے نہیں بلکہ وہ اپنے وقت کے امام کے حق کے لیے گھر سے باہر نکلیں  کیونکہ بی بی جانتی تھیں کہ دین کی بقا امامت و ولایت کے نفاذ میں ہے۔

 انھوں نے کہا جس طرح بی بی دو عالم نے اپنے امام وقت کے حق کا دفاع کیا ہر طرح کے مصائب و تکالیف کا مقابلہ کیا مگر نصرت امام کو ترک نہیں کیا اسی طرح ھمیں بحیثیت کنیزان زھراؑ چاہیے کہ ہم اپنے گھر میں رہتے ہوے امام کی معرفت حاصل کریں اور جب کبھی دین کو ضرورت پڑے تو گھروں سے باہر نکل کر بھی فاطمی کردار ادا کریں انھوں نے شھداۓ مدافعین حرم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے کہا کہ دور حاضر میں شھید حاج قاسم سلیمانی اور شھید ابو مھدی المھندس جیسے عظیم کردار ہمارے سامنے سیرت جناب سیدہ ؑ پر عمل پیرا ہونے کی عمدہ مثال ھیں جیسے حضرت فاطمہ زھرا ؑ نے اُس دور کی غاصب اور طاغوتی قوتوں کے خلاف جہاد کیا آج جناب زھراؑ کے یہ غلام ان کی پیروی میں آج کے طاغوت کے خلاف بر سر پیکار رہے اور شھادت کا عظیم رتبہ پاکر جناب سیدہؑ کے حضور سرخرو قرار پاۓ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree