ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے وفد کی اسلام آباد کے مرکزی چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت

25 دسمبر 2021

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے مرکزی وفد نے محترمہ نرگس سجاد جعفری کی سربراہی میں اسلام آبادکے مرکزی چرچ ایف سیون کا دورہ کیا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد پیش کی ۔ چرچ کی انتظامیہ نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئےنیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔

 محترمہ نرگس سجاد نے چرچ میں آئے ہوئے مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایات پر آپ کے پاس آئے ہیں ، آپ ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان کا ہر شہری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔

محترمہ نرگس سجاد نے اپنے خطاب میں قائد اعظم کی 11 اگست 1947 کو پہلی آئین ساز اسمبلی سے خطاب کی تقریرکا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ “پاکستان میں بسنے والی تمام مذہبی اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کی مذہبی اقلیتوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ میں ہر ایک چاہے وہ کسی رنگ یا نسل یا مذہبی عقیدے سے متعلق ہو، چاہے اس کا تعلق کسی فرقے سے ہی کیوں نہ ہو، وہ اول و آخر جمہوری ریاست کا باشندہ ہوگا۔ آپ سب کے حقوق و مراعات و فرائض و ذمہ داریاں مشترک ہوں گی اور آپ سب ان سب کے برابر کے حصہ دار ہوں گے۔ آپ آزاد ہیں آپ اس لئے آزاد ہیں کہ آپ اپنے مندروں ،گرجہ گھروں میں جائیں آ پ اس لئے آزاد ہیں کہ آپ اپنی مسجد میں جائیں یہاں پاکستان کی حدود میں اپنے مذہبی عقیدے کی کسی بھی عبادت گاہ میں جائیں۔ آپ کا تعلق کسی مذہب کسی عقیدے یا کسی ذات سے ہو اس کا مملکت کے مسائل و معاملات سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ یہ ہر شخص کا انفرادی عقیدہ و عمل ہے بلکہ سیاسی لحاظ سے اس مملکت کے ایک شہری کی حیثیت سے رہے گا۔

آخر میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد صاحبہ نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اگر قائداعظم ؒ کے فرمودات پر من وعن عمل ہوتا تو نہ ہمارے ملک دہشت گردی ہوتی اور نہ ہی فرقہ واریت پروان چڑھتی ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے وفد محترمہ بیناشاہ مرکزی مسئول آفس ،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکریٹری جنرل ضلع اسلام آباد و ضلعی کابینہ کی خواتین ہمراہ تھیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree