مودی سرکار کا مسلم خواتین کے حجاب کے خلاف متعصبانہ رویہ، ایم ڈبلیوایم کے تحت ملتان میں یوم حجاب پر احتجاجی مظاہرہ

14 فروری 2022

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر شعبہ خواتین کے زیراہتمام ملک بھر میں یوم حجاب منایا گیا، اسلام آباد،کراچی،لاہور اور ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ ملتان میں بھی چوک کمہاراں والا پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت خانم تصدق زہرا قاضی نے کی۔

 احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین، صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی نے خطاب کیا، مظاہرے میً شریک خواتین نے بھارت مین مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور حجاب پر پابندی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے متعصبانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اور مسلمان طالبہ مسکان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارت میں اور کشمیر میں مسلمانوں پر مسلسل مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، مودی سرکار کے مسلمانوں پر مظالم قابل مذمت ہیں۔

 رہنماؤں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ بھارت مسلسل انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے، مظاہرے کے اختتام پر شرکاء کی جانن سے بھارت میں اور کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف قرارداد منظور کی گئی۔ اس موقع پر انجینیئر سخاوت علی، مرزا وجاہت علی، عاصم نقوی، عون رضا انجم، محمد رضا مومن، صابر بلوچ اور دیگر موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree