ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی ضلع شرقی کی جانب سےمقا بلہ مضمون نویسی ’بی بی زینبؑ کے خطبات کے اہم نکات ‘کا انعقاد

18 نومبر 2022

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ (شعبہ خواتین) ضلع شرقی کراچی کی جانب سے مقابلہ مضمون نویسی ’بی بی زینبؑ کے خطبات کے اہم نکات ‘کے انعامات اور جشن ولادت پیغمبر اکرمؐ کی مختصر تقریب مجلس وحدت مسلمین صوبائی سیکریٹریٹ آفس سولجر بازار میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کراچی شعبہ خواتین کی رابطہ سیکریٹری خانم سلمیٰ اور ایم ڈبلیو ایم اورنگی ٹائون کی صدر خانم سائرہ نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم سولجر بازار شعبہ خواتین کی اس کوشش کو سراہا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلیبیتؑ کی سیرت کو مختلف انداز میں معاشرے میں پہنچانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔پروگرام کی نظارت ایم ڈبلیو ایم سولجر بازار خواتین یونٹ کی صدر خانم سمانہ نوشاد نے کی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مقابلہ مضمون نویسی کا مقصد بچیوں میں مضمون نویسی کی صلاحیت کو پروان چڑھانا اور دیئے گئے موضوع کو حصہ لینے والوں تک پہنچانا ہے ۔مقابلہ مضمون نویسی میں ملک بھر کے مختلف شہروں سے اور بیرون ملک سے بھی بچیوں نے حصہ لیا ۔

اس موقع پر حدیث کساء زینب نوشاد ،حمدباری تعالیٰ فضا عادل اور ایشاء،نعت مقبول ام ابیہا،منقبت کومل،کنیز فاطمہ ،زینب نوشاد اور فاطمہ نوشاد نے پیش کیں ۔ماہا فاطمہ نےامام علیؑ کے فضائل بیان کئے۔پروگرام کے اختتام پر مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لینے والی بچیوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree