وحدت نیوز: (لاہور ) مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے تربیتی اور تبلیغی موکب لگایا گیا۔
جس میں مجلس وحدت المسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔انہوں نےوہاں موجود مومنات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے جو کربلا میں قربانی دی اسکے حقیقی مقصد سے روشناس ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
اگر ہم زینبی کردار اور سیرت زینبی سلام اللہ علیہا پر عمل کرنے کا دم بھرتے ہیں تو اس جانب سب سے پہلا قدم ہمارے حجاب کا کامل ہونا ہے ہم اپنے لباس اور حجاب سے ثابت کریں کہ ہم پیروکار بی بی زینب سلام اللہ علیہا ہیں ۔
موکب کے اندر آ نے والے ننھے بچوں کےلیے کربلا کے موضوع پر لگائی گئی آرٹ گیلری میں شرکت کی اور مختلف ڈرائنگز میں رنگ بھرے،بچوں کو ان تصاویر کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں ۔ آخر میں ہر گروپ کی شرکت کے بعد اور خانم معصومہ کے پیغام کے بعد مومنات میں نیاز تقسیم کی گئی ۔