مرکزی صدر معصومہ نقوی کی زیر قیادت ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کے کاروان کریمہ اہلبیت ؑ کے سفرکا کراچی سے آغاز

11 دسمبر 2023

وحدت نیوز(کراچی)ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے کاروان کریمہ اہلبیت نے اپنے تربیتی سفر کا آغاز کراچی سے کیا گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے اضلاع و تحصیل کی عہدیداران سمیت دیگر خواتین کا قافلہ ایران کے سفر پر گامزن ہے یہ کاروان اس وقت کراچی میں موکب امام حسین علیہ السلام میں مقیم ہے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اس کاروان کے لیے ہر قیام پر تربیتی و علمی دروس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

 موکب امام حسین علیہ سلام میں  تربیتی لیکچرز کا آغاز مولانا سید نقی ہاشمی کے درس سے ہوا  جنھوں نے حالات حاضرہ فلسطین اور اہل تشیع پر بہترین تبصرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر انسانی دل رکھنے والی اقوام ہی سامنے آئیں ہیں ایسا میں پہلی بار  ہوا کہ دنیا مقاومت کے موضوع سے آگاہ ہوئی ہے۔ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کےصدر علامہ سید باقر عباس  زیدی نے زیارت کے موضوع پر خطاب کیاجس میں انہوں نے زیارت کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

پرنسپل جامعہ بعثت آقا مہدی کاظمی صاحب نے درس عقائد میں عقیدہ توحید کے موضوع پر گفتگو کی جس میں انہوں نے خدا کے وجود پہ روشنی ڈالی نیز مولائے کائنات کے فرمان من عرف نفسہ فقد عرف ربہ کی مثالوں کے ساتھ وضاحت کی آخر میں محترمہ معصومہ نقوی  مرکزی صدر مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے شناخت احکام اور احکام کی شرائط پر مفصل درس دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree