پشاور(وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پشاور کی سیکرٹری جنرل سیدہ نسیم نقوی نے وفد کے ہمراہ چرچ دھماکوں میں زخمی ہونے والی خواتین اور بچوں کی عیادت کی اور دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے کرنے والے انسان نہیں درندے ہیں، انہیں نہ مردوں کی زندگیاں عزیز ہیں نہ خواتین کی۔ یہ درندے بچوں کو بھی اپنے وحشیانہ طرز عمل کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب پاکستانیوں کا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے اقلیتیوں کے حقوق کا خاص خیال رکھنے کی تلقین کی تھی۔ جبکہ مذہب اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے۔