نشتر ہسپتال میں پیش آنے والا واقعے سے انسانیت کے سر شرم سے جھک گئے، علامہ وسیم معصومی

20 October 2022

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا ہے کہ ملتان نشتر ہسپتال میں انسانی لاشوں کی بے حرمتی نے ہلاکو اور چنگیز خان کے دور کو بھی شرما دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور اسلامک سنٹر میں ضلعی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شدید اور بدترین بے حرمتی کہ انسانوں کی لاشوں کو چیلیں اور کوے نوچتے رہے لیکن نشترہسپتال کی انتظامیہ کے کسی فرد کا دل کانپا اور نہ ہی کسی کو اللہ کا خوف آیا، لاشوں کی ایسی تذلیل اور توہین شرعی طور پر مناسب ہے نہ اخلاقی طور اور نہ ہی کسی مسلمان کے شایان شان ہے، اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جس نے زندہ انسانوں کے ساتھ ساتھ انسانی لاشوں کی تکریم کی بھی تلقین ہے، نشتر ہسپتال میں پیش آنے والا واقعہ اسلام کی خوبصورت اور روشن تعلقات کے بلکل برعکس ہے، حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس بدترین واقعہ کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر افسوس اور دکھ کا مقام ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے سینکڑوں لاشیں کاٹھ کباڑ کی طرح بے گوروکفن کھلی چھت کے نیچے پھینک رکھی تھیں، جنہیں چیلیں کھا رہی تھیں کوئے، چرند، پرند اور حشرات الارض نوچ رہے تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree