وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسجد ولی العصر ننگانہ چوک پر منعقد ہوا، اجلاس میں جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر، کوٹ ادو، تونسہ شریف، ڈیرہ غازیخان، رحیم یار خان اور بہاولپور نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز حسین بہشتی، سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ سہہ ماہی کا پروگرام دیا گیا۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیے جانے والے سیاسی فیصلے کو سراہا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ ہم مرکز کی جانب سے کیے جانے والے تمام فیصلوں کی تائید کرتے ہیں، یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، بعض شرپسند عناصر اہل سنت بریلوی اور تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کررہے جسے ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔ اجلاس سے صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، نائب صدور غلام اصغر تقی، سید انعام حیدر زیدی، صوبائی رہنما سید دلاور زیدی، علی رضا زیدی، عاطف حسین اور دیگر نے خطاب کیا۔ اجلاس میں تنظیمی طور پر کوٹ ادو اور تونسہ شریف کو ضلع کا درجہ دیدیا گیا۔