وحدت نیوز(اصفہان)نوجوانوں کا فریضہ ہے کہ وہ مقاومتی محاذ کا پیغام پوری دنیا تک پہنچائیں۔حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی ۔فصیلات کے مطابق 7 فروری 2024 کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے زیر اہتمام عشرہ فجر کے دنوں اور انقلاب اسلامی کی کامیابی کے عنوان سے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا۔
اس نشست سے مہمان خصوصی حجت الاسلام والمسلمین سید احمد میر مرشدی نے خطاب فرمایا۔
انہوں نے اپنی گفتگو میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام میر مرشدی نے کہا کہ امریکہ کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ سے کسی نہ کسی مسئلہ پر دنیا کے مختلف ممالک کے درمیان کوئی نہ کوئی اختلاف پیدا کرے لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہا ہے اور ذلت اس کا مقدر بنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے چاہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرے لیکن کامیاب نہیں ہوا، چین اور تائیوان کے درمیان جنگ کا ماحول پیدا کرے لیکن کامیاب نہیں ہوا اور غزہ میں جس طرح جنگ کا ماحول بنایا گیا اس کا بھی امریکہ کو کوئی فایدہ نہیں ہوا، اب اسرائیلی مجبور ہوگئے ہیں کہ حماس کے ساتھ صلح کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں میں جو خواص ہیں ان کی ذمہ داری ہے کہ اسلام حقیقی ہر جگہ پہنچائیں۔
اسی طرح ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مقاومتی محاذ کا پیغام پہنچانے کے لئے میدان میں اتریں۔
آخر میں انہوں نے انقلاب اسلامی اور مقاومتی محاذ کا پیغام دنیا تک پہنچانے کے لئے جوانوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام والمسلمین میر رشدی کی گفتگو کے اختتام پر برادر غلام علی بلتستانی نے حاضرین کے سامنے ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد دعائیہ کلمات سے جلسے کا اختتام کیا گیا۔۔