وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے مرکزاور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کیساتھ اتحاد کی منظوری دی ہے۔
رؤف حسن نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کے پی میں جماعت اسلامی سےاتحاد کی منظوری دی ہے۔
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کو نامزد کیا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا۔
بانی پی ٹی آئی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ ایم کیو ایم، پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے کوئی بات نہیں ہو گی۔ ہم دھاندلی کے خلاف آواز اٹھانے والی تمام جماعتوں کو اکٹھا کر رہے ہیں اور رؤف حسن کو ملاقات میں ان 3 جماعتوں کے سواسب کو اکٹھا کرنے کا کہا ہے۔