وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کے زیر اہتمام گزشتہ کئ سالوں کی طرح اس سال بھی یوم علی اصغر عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ، مجلس عزا میں خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی خواتین اپنی شیرخواروں کو سبز لباس اور سرخ پٹی سے مزین کرکے جناب علی اصغر ع کا غلام بنا کر امامبارگاہ میں لے کر آئیں اس اجتماع سے محترمہ رباب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سر بلندی کے لئے جہاں کربلا کے ریگزار میں آل محمد ؑکے گھرانوں کے خون شامل ہیں وہیں چھ ماہ کے علی اصغر شیر خوار کی سوکھے گلے تیر کھا کر قربانی وہ انقلاب برپا کیا جس نے رہتی دنیا تک ماوں کو قربانی اور شہادت کا عظیم درس دے دیا ۔
مجلس سے خطاب میں محترمہ رباب کا مزید کہنا تھا کہ معصوم علی اصغر کی قربانی آج ہمیں بتاتی ہے کے اگر کبھی بھی اسلام پر مشکل وقت آیا تو ہم اپنے معصوم بچے بھی پیش کرنے سے گریز نہی کریں گے اور عصر حاضر کا تقاصہ بھی یہ ہے کے مائیں ہمہ وقت کسی بھی قربانی کے لئے تیار رہیں۔
مجلس عزا کی دوسری مقررہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان اور سیکرٹری جنرل گلگت محترمہ سائرہ ابراھیم نے خطاب کرتے ہوے کہا یوم علی اصغر کا عالمی سطح پر انعقاد دراصل دنیا کے باضمیر لوگوں کو جھنجوڑنے اور مذھب تشیع کا مثبت اور حماسی پہلو اجاگر کرنے کے علاوہ دشمن کی چالوں کا ناکام بنانے کا بہترین ذریعہ ہے۔
انھوں نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہمارے بے گناہ گمشدگان جوانوں کو فی الفور رہا کیا جاے ورنہ آقا سید راحت حسینی کی تحریک میں گلگت کی خواتین بھی گھروں سے باہر نکل کر صداۓ احتجاج بلند کریں گی۔ آخر میں شعبہ خواتین کی جانب سے تبرک تقسیم کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا کہ کربلا ہر دور میں ظالم کے خلاف مظلوموں کو حریت اور شجاعت کا پیغام دیتی ہے کربلا ہر دور کے یزید کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا نام ہے کربلا حق کی آواز کو بلند کرتے رہنے کا نام ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ ظالم کے خلاف ڈٹ جانا اور مظلوم کی حمایت و نصرت کرنا ہی عزاداری کا اصل حدف ہے ۔ امام حسین علیہ السلام کی تحریک طاغوت شکن تحریک تھی ۔ اسی تحریک نے بلا تفریق مذہب و مکتب انسانوں کو عزت و شجاعت کے ساتھ جینا سیکھایا۔
انھوں نے کہا کہ چودہ سو سال بعد بھی دشمن کربلا سے خوف زدہ ہے اور کبھی مجالس و جلوس ہائے عزا پر بم دھماکے کرکے اسے محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے کبھی اپنے اہلکار حکمرانوں کے ذریعے اسے محدود کرنے کے غلیظ منصوبے بناتا ہے مگر ہر دور کے شمر و یزید کو منہ کی کھانی پڑی ہے ہے اور انشاللہ آج کے یزید کو بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ علماء و ذاکرین پر مختلف اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیاں ختم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر آنے والی حکومت کو چاہیے کہ سابقہ ادوار کی اس غلیظ روش کو ختم کرے عزاداری ہمارا قانونی حق ہے اگر کہیں بھی مراسم عزا کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالی گئی تو مجلس وحدت المسلمین کی قیادت خاموش نہیں بیٹھی گی۔
انھوں نے کہا کہ مقتدر حلقوں سے اپیل ہے کہ بے گناہ جبری گمشدہ افراد کو رہا کیا جائے اگر کسی نے کوئی قانون شکنی کی ہے تو اسے ملکی نظام انصاف کے سامنے پیش کیا جائے جبری طور پر سالوں کسی فرد کو حراست میں رکھنا غیر انسانی فعل ہے۔ خانم نرگس سجاد جعفری امسال مری کے مختلف علاقوں بھمروٹ سیداں ، موہڑہ سیداں اور قدیمی امام بارگاہ مری شہر میں عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کررہی ہیں
وحدت نیوز(لاہور) محرم ہمیں حسینی افکار و نظریات کو عوام الناس تک پہنچانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پس ہمارا اپنا عمل، کردار و گفتار ایسا ہونا چاہیے کہ اس میں عکس کربلا و فکر حسین علیہ السلام دکھائی دے۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور نے رشی بھون برانڈرتھ روڈ لاہور میں مجلس عزا کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کو امام عالی مقام علیہ السلام اور اہلبیت علیہم السلام کی طرز زندگی اور بتائے گئے طریقے کے مطابق ڈھالنا ہو گا تب ہی ہم حقیقی حسینی پیروکار و محب اہلبیت اطہار ع کہلا سکتے ہیں۔
قول امام جعفر صادق علیہ السلام بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ امام علیہ السلام نے فرمایا کہ ہمارے شیعہ میں تین خصلتیں نہیں پائی جاتیں ہیںہمارا شیعہ بخیل نہیں ہوتاہمارا شیعہ فقیر نہیں ہوتاہمارا شیعہ جھوٹا نہیں ہوتامحترمہ حنا تقوی کا کہنا تھاکہ ہمیں ایام عزا میں عہد کرنا ہے کہ ہم قول امام علیہ السلام پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے نفس کو ان خصلتوں سے پاک کریں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)عزاداری امام حسین کے راستے میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،کوہاٹ چکوال اور پنجاب کے بعض حصوں میں انتظامیہ عزادران کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہم ملک میں امن و امان کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر چیئرمین مرکزی عزادری سیل ایم ڈبلیو ایم ملک اقرار حسین نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت کی روش کو برقرار رکھتے ہوئے اب بھی چار دیواری کے اندر مجالس پر ایف آئی آر ز کاٹی جارہی ہیں ہم اس کی شدیدمذمت کرتے ہیں ۔سابقہ دور حکومت کے معتصبانہ قوانین مذہبی آزادی اور آئین کے خلاف تھے ۔ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرئے ۔
انہوںنے مزیدکہاکہ بعض علاقے میں چند شر پسند عناصر کی ایما پر انتظامیہ عزادرای کے پروگرامات میں خود رکاوٹ کاباعث بن رہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے ۔ہم نے ملک گیر عزادری سیل قائم کیا ہوا ہے ۔ عزاداران کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں جس کے لئے ہم اضلاعی انتظامیہ سمیت صوبائی حکومتوں سے بھی رابطے میں ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) کربلا کے عظیم واقعے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ کہنا کہ لوگوں پر ظلم ہو رہا تھا اس لئے سید الشہداءؑاما م حسین ؑ نے قیا م کیا ایسانہیں ہمیں اپنی مرضی سے کربلا کو نہیں سمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا ہے جسے کہ سید الشہدا امام حسینؑ نے کہا ۔ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عشرہ محرم کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نےکہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے آخر مکہ میں حج کیوں نہ کیا جب لوگ مکہ حج کے لئے جا رہے تھے اور امام مکہ سے کربلا کے سفر کے لئے نکل کھڑے ہوئے اتنی بڑی قربانی کیوں دینی پڑی اسکا مقصد کیا تھا خون دیا، ہجرت کی ، اولاد، چادریں کیوں قربان کی یہ اتنا عظیم واقعہ ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ لوگوں پر ظلم ہو رہا تھا کہ امام ؑ نے اتنی بڑی قربانی دے دی ایسا نہیں ہے ہمیں اپنی مرضی سے قیاس آریاں نہیں کرنی اور نہ اپنی مرضی کربلا کوسمجھنا بلکہ ویسے سمجھنا جیسے امام نے کہا۔
انہوں نےکہا کہ لوگ احادیث ،تفسیر،کا ترجمہ عقیدہ اور عمل اپنی مرضی کا چاہتے ہیں جو سرا سر باطل ہے اگر عمل چاہئے تفسیر چاہئے یا پھر قرآن فہمی چاہئے جو کچھ چاہئے وہ اہلیبت کے گھر سے لے ان کی لسان عصمت سے جاری شدہ احادیث لے لیں رسالت کا گھرانہ قران ناطق ہیں جن کے لئے رسول اکرم نے کہا کہ میں تم میں دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جار ہا ہوں ایک قران اور دوسری میری عترت اہلبیت جب تک تم ان دونوں سے متمسک رہو گے کبھی گمراہ نہ ہو گےاور یہ دونوں کبھی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونگے یہاں تک کے حوض کوثر پر یہ دونوں میرے پاس آئیں گے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ظالم جابر طاقتوں اور نظام سے ٹکرانے کا درس ہمیں کربلا سے ملتا ہے کربلا حق پرستوں اور حریت پسندوں کی درسگاہ ہے،جن جن قوموں نے کربلا کو اور امام مظلوم علیہ السلام کو اپنا رول ماڈل مانا ہے انہوں نے دنیا بھر کے ظالم جابر قوتوں کو رسوا کیا ہے اور حقیقی معنوں میں اسلامی نظام کو اپنے سر زمین پر نافذ کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے موقع پر اہل خانہ و عزیز و اقارب سمیت مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،ماتمی انجمنوں کے نمائندوں ،اہل علاقہ سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات شریک تھی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز گلشن اقبال بلاک 3 میں کے ڈی اے مارکیٹ کے پاس کالعدم تکفیری جماعت کے سفاک دہشتگردوں کی فائرنگ سےشھید ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر سید حیدر عسکری کی نماز جنازہ آج اتوار کے روز شھید کی بیرون ملک مقیم اکلوتی بیٹی کی آمد پر مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شھید کے اہل خانہ،عزیز و اقارب کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماء علامہ صادق جعفری ،علامہ مبشر حسین،علامہ ملک محمد عباس،زین رضا رضو ی ،حسن رضا،رضوان پنجوانی ، سمیت مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں،ماتمی انجمنوں،امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین و مومنات نے شرکت کی۔
اطلاعات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 3 کے رہائشی شھید ڈاکٹر سید حیدر عسکری نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد جانے کیلئے گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھے ہی تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے تکفیری دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردیاور فرار ہوگئے۔موقع پر موجود اہل محلہ نے ڈاکٹر حیدر عسکری کو شدید زخمی حالت میں پہلے پٹیل اسپتال منتقل کیا کہ جہاں درندہ صفت اسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر حیدر عسکری کو طبی امداد دینے سے انکار کردیا،جس کے بعد انکو آغا خان اسپتال منتقل کیا ہی جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں ہی شھادت کے اعلیٰ درجے پر فائز ہوگئے۔
بعد ازاں شھید کا جسد مبارک پوسٹم مارٹم کے لئے جناح اسپتال اور پھر امام بارگاہ شھدائے کربلا انچولی منتقل کیا گیا کہ جہاں آج بیرون مل مقیم انکی اکلوتی بیٹی کے آمد پر بعد نماز ظہرین ان کی نماز جنازہ مسجد خیرالعمل انچولی بلاک 20 میں مولانا محمد حسن کی اقتداء میں ادا کردی گئی۔شھید کی تدفین سپر ہائی وے پر واقع وادی حسینؑ قبرستان میں کی گئی۔