وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گوادر پورٹ کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کی خصوصی ٹاسک فورس کی تشکیل کواقتصادی راہدری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا ہر محب وطن اقتصادی راہدری منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کے لیے دعاگو ہے۔ پاکستان کے خود کفیل ہونے اور معاشی استحکام میں سی پیک منصوبے کاکلیدی کردار ہوگا، خطے میں پاکستان کے مضبوط مقام کے لیے اقتصادی طور پر مستحکم ہونا انتہائی ضروری ہے۔ جو طاقتیں سی پیک کی مخالفت کر رہی ہیں وہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ اس منصوبے کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے والوں سے دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے۔بلوچستان ،خیبرپختونخواہ اور گلگت بلتستان کو سی پیک میں وہ حقوق لازمی دیے جائیں جن کے وہ حقدار ہیں۔منصوبے کی تکمیل کے لیے کام کی رفتار تسلی بخش ہے۔اس میں کسی قسم کی رکاوٹ کو آڑے نہ آنے دیا جائے۔انہوں نے کہا بھارت سمیت کچھ خلیجی ریاستیں اس منصوبے کی اس لیے مخالفت کر رہی ہیں کہ مستحکم پاکستان ان کے مفادات کی راہ میں رکاوٹ ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا پاکستانی قوم کو ایسی سازشوں کابصیرت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہو گا۔سی پیک ہی خوشحال پاکستان کی منزل ہے جس کے حصول ہماری اولین ترجیح ہے۔
لبیک یارسول اللہ ﷺکانفرنس میں شیعہ سنی قائدین شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے،علی حسین نقوی
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے وحد ت ہاوس ملیر جعفر طیار میں ضلعی پوٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ نے 25 دسمبر کو حیدر آباد میں تاریخی لبیک یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کانفرنس اتحاد بین المسلمین کا عملی مظہر ہوگی، جس میں تمام مکاتب اور مسالک کے لوگ شریک ہوکر امن و اتحاد کا عملی درس دیں گے۔ ہمیں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیدالانبیاء ﷺ کی سیرت طیبہ اپنانے اور نبی مہربان کے نقش قدم پر چلنے کا عہد کرنا ہوگا۔ ہمیں یہ بات بھی سمجھنا ہوگی کہ اسلام دشمن سامراجی قوتیں ، مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان دیکھنا چاہتی ہیں، جبکہ تکفیری دہشت گرد ، سامراجی قوتوں کے آلہ کار بن کر بے گناہ مسلمانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں۔ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کی تشکیل اور سرپرستی شیطان بزرگ امریکہ کے ہاتھوں ہوئی ہے اب یہ بات راز نہیں رہی۔ گذشتہ کئی دہائیوں سے وطن عزیز پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ، دہشت گردوں کے ہاتھوں اب تک اسی ہزار پاکستانی شہری شہید ہوچکے، مجلس وحدت مسلمین نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام ''ہفتہ وحدت ''کے حوالے سے 16ربیع الاول کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے ''میلادالنبی ریلی''نکالی جائے گی۔ ریلی مدنی چوک، چوک کمہاراں والا،معصوم شاہ روڈ،علی چوک،دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید ندیم عباس کاظمی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مخدوم سید اسد عباس بخاری، مخدوم طارق عباس شمسی،مخدوم زاہد حسین شمسی،ملک ثمر عباس کھوکھر،مولانا عمران ظفر،مولانا ممتاز حسین ساجدی،مولانا سلمان محمدی،مولانا محمد رضانقوی اور دیگر کریں گے۔ ریلی گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوجائے گی اور چوک گھنٹہ گھر میں شیعہ سنی علمائے کرام،سیاسی وسماجی رہنما خطاب کریں گے اور عالم اسلام کے درمیان اتحاد و وحدت کے حوالے خطاب کریں گے۔ بعدازاں چوک گھنٹہ گھر میں سانحہ آرمی پبلک سکول شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔درود و سلام اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے نعرے ہر طرف فضا میں گونجتے رہے۔اتحاد بین المسلمین کے اس فقیدالمثال مظاہرہ کو شیعہ سنی علما کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپ اور سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا ۔کراچی میں نمائش چورنگی ،بلدیا ٹاؤن،مارٹن روذ،ایف سی ایریا،انچولی،نیو کراچی،گلشن اقبال،گلستان جوہر،ڈرگ کالونی،شاہ فیصل ،ملیر جعفر طیار سائٹی،لانڈھی ،کورنگی،اسٹیل ٹاؤن سمیت مختلف جہگوں پر مجلس وحدت مسلمین کراچی کے عہدیداران اور علمائے کرام نے جلوس ہائے میلاد مبار ک کا استقبالیہ کیمپ، سبیلیں لگائیں اور دن بھر جلوسوں میں شریک رہے ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پیغمبر اعظم ﷺ کی یوم ولادت کے مناسبت سے ملک بھر میں۱۲ تا۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کا اعلان بھی کیا ہے جس کی پر نور محافلوں کا آغاز ہوکر دیا گیا۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ و عالم بشریت کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سرورکائنات رحمت للعالمین کی ذات اقدس ہی مسلم امہ کے درمیان مرکزی وحدت ہے۔ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں میں جس اتحاد و یگانگت کے ساتھ شیعہ سنی عوام شریک ہوئے اس سے بخوبی اس بات کا انداز لگا یا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں شیعہ سنی یک جان اور متحد ہیں،نفرت اور دہشت گردی پھیلانے والوں کا دونوں مکتب سے کوئی تعلق نہیں،ماہ ربیع الاول کے اس بابرکت ایام میں جس عملی وحدت کا مظاہرہ دیکھنے آیا یہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ فرقہ پرستوں کے ناپاک عزائم خاک میں مل گئے ہیں،دہشت گرد دراصل ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں کو آپس میں دست و گریبان کرکے ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان کے حکمران اور سیاست دان اگر رسول کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرے تو ملک کو درپیش مشکلات اور دہشت گردی جیسے عفریت سے مکمل چھٹکارہ ممکن ہے ۔دریں اثناء جشن میلاد النبی پر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پچاس سے زائد مقامات پر استقبالیہ کیمپ و سبیلیں لگائی گی جبکہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے مرکزی جلو س جشن ولادت با سعادت سرور کائنات ﷺ نشتر پارک کے شرکاء کیلئے استقبالیہ کیمپ و سبیل لگائی گئی جس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی ،مولانا،مولانا نسیم زیدی ،مولانا حامد مشہدی، صادق جعفری ،مولانا احسان دانش،علامہ مبشر حسن،علامہ علی انور،علی حسین نقوی،احسن رضوی،ثمرعباس سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
وحدت نیوز (بھٹ شاہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید اسد عباس نقوی ،مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی برادر مہدی عابدی اور صوبائی سیکریٹری امورسیاسیات سندھ علی حسین نقوی نے ضلع مٹیاری کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا اختر حسین شریعتی کی زیرقیادت مٹیاری کے ارکان ضلعی کابینہ اور مدرسہ ابوتراب ہالا میں صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا دوست علی سعیدی سے ملاقات اس موقع پر صوبائی رھنماء برادر الفت عالم کربلائ بھی موجود تھے، رہنمائوں کے درمیان اہم علاقائی سیاسی مسائل اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
وحدت نیوز(چکوٹھی) ہمارے رسول ؐ رسولِؐامن، دین دینِ امن ، ہم بھی امن کے داعی ۔ مظفرآباد دومیل پل سے چل کر لائن آف کنٹرول چکوٹھی آ کر ہم نے بتا دیا کہ ہم محمدیت ؐ کے ماننے والے ہیں ابو لہبیت کے نہیں ۔ محمدیت کا ماننے والا کامیاب ، محمدیت کا مانے والا سرفراز ، محمدیت کا ماننے والا پرامن ، محمدیت کا ماننے والا محب وطن ۔جو جو بھی محمدیت کا پیر کار ہے وہ دنیا و آخرت میں سرفراز ہے ۔ اور جو ابولہبیت کے پیر وکار ہیں وہ بارود والے ہیں ۔ وہ بے گناہوں کا گلا کاٹنے والے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی نے لائن آف کنٹرول چکوٹھی کے مقام پر لبیک یا رسول ؐ اللہ ریلی کے اختتامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج فضائیں درود و سلام سے معطر ہیں ۔ شیعہ سنی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے وحدت کے پیغام کو عام کر رہے ہیں ۔ اس لیے کہ رسول ؐ کا راستہ وحدت کا راستہ ہے ۔ رسول ؐ کا راستہ امن کا راستہ ہے ۔ اس امن کے راستے کے راہی بن کر فلاح پا سکتے ہیں ۔ رسولؐ نے کبھی تلوار نہیں اٹھائی ، رسولؐ نے گھوڑا سواری کے طور پرزیادہ استعمال نہیں کیا ۔ اس لیئے کہ تلوار اور گھوڑا جنگ کی علامات ہیں ۔ عالمین کی رحمت نے بتا دیا کہ جو علامات جنگ میں سے کسی بھی ہتھیار کو استعمال نہیں کرتا وہ رسولؐ قتل و قتال کیسے پسند کرتا ہو گا۔ علامہ تصور نقوی نے کہا کہ ہماری یہ ریلی کنٹرول لائن پر اختتام پذیر ہوتی ہے ۔ انشاء اللہ ایک وقت آئے گا جب محمدؐ و آلؑ محمد ؐ کو ماننے والے سرینگرجائیں گے ۔اور وہاں لبیک یا رسولؐ و لبیک یا حسین ؑ کے نعرے بلند کر کے بتا دیں کہ ہم اس رسولؐ کے ماننے والے ہیں جو تلوار نہیں اقدار کی بات کرتے تھے اور اس حسینؑ کے ماننے والے ہیں کہ جو اقدار کی خاطر اپنا سر تک کٹانے سے گریز نہیں کرتے ۔ ہم میلاد بھی منائیں گے اور آزادی کا جشن بھی ۔ کشمیر ضرور آزاد ہو کر رہے گا۔ انڈین آرمی کو ایک دن جانا ہو گا۔