وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے گذشتہ شب 60بسوں پر مشتمل زائرین امام حسین ؑکے قافلے کے کوئٹہ واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی ، ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی اور دیگرکارکنان کی جانب سے زائرین پر گل پاشی کی گئی ، اس موقع پر زائرین انتہائی مسرور دکھائی دیئے اورشانداراستقبال پر ایم ڈبلیوایم رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (کراچی) خیر العمل فائونڈیشن شعبہ ویلفیئرمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے محفل عابدیہ عمار یاسر سوسائٹی فیز ون اور امام بارگاہ شاہ نجف گلشن وقارجوگی موڑ میں فری ہیپاٹائٹس بی ویکسینیشن کیمپ کا انعقادکیا گیا،امامیہ میڈکس انٹر نیشنل (آئی ایم آئی)کے شتراک سے منعقدہ اس کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو بلا تفریق حفاظتی ٹیکے لگائے گئےجن میں خواتین ، بچے ،بزرگ اور جوان شامل تھے۔واضح رہے کہ ہیپاٹائٹس بی سے بچائوکے حفاظتی ٹیکے تین مراحل میں لگائے جاتے ہیں لہذٰا اگلا ٹیکہ بائیس جنوری بروز اتوار انہی مقامات پر صبح دس تا دوپہردو بجے تک لگایا جائے گا۔

وحدت نیوز(گلگت ) چیئر مین سینٹ جناب رضا ربانی کا گلگت بلتستان کو کشمیر کے ساتھ نتھی کرنے سے گلگت بلتستان کے عوام کو سخت مایوسی ہوئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے قائدین جب گلگت بلتستان کا دورہ کرتے ہیں تو یہاں کے عوام کو آئینی حقوق دینے کی باتیں کرتے ہیں۔گلگت بلتستان کے انتخابات کے دوران یہی قائدین جی بی کے عوام کے حقوق کے بارے میں بلند بانگ دعوے کررہے تھے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ہو یا پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں گلگت بلتستان کے عوامی حقوق کے حوالے سے ایک پیج پر ہیں ۔یہ دونوں جماعتیں قطعی طور پر گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے جائز حقوق دینے کیلئے تیار نہیں۔جب بھی کسی اہم فورم پر ڈی بیٹ ہوتی ہے تو ان دونوں جماعتوں کے قائدین گلگت بلتستان کو کشمیر کا حصہ قرار دیکر حقوق سے محروم رکھنے کی پالیسی پر گامزن ہوتے ہیں اور یہی باتیں یہاں کے عوام ایک عرصے سے سنتے چلے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو صوبے کا آئینی سٹیٹس دلوانے کی باتیں کررہی ہے جبکہ ان کے قائدین گلگت بلتستان کو کشمیر کاحصہ گردانتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو اپنے اس دوغلاپن سے نکل کر عوام کے سامنے اپنی پوزیشن کو واضح کرنا پڑی گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ہی گلگت بلتستان کے عوام کے استحصال کے ذمہ دار ہیں جو کہ اس علاقے میں محض اپنے مفادات کیلئے اعلانات تو کرتے ہیں لیکن جب بھی کسی بڑے فورم پر بات ہوتی ہے تو یو ٹرن لیتے ہیں۔گلگت بلتستان کے عوام ان دونوں جماعتوں کی پالیسیوں کو سمجھ چکے ہیں اور اگلے الیکشن میں مسلم لیگ کا وہی حشر ہوگا جو حالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کا تعین نہ کیا گیا تو اس علاقے میں بننے والے تمام میگا پراجیکٹس بھی خطے سے دوچار ہونگے۔یہ عجیب منطق ہے کہ علاقے میں بننے والے پراجیکٹس غیرمتنازعہ ہوتے ہیں اور اسی علاقے میں رہنے والے عوام متنازعہ بن جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ حکمران علاقے کی آئینی حیثیت کا تعین کریں ورنہ جتنی دیر کرینگے اسی حساب سے قیمت چکانا پڑے گی۔

وحدت نیوز(کنب) مجلس وحدت مسلمین کنب ضلع خیرپور کے زیراہتمام  عید میلاد النبی ﷺ و ھفتہ وحدت کے سلسلے میں عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال، صوبہ سندہ کے سیکر یٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ محمد نقی حیدری، برادر یعقوب حسینی، میر ڈنل ٹالپر،  اہل سنت کے عالم دین متولی درگاہ عاشق علی شاہ سید طاہر علی شاہ نے کی۔ ریلی کے اختتام پر جامعہ امام علی ؑ کنب میں عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس میں بزرگ عالم دین شورائے علام کے رکن علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ احمد علی طاہری و دیگر شریک ہوئے۔

  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ شکارپور کے بعد حیدر آباد جیسے پر امن شہر میں خودکش حملہ آور کا آنا سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین، اتحاد امت کی علمبردار،  ملت جعفریہ کی نمائندہ ، ملک گیر جماعت ہے ،جس نے بے خوف ہوکر دھشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کیا۔ حیدرآباد میں دھشت گردی اور مذھبی منافرت کے خلاف لبیک یارسول اللہ ﷺ کانفرنس تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی۔ ہم ملک میں امن کے فروغ اور اتحاد بین المسلمین کے لئے سر گرم عمل ہے ۔خیرپور انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملت جعفریہ کے آئینی حقوق اور مذہبی آزادیوں کا احترام کرے اور کالعدم دہشت گرد جماعت کے خلاف گھیرا تنگ کرے ۔ہمیں سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا خیر پور میں دہشت گردوں کی فعالیت اور مراکز کی نفرت انگیز سر گرمیوں پر بھی تشویش ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ سید نیاز حسین بخاری کی زیر نگرانی ضلع سرگودھا کی تنظیم نو کے لئے چک نمبر 79امام بارگاہ میں الیکشن کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لئے علامہ حسن امیر ، ایڈووکیٹ واجد شیرازی اور سید آفتاب حسین شاہ کے درمیان مقابلہ ہوا انتخابات میں علامہ حسن امیر اکثریت رائے سے کامیاب قرار پائے .

تنظیم نو کی تقریب میں علاقہ کی معروف شخصیات علامہ سید باقرحسین شیرازی ، راجہ امجد علی ،سابق سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ ظفر بخاری اور ضلع بھر کے یونٹس نے بھر پور شرکت کی ، صوبائی سیکرٹر ی تنظیم سازی علامہ سید نیاز حسین بخاری نے نو منتخب سیکرٹری جنر ل علامہ حسن امیر سے حلف لیا ۔ اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے شرکا سے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک قومی ، ملی اور سیاسی جماعت ہے جس کو ہدف پاکستان کی سا  لمیت اور اصلاع معاشرہ ہے ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہئے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے ساتھ ہیں ۔ آخر میں حجۃ السلام والمسلمین علامہ سید باقر حسین شیرازی نے اختتامی دعا کروائی اور نو منتخب سیکرٹری جنرل کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

وحدت نیوز (قم) ہفتہ وحدت سامراجی قوتوں اور تکفیریوں کے منہ پر طمانچہ ہے، امام خمینی کی اس آفاقی حکم کی وجہ سے آج دنیا میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق کی فضا قائم ہے۔ شیعہ و سنی  اتحاد  کا ثمرہ  تکفیری اور امریکہ و اسرائیل کے ایجنڈوں کے خلاف بڑی کامیابی کی صورت میں ملی ہے، ساری دنیا میں شیعہ و سنی مل کر مسلمانوں کے خلاف عالمی سازشوں کو بےنقاب کررہے ہیں جس کی وجہ سے آج مغربی دنیا اور اس کے اتحادیوں میں صف ماتم برپا ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما و مرکزی سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے قم المقدس ایم ڈبلیو ایم آفس میں ہفتہ وحدت اور جشن عید میلادالنبی و امام جعفر صادق علیہ اسلام  کی مناسبت سے علما و طلاب  سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ رسول اکرم (ص) و ائمہ اہل بیت (ع ) کی زندگی اور ان کے فرامین ہمارے لئے مشعل راہ ہے، جب تک ہم قرآن و اہلیبیت سے منسلک ہے ہمیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔ ہفتہ وحدت مسلمانوں میں اتحاد و بیداری کی فضاء قائم کرنے کا اہم زریعہ ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اس اہم وقت اور مبارک مہینہ  میں بھائی چارگی ،اتحاد و اتفاق کو فروغ دیں تاکہ اسلام و وطن عزیز پاکستان کے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام بنا سکیں۔

Page 95 of 210

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree