وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 28ویں برسی کے سلسلے میں جناح ایونیوپر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام”تحفظ پاکستان کانفرنس“کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئےشیعہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ صاحبان اقتدار کو محب وطن اور ملک دشمن قوتوں میں تمیز کرنا ہو گی۔علامہ ناصر عباس کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں انہیں تسلیم کیا جائے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کے مشن کے تکمیل کے لئے جس جدوجہد کا آغاز کیاوہ آج نا فقط پاکستان بلکے عالمی سطح پر ایک مضبوط آواز بن چکی ہے، عراق، ایران، شام ، بحرین ، لبنان سمیت دنیا بھر سے مراجع عظام اور علمائے کرام کی جانب سے ان کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں جاری پیغام علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی استقامت اور سچائی کے عکاس ہیں ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی اٹھائیسویں برسی کی مناسبت سے تحفظ پاکستان کا نفرنس کا با قائدہ آغا ز تلاوت کلام پاک سے ہوگیا،تلاوت کلام پاک کا شرف ایم ڈبلیوایم کے مرکزی علامہ مختارامامی نے حاصل کیا، جناح ایونیوپر منعقدہ اس عظیم الشان اجتماع عام میں ملک کے طول وعرض سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین ، مرد، بزرگ اور بچے شریک ہیں ، پنڈال میں ایک قدآور اسٹیج بنایا گیاہے جبکہ پنڈال او راس کے اطراف میں پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کےپرچمو ں کی بہار ہے ، شرکائے اجتماع سے ملک بھر سے آئے ہوئے شیعہ سنی علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے قائدین خطاب کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کریں گے۔
وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک) مرجع جہان تقلید حضرت آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور مجمع جہانی اہل بیت کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ اختری نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کو بھوک ہڑتال ختم کرنیکا حکم دیدیا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے نام لکھے گئے پیغام میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس اور ان کے رفقا نے پاکستان میں پیروان اہلبیت علیہ السلام کے حقوق کی خاطر بھوک ہڑتال کے ذریعے بڑی جاں فشانی کی ہے اور اس کی بازگشت دنیا کے مختلف گوشوں تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ الحمد اللہ قابل ملاحظہ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ میں علامہ ناصر عباس جعفری اور ان کے رفقا سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنی جان کی حفاظت کی خاطر اس بھوک ہڑتال کو ختم کر دیں۔ اسی طرح مجمع اہل بیت کے سیکرٹری جنرل حضرت آیت اللہ اختری نے کہا ہے کہ اس میں کس قسم کا کوئی شک نہیں کہ دشمن یعنی امریکہ، صیہونیت اور تکفیریت کو جس چیز نے خوفزدہ کیا ہوا ہے وہ اس ملک (پاکستان) میں آپ اور آپ جیسے دیگر بیدار علمائے کرام کی موجودگی ہے، جو پاکستانی قوم خواہ شیعہ ہو یا سنی، سب میں اتحاد و یگانگت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کی رہنمائی کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔
ذیل میں آیت اللہ مکارم شیرازی اور آیت اللہ اختری کے پیغامات کا اردو ترجمع اور فارسی دونوں دیا جا رہا ہے۔
جناب محترم حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری دامت تأییداته
ہدیہ سلام
جناب عالی! آپ اور آپ کے رفقاء نے پاکستان میں پیروان اہلبیت (ع) کے حقوق کی خاطر بھوک ہڑتال کے ذریعے بڑی جاں فشانی کی ہے اور اس کی بازگشت دنیا کے مختلف گوشوں تک پہنچنے کے ساتھ ساتھ الحمد اللہ قابل ملاحضہ نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ میں آپ جناب اور آپ کے رفقا سے گذارش کرتا ہوں کہ اپنی جان کی حفاظت کی خاطر اس بھوک ہڑتال کو ختم کردیں۔ حکومت پاکستان سے کہتا ہوں کہ ہم ہمیشہ مشکل حالات میں ان کا دفاع کرتے رہے ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ کے جائز مطالبات اور اسی طرح پاکستان کی پوری مسلم قوم خاص کر اہل تشیع کے مطالبات کا جواب مثبت انداز سے دے گی، یہ حکومت پاکستان سے امن و امان اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے حقوق کے سوا کچھ نہیں چاہتے، ہمار ا نہیں خیال کہ وہ (پاکستانی حکومت) شہریوں کے ان حقوق کی اہمیت سے واقف نہ ہو۔ پاکستانی کی پوری عوام، خاص کر اہل تشیع کی کوشش ہونی چاہیے کہ وہ وحدت اور معاشرتی امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھیں اور انشااللہ وہ اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے۔
ہمیشہ کامیاب اور سربلند رہیے
ناصر مکارم شیرازی
بسمہ تعالی
حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین جناب الحاج شیخ راجہ ناصر عباس جعفری دام عزہ العالی
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
اسلام علیکم!
امام خمینی کے شاگرد اور پاکستانی ملت تشیع کے قائد ’’علامہ عارف حسین الحسینی‘‘ کی شہادت کی 28 ویں برسی کے موقع پر مجھے اور اہلبیت اسمبلی کے ممبروں کو آپ کی بگڑتی صحت کی خبر موصول ہوئی ہےکہ جس نے ہمیں آپ کی خیریت و عافیت کے بارے میں پریشان کردیا ہے۔ پاکستان میں پیروان اہلبیت (ع) کے شعور کی بیداری اور محمد و آل محمد (ع) کی محبت میں استقامت زبان زد خاص و عام ہے۔ لاکھوں پاکستانی شیعہ صدیوں سے استعماری سازشوں اور تکفیریوں کی جانب سے قتل عام کے باوجود خاندان رسالت مآب کے علَم کو اونچا رکھے ہوئے ہیں اور مراسم عزاداری کو جذبے کے ساتھ منعقد کرتے ہیں، نیز دین مقدس اسلام کے اس راستے پر ہزاروں شہید پیش کئے ہیں۔
اس میں کس قسم کا کوئی شک نہیں کہ دشمن یعنی امریکہ، صیہونیت اور تکفیریت کو جس چیز نے خوفزدہ کیا ہوا ہے وہ اس ملک میں آپ اور آپ جیسے دیگر بیدار علمائے کرام کی موجودگی ہے، جو پاکستانی قوم خواہ شیعہ ہو یا سنی، سب میں اتحاد و یگانگت کی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کی رہنمائی کی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہیں۔ نیز معاشرے میں امن و امان کی برقراری، لوگوں میں محبت اور دوستی کی کوشش کرتے رہے ہیں، جبکہ دشمن کی کوشش ہےکہ فرقہ واریت ایجاد کرے اور تکفیری گروہوں کی پشت پناہی کرکے برادر کشی اور قتل و غارت کی فضا بنائے تاکہ اس طرح دین کے حقیقی و اعتدال پسند، وحدت اور بھائی چارگی کو فروغ دینے والے علمائے کرام و رہنماؤں سے میدان کو خالی کرے۔ لہٰذا آپ جیسی قیمتی شخصیات کی سلامتی قرآن و عترت کے دشمنوں کو ہر چیز سے زیادہ تکلیف دہ ہے، آپ اور آپ کے دیگر رفقائے کار، دیگر برادران و خواہران کی پاکستان کے مختلف شہروں میں پچاسی روزہ بھوک ہڑتال، دھرنے اور استقامت قابل قدر ہے، لیکن اب شیعہ مرجعیت کی خواہش کے مطابق، نیز پاکستانی حکومت کے ذمہ داروں کے وعدوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے، خاص کر جو کچھ وزیر داخلہ جناب چوہدری نثار کی جانب سے گذشتہ روز بیان ہوا۔ اس روشنی میں آپ سے گذارش ہے کہ اس وقت (عارضی) طور پر اس بھوک ہڑتال کو ختم کردیں اور یہ اعلان کر دیں کہ مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں دوبارہ اپنے لائحہ عمل پر عمل پیرا ہوں گے۔
اہلبیت اسمبلی بھی پاکستان کی عوام اور بردار و دوست ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشتگردی اور تکفیریت کے خاتمے کے لئے مکمل تعاون کو یقینی بنانے کی دہانی کراتی ہے۔ تمام عالم اسلام کی عزت و عظمت اور کامیابی و فتح نیز حوزہائے علمیہ، یونیورسٹیوں، درسگاہوں، دہشتگردی اور قتل عام کے مخالف علمائے کرام دانشمندوں، خاص کر جناب عالی کے لئے خدائے متعال سے دعا گو ہوں۔
و لله العزّة و لرسوله و للمؤمنین.
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته.
محمدحسن اختری سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل اہلبیت اسمبلی
اعتصاب غذا برای عدالت ـ 72
نامه دبیرکل مجمع جهانی اهل بیت(ع) به "علامه جعفری" برای اجابت به خواسته مرجعیت/ وزیر کشور پاکستان به وعده ها عمل کند
16 مرداد 1395 - 23:20
کد خبر : 706970
منبع : اختصاصی ابنا
خلاصه
«حجت الاسلام والمسلمین محمدحسن اختری» با ارسال نامه ای به دبیرکل مجلس وحدت مسلمین پاکستان، از او خواست موقتاً به اعتصاب غذای خود پایان دهد.
به گزارش خبرگزاری اهلبیت(ع) ـ ابنا ـ در هشتاد و پنجمین روز اعتصاب غذای «حجت الاسلام علامه راجه ناصر عباس جعفری»، دبیرکل مجمع جهانی اهل بیت(ع) با ارسال نامه ای به ایشان درخواست کرد به اعتصاب غذای خود پایان دهد.
«حجت الاسلام والمسلمین محمدحسن اختری» در این نامه، ضمن بیان رشادتها و فداکاریهای مردم پاکستان در راه محبت اهل بیت(ع)، از استقامت و آقای جعفری و بقیه اعتصاب غذاکنندگان تشکر کرد.
متن کامل نامه آقای اختری به شرح زیر است:
باسمه تعالی
حضرت حجة الاسلام والمسلمین حاج شیخ راجه ناصر عباس جعفری دام عزه العالی
دبیرکل محترم مجلس وحدت مسلمین
سلام علیکم؛
در بیست و هشتمین سالگرد شهادت شاگرد امام راحل(ره) و رهبر شیعیان پاکستان «شهید سید عارف حسین الحسینی»، خبر وخامت حال جنابعالی به اینجانب و اعضای مجمع جهانی اهل بیت(ع) رسید و ما را نسبت به سلامتی شما نگران کرد.
رشادت پیروان اهل بیت(ع) در پاکستان و پایداری آنها در محبت پیامبر و آل طاهرینش ـ علیهم صلوات ا... ـ زبانزد خاص و عام است. میلیونها شیعه پاکستانی قرنهاست که با وجود فشارهای استعماری و خونریزیهای تکفیری، پرچم خاندان رسول الله(ص) را بلند نموده و شعائر حسینی را با شور و استمرار برگزار می کنند؛ و در این راه دهها هزار شهید به اسلام عزیز تقدیم نموده اند.
بی تردید آنچه دشمنان آمریکایی، صهیونیستی و تکفیری را می ترساند وجود چهره هایی همچون شما و دیگر علمای آگاه آن دیار است که با تلاش برای ایجاد وحدت و همبستگی ملت پاکستان، اعم از شیعه و سنی، وظیفه ارشاد توده ها را بر عهده دارید و همواره بر حفظ امنیت و آرامش و ایجاد صلح و دوستی در بین مردم کوشش نموده اید؛ اما دشمنان میخواهند با ایجاد اختلاف، تفرقه و حمایت از مجموعه های تکفیری و تروریستی، آتش خونریزی و برادرکشی را شعله ور نگه دارند و علمای واقعی دین و رهبران معتدل، صلح دوست، طرفدار وحدت و منادی برادری را از صحنه خارج کنند.
بنابراین سلامتی و وجود ارزشمند شما، از هر چیز دیگر برای دشمنان قرآن و عترت، ناراحت کننده تر است.
اکنون، ضمن قدردانی از هشتاد و پنج روز اعتصاب و تحصن و استقامت جنابعالی و دیگر برادران و خواهران در شهرهای مختلف پاکستان، با توجه به خواسته مرجعیت شیعه، و نیز وعده هایی که مسؤولین پاکستانی داده اند ـ مخصوصاً بنا بر آنچه دیروز «آقای چودری نثار علی خان» وزیر محترم کشور اعلام کرد ـ از شما درخواست می کنم که موقتاً به این اعتصاب غذا خاتمه دهید و اعلام فرمایید که در صورت عدم تحقق مطالبات و پیگیری خواسته های مشروع متحصنان، مجدداً اقدامات خود را آغاز خواهید نمود.
مجمع جهانی اهل بیت(ع) نیز برای همیاری با مردم عزیز و دولت دوست و برادر پاکستان، جهت خشکاندن ریشههای ترور و تکفیر اعلام آمادگی می کند.
موفقیت، پیروزی، عزت و عظمت همه مسلمانان مخلص ــ خصوصاً حوزه های علمیه، دانشگاهها، علماء و دانشمندان مخلص و مخالف ترور و خونریزی ــ و بالاخص شخص حضرتعالی را از خداوند متعال خواستارم.
و لله العزّة و لرسوله و للمؤمنین.
والسلام علیکم و رحمة الله و برکاته.
محمدحسن اختری
دبیرکل مجمع جهانی اهل بیت(ع)
16 مرداد 1395
پایان پیام/ 101
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام قائد ملت جعفریہ شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی پر آج 7 اگست بروز اتوار اسلام آباد پریڈ گرونڈ میں تحفظ پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوگا،جس میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان شریک ہونگے،کانفرنس میں تمام مکاتب فکر ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہونگے،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری13 مئی سے ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور پنجاب میں حکمران جماعت کی انتقامی کاروائیوں کیخلاف بھوک ہڑتال سے ہیں ان دنوں وہ خراب صحت کے سبب اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری علالت کے باوجود کانفرنس میں شریک ہونگے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،لاہور سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی کی قیادت میں 80 سے زائد بسوں کا قافلہ رات گئے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوچکے ہیں،ترجمان مجلس وحدت مسلمین کیمطابق یہ اجتماع اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت ہو گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7اگست کو اسلام آباد میں ’’تحفظ پاکستان کانفرنس‘‘ شیعہ سنی وحدت کا بے مثل اظہار ہوگا۔قائد شہید عارف حسین الحسینی کی 28 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی ،کوئٹہ اور ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو چکیں ہیں۔جناح ایوینوپر اجتماع سے مرکزی رہنما خطاب کریں گے بعد ازاں ہزاروں افراد پر مشتمل یہ قافلہ ڈی چوک کی طرف روانہ ہو گا ۔اس پرامن احتجاج کی راہ میں حکومت کی طرف سے کسی رکاوٹ کو راہ کی دیوار نہیں بننے دیا جائے گا۔مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کو 84 روز گزر چکے ہیں۔وطن عزیز کو قائد و اقبال کے خوابوں کے حقیقی تعبیر کی شکل دینے کے لیے 7اگست کوہم نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرنا ہے۔حکمرانوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ ہمیں طاقت اور اختیارات کے بل پر سرنگوں نہیں کیا جا سکتا۔ہم اپنی اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لیے قطعاََ تیار نہیں۔اس ملک کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ہم نے پُرامن انداز میں احتجاجی تحریک کے مراحل طے کر یہ ثابت کیا ہے کہ ملت تشیع ایک باشعور اور قانون و آئین کا احترام کرنے والی قوم ہے۔ہماری تحریک کسی سیاسی مقصد کے حصول کے لیے نہیں بلکہ خالصتاََ ملک و قوم کے استحکام کے لیے ہے۔7اگست کا اجتماع ہماری اسی تحریک کا نقطہ عروج ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ضرب عضب کی مکمل تائید کرتے ہیں تاہم نیشنل ایکشن پلان جو کہ ضرب عضب کو قوت فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھااپنے اہداف سے ہٹ چکا ہے۔ مختلف کالعدم جماعتیں نام بدل کر اب بھی اپنی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جو نیشنل ایکشن پلان کی صریحاََ خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسی گومگو کا شکار ہے۔بھارتی افواج کے مظوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد پر کشمیر کمیٹی کی مجرمانہ خاموشی حیران کن ہے۔ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ بھارت کے اس ظلم و بربریت کے خلاف عالمی فورمز پر اپنی آواز بلند کریں،پریس کانفرنس میں علامہ ظہیرا لحسن نقوی ،علامہ دوست علی سعیدی اور علی حسین نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پانچ روز تک مقامی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد آج گھر منتقل ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 13 مئی سے ملک میں جاری دہشت گردی، انتہا پسندی اور شیعہ قتل عام کے خلاف بھوک ھڑتال پر ہیں۔ پانچ روز قبل انہیں ہائی شوگر اور کڈنی انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹر کے مطابق، آج طبعیت بہتر ہونے پر انہیں گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس کی بھوک ھڑتال کے اکثر مطالبات منظور ہونے اور ان پر عمل درآمد شروع ہونے ہر آج مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ اور شوری عالیٰ سمیت دیگر قومی اداروں سے مشاورت کے بعد بھوک ھڑتال کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات، بزرگ علماء کرام و خانوادہ شہداء علامہ راجہ ناصر سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی متواتر درخواست کرچکے ہیں لیکن انہوں نے مطالبات پر عمل درآمد کے آغاز سے بھوک ہڑتال کے خاتمے کو مشروط کیا تھا۔ اب جبکہ مطالبات پر تقریباً عمل درآمد شروع ہو گیا ہے تو امکان ہے کہ کل برسی شہید علامہ عارف حسین الحسینی کے موقع پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کریں۔