وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ کے مقام پر مجلس عزا سے خطاب کیا۔ اپنے بیان میں انھوں نے سیدة النساء العالمین جناب فاطمہ زھرا س کے مناقب و سیرت بیان کیے۔
انھوں نے کہا کہ سیدہ کائنات عورت کے ہر کردار میں بہترین نمونہ اور اسوہ کاملہ ہیں، انھوں نے کہاکہ دختر رسول ص مثالی ماں کے طور پر بچوں کی تربیت کے بہترین اصول متعارف کروارہی ہیں جن میں محبت سے بچوں کی شخصیت کو پروان چڑھانا ، دوسروں کے حقوق کی رعایت دینا، تقوی و پرھیزگاری ، ورزش و کھیل اور اعلیٰ محاسن اخلاق ان اعلی اقدار و اصول پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک ماں معاشرے کو فلاح و معنوی ترقی پر استوار کر سکتی ہے،مجلس عزا میں مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے ایام فاطمیہ کے سلسلے میں ٹاؤن شپ یونٹ، نادرآباد، سیکریٹریٹ اور جوہر ٹاؤن کے مقامات پر منعقد کردہ مجالس عزا سے خطاب کیا۔
محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ سیدہ نساء العالمین نے دانش کدہ نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں تربیت پائی اور بیت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پروان چڑھیں۔ دور حاضر میں جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر کی نقل میں اپنی ناموس وعزت سے بے خبر ہورہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ سنچری ڈیل فلسطینی عوام کی تحریک مقاومت کو ختم کرنے کا بہانہ ہے۔ مسئلہ فلسطین کا واحد حل ارض فلسطین سے غاصب اسرائیل کا انخلاء ہے۔ فلسطینی عوام نے سنچری ڈیل کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کا پیش کردہ کوئی بھی منصوبہ فلسطینی عوام کے حق میں ہرگز نہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب حکومت ہے جس کے خاتمے سے ہی فلسطین کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ سنچری ڈیل فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کا منصوبہ ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں فلسطین کے کسی بھی نمائندے کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی جبکہ اس تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں کی شرکت قابل مذمت ہے۔ مسئلہ فلسطین کا حل فلسطین کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے نہ کہ غاصب اسرائیل اور امریکہ کی مرضی کے مطابق۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں نام نہاد قیام امن کیلئے امریکہ اسرائیل کی جانب پیش کردہ سنچری ڈیل مسئلہ فلسطین کو دبانے کا بہانہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے حریت پسند صدی کی اس نفرت انگیز ڈیل کے خلاف متحد ہو جائیں اور فلسطینی عوام کی حمایت اور غاصب اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ چھڑانے اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے صف آرا ہو کر صدی کی اس ڈیل کیخلاف آواز بلند کریں۔
وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی کی ڈکہن میں شہید طاہر عباس شاہ نقوی کی رہائش گاہ پر آمد، اس موقع پرانہوں نے عالمی اور ملکی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے اقدامات کی پوری دنیا نے مذمت کی پاکستان کے حکمرانوں میں اتنی بھی جرات نہیں ہے کہ امریکہ کے اس اقدامات کی مذمت کر سکیں۔
علامہ حسن ظفرنقوی نے کہاکہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر پاکستان کے حکمرانوں نے اظہار افسوس بھی نہیں کیا، انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہمارے حکمران طبقے کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت من پسند آئی جی سندھ کی تعیناتی کیلئے نورا کشی میں مصروف ہیں ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری چوہدری اظہر حسین مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے سیکرٹری جنرل مستنصر مہدی ابڑو محمد ملوک چانڈیو نوید علی شاہ طارق حسين اور ضلع شکارپور کے سیکرٹری جنرل اصغر علی سیٹھار بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (رتوڈیرو) شہید عبدالمجید جلبانی کی پانچویں برسی کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہداء محفل بشریت کی شمع ہیں جو خود جل کر انسانوں کو روشنی فراہم کرتے ہیں۔ ہم نے ظلم کے خلاف قیام اور حق گوئی اور ولایت کے دفاع کا درس حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے لیا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف پوری امت مسلمہ کو صدائے احتجاج بلند کرنی چاہیے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں کشمیر کی آزادی کے لئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ ہندوستانی وزیر اعظم مودی جنگی جنون رکھتا ہے مودی عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ مودی کے انڈیا اور اسرائیل کے بڑھتے ہوئے تعلقات اسلام دشمنی پر مبنی ہے۔
انہوں نےکہا کہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ ایک دوسرے سے مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ان خائن حکمرانوں سے کشمیر سے متعلق کسی خیر کی امید نہ رکھیں جنہوں نے فلسطین کا سودا کیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ درگاہ لعل شہبازقلندر میں خودکش حملہ وہ المناک سانحہ ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اس روز سو سے زائد قیمتی جانوں کو دہشت گردی کے عفریت نے نگل لیا۔دہشت گردوں نے ایک ولی اللہ کے مزار کو خاک و خون میں نہلا کر اس بات کا ثبوت دیا کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔14فروری کو سانحہ سہون شہداء کی برسی کے موقع پر جمعہ کو شب شہداء منایاجائے گا جس میں مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما ؤں اور عوام بڑی تعداد میں شریک ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےحیدر آباد پریس کلب میں منعقدہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ ولی اللہ کے مزارات امن و محبت کے مراکز ہیں۔جہاں اتحاد و اخوت اور امن کا درس ملتا ہے۔جو مذموم عناصر ملک عبادت گاہوں اور شعائر اللہ کا نشانہ بنا کر ملک میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے خاطر فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔ تاہم دہشت گردوں کے لیے درد دل رکھنے والے سہولت کار اوران سے فکری ہم آہنگی رکھنے والے عناصر وطن عزیز کے لیے مستقل خطرہ ہیں۔ان کے خلاف گھیرا تنگ کر کے ہی ملک و قوم کو امن کی ضمانت دی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سہون تین سال گزرنے کے باوجود واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہر ے میں نہیں لایا گیا۔مظلومین کو انصاف دلانے کا مقدمہ اب تک التواء کا شکار ہے جس سے ملکی عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ فوجی عدالتوں کے قیام کے بعد پوری قوم کو اطمنان تھا کہ اس ملک کو اب دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکار ا حاصل ہو جائے گا لیکن بدقسمتی سے چند مخصوص سانحات کے ذمہ داروں کے خلاف فیصلوں کے علاوہ کوئی ایسا قابل ذکر فیصلہ نہ ہوا جس سے شہد ا کے لواحقین کی داد رسی ہوئی ہو۔
انہوںنے کہاکہ سندھ حکومت کی طرف سے شہدا کے خاندانوں کے ساتھ کیے گئے وعدے بجا طورپر پورے نہیں کیے گئے۔سانحہ سہون،سانحہ جیکب آباد اورسانحہ شکار پور کی طرح متعدد سانحات کا شکار ہونے والو ں کے غمزدہ وارثان آج بھی انصاف کے متلاشی اور حکمرانوں کی بے حسی پر سراپا احتجاج ہیں۔حکومت عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے۔انہیں اپنے مفادات کے سوا کسی سے کوئی غرض نہیں۔حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو بحرانوں کو شکار کر دیا ہے۔جمہوریت کے نام پر جمہوری اقدار کا جنازہ نکال کر رکھ دیا گیا۔ سیاسی جماعتوں میں بھی دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں جو کارروائی نہیں ہونے دیتے۔علامہ باقر عباس زیدی نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شہدائے سانحہ سہون کے وارثان سے کئے ہوئے اپنے امدادی رقوم اور نوکریوں کے وعدے کو پورا کرے۔ التواء کے شکار ا مقدمے کو اپنے منتقی انجام تک پہچایا جائے اورسانحہ سہون میں ملوث دہشتگردوں کو سر عام پھانسی دی جائے۔انہوں نے سانحہ سیہون کے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعا بھی کی۔