وحدت نیوز(گلگت) اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رکن اسمبلی و اپوزیشن لیڈر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان اور مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان الیاس صدیقی، سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم غلام عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلتستان میں گھر کی آتشزدگی کے واقعے کے بعد جن لوگوں نے گھروں کو مزید جلانے سے بچایا ان پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنا انتہائی افسوس ناک عمل ہے، اس سے بلتستان کے عوام میں غلط تاثر پیدا ہوگا۔ انسداد دہشتگردی کا دفعہ جس نوعیت کا ہے وہاں پر استعمال کیا جائے، سول ٹرائل کیس میں بھی اے ٹی اے لگانے سے مزید محرومیوں میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام پرامن لوگ ہیں، قانون کو ہاتھ میں لینے یا دہشتگردی کا دفعہ لگانے کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اس کیس کو بڑھایا گیا ہے اور بے گناہ افراد پر اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے ظلم کیا گیا ہے، ایسا عمل بلتستان کے عوام کو مزید اکسانے کے مترادف ہے، کسی ایک شخص نے ریسکیو 1122 کا ملازم سمجھ کر اسسٹنٹ کمشنر سے تلخ کلامی کی، جس کو تشدد کا نام دیگر درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان پر اے ٹی اے کا مقدمہ قائم کیا گیا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ مقامی لوگ اور اسسٹنٹ کمشنر مل بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرتے، اسسٹنٹ کمشنر کوئی حکمران نہیں ہے بلکہ عوام کا خادم ہے، عوام کی خدمت کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان لوگوں نے آگ بجھانے کے ساتھ متصل گھرانوں کو جلنے سے بچایا ہے۔ اے ٹی اے اور فورتھ شیڈول کا تھوک و پرچوں استعمال بند نہ ہوا تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور) سردار مدافعان حرم جنرل شھید قاسم سلیمانی ، ابو مھدی المھندس اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور امریکہ کی عراق میں ظالمانہ و بزدلانہ کاروای ، مشرق وسطی اور دنیا کے دیگر ممالک میں بے امنی و دھشتگردی پھیلانے کے خلاف آج لاھور میں عظیم الشان مردہ باد امریکہ ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔
مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علما کونسل ، آئی ایس او ، آئی او ، تحریک بیداری امت مصطفی ، جامعہ المصطفی، جامعہ بعثت اور جامعة المنتظر نے اتحاد امت پلیٹ فارم سے اس فقید المثال ریلی کا انعقاد کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ لاھور نے سیکرٹری جنرل لاھور محترمہ حنا تقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی کی قیادت میں بھرپور شرکت کی ۔
ریلی میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و ایم پی اے پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی اور مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی و پرنسپل جامعہ اہل بیت ؑ رجوعہ سادات محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے بھی خصوصی شرکت کی ،ضلع لاھور کے تمام یونٹس سے خواتین کی کثیر تعداد پنجاب اسمبلی تا امریکی قونصلیٹ مارچ کرتا ھوئی ریلی میں شامل تھی جو کہ مردہ باد امریکہ مردہ باد اسرائیل اور مردہ باد ھندوستان کے نعرے لگاتے شرکاء کے ولولےکو بڑھاتے ھوئے منزل کی جانب رواں دواں تھی۔
شھید قاسم سلیمانی کی یاد میں جہاں ھزاروں مرد و خواتین ریلی میں موجود تھے وہیں بچے بھی کسی سے پیچھے نہ تھے امریکہ و اسرائیل مخالف پلے کارڈز اور شھداء کی تصاویر اٹھاے بچوں کی کثیر تعداد کا جزبہ دیدنی تھا شیعان حیدر کرار کے اس جمع غفیر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ جوگا کہ سردار قاسم سلیمانی کی شھادت نے اس قوم کے بچے بوڑھے جوان مرد وخواتین میں جذبہ شہادت کو اجاگر کیا اور باطل قوتوں کے خلاف متحد کر دیا ھے۔
اس عظیم الشان احتجاجی ریلی میں محترمہ زھرا نقوی ، محترمہ معصومہ نقوی ، محترمہ حنا تقوی اور محترمہ عظمی نقوی نے ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کی نمائندگی کرتے ھوئے میڈیا سے گفتگو کی جس میں امریکی دھشت گردی کی پرزور مذمت کی گئی اور شھید حاج قاسم سلیمانی اور رفقاء کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ امریکہ کیخلاف لاہور سے نکلنے والی ریلی میں شیعہ سنی حضرات کی بھرپور شرکت امریکہ کیخلاف نفرت کا کھلم کھلا اظہار ہے۔ انہوں نے ریلی کو کامیاب بنانے پر شرکاء تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔
ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما نے لاہور میں عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور بھارت وہ شیطانی ٹرائیکا ہے جس نے ساری دنیا کے امن کو تہس نہس کر رکھا ہے، ان کا واحد ہدف عالم اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مظلوم اور نہتے مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین کے عوام پر زندگی تنگ کر دی ہے جبکہ امریکہ کا ہدف امت مسلمہ ہے، امریکہ کو جب موقعہ ملا اس نے مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے جارحانہ عزائم ساری دنیا پر واضح ہو چکے ہیں، دنیا کی معتدل قوتیں امریکہ کو اس کے سازشی طرز عمل کے باعث معطون کر رہی ہیں، اس دجالی ٹولے کو شکست دینے کیلئے عالم اسلام کو ہم آواز بننا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمیت وقت کے تمام فرعونوں کا انجام نزدیک پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عرب ریاستیں امریکی مکاری کا پہلے بھی شکار ہو چکیں ہیں۔ انہیں ہوشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو امریکی بلاک سے الگ رکھنا چاہیے، امت مسلمہ کے اتحاد کی بدولت یہود و نصاری کو ان کے مذموم مقاصد میں بدترین ہزیمت اٹھانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہود و نصاری عالم اسلام کے کھلے دشمن ہیں تمام مسلمانوں کو ان سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) عالمی دہشتگرد امریکہ ، اسرائیل کے ہاتھوں اسلام کے مایہ ناز مجاہد ،القدس برگیڈیئر کےکمانڈر جنرل قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المندس اور انکے جانثار ساتھیوں کی مظلومانہ شہادت نے دنیائے اسلام کے حریت پسند مجاہدین کے دلوں کو مجروح کیا ہے۔انکی شہادت اسلامی مزاحمتی محاذوں کی تقویت و وحدت کا باعث بن چکی ہے۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جنیدمنشی نے شہید قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کی تعزیت اوراظہار یکجہتی کیلئے صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ آمد کے موقع پر صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، کراچی ڈویژن کے میر تقی ظفر و اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
پاکستان فلاح پارٹی کے وفد میں علامہ منیر احمد شاکر ، حافظ عابد ، دانش علی ، صحافی ذکی شکیل شامل تھے ۔آخر میںشہید قاسم سلیمانی ، ابو مہدی و ساتھی ، کشمیر ، فلسطین ، شہدائے پاکستان کیلئے فاتحہ خوانی کئی گئی۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف شیعہ سنی علما ءاور مشائخ کرام نے پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے۔امریکہ نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔عراق میں برادر مسلم ملک کی اہم شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا۔کس خود مختار ریاست کی اجازت کے بغیر اس کی سرزمین پر اس طرح کا حملہ عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکہ مشرق وسطی سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے۔عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد امریکہ کے پاس عراق میں مزید قیام کا کوئی جواز باقی نہیں بچا۔یہ بات امریکہ کے حق میں بھی بہترہے اسے جنگ اور کشیدہ صورتحال سے بچ نکلنے کا آسان راستہ دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے خطے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا۔قاسم سلیمانی کی شہادت نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو داعش کو پس پردہ معاونت فراہم کر رہی ہیں۔عالم اسلام کے جرات مند سپاہی قاسم سلیمانی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسلامی ممالک کے مابین اتحاد کے لیے عراقی وزیر اعظم کو اہم پیغام پہچانے آئے تھے۔ ان کا قتل مسلمانوں کی تفریق میں ملوث امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کا شناخسانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔قاسم سلیمانی کی شہادت پر پوری دنیا میں جو ردعمل دیکھا گیا وہ قاسم سلیمانی کے ساتھ مسلمانوں کے والہانہ لگاؤ کا عملی اظہار ہے۔آئندہ بھی قاسم سلیمانی کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد شیعہ سنی براادران مشترکہ طور پر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکہ،اسرائیل اور بھارت کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شیعہ سنی پاکستان کا مضبوط دفاع ہیں جس کسی نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے۔جب بھی کسی مسلم ملک کو ضرورت پڑی پاکستان فطری طور پر امت مسلمہ کا اتحادی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایشوز پر پاکستانی حکمرانوں کو بھی ایسا موقف اختیار کرنا چاہیے جو عوامی جذبات کی ترجمانی کرتا ہو۔
شرکاء پریس کانفرنس میں علامہ اعجاز حسین بہشتی،علامہ محمد اقبال حسین بہشتی،صاحبزادہ سائیں محسن چشتی،محمد حبیب احمد نذیری،علامہ ڈاکٹر محمد یونس،قاری محمد ایاز سیالوی،مولانا سید یاسر نقوی،عزاز محمد،علامہ محمد اشتیاق صدیقی،مولانا سید رضوان علی گردیزی،مولانا شاکر رضا نقوی، علامہ مفتی ظہیر قادری،مفتی میر اشفاق احمد ایڈووکیٹ،علامہ محمود تبسم اور مولانا سجاد حسین نقوی سمیت دیگر شیعہ سنی علما بھی شامل تھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما اور رکن شوری عالی علامہ محمد اقبال بہشتی نے علامہ تلاوت حسین شیرازی کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو ریاستی ادارے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اہل خانہ کے سامنے زبردستی اغوا کر کے لے جاتے ہیں اور پھر کئی کئی سالوں تک ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔ کسی شخص کی جبری گمشدگی آئین و قانون کی نفی اور انسانی حقوق سے متصادم ہے۔ یہ مشق ریاستی اداروں کی ساکھ کے حوالے سے منفی تاثر پیدا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے یا اس کا کوئی عمل ملکی قوانین سے انحراف کے زمرے میں آتا ہے تو اسے قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے تاکہ شواہد کے مطابق سخت سے سخت سزا مل سکے۔ کسی کو جبری لاپتا کرنا آئین و قانون سے ماورا اور قابل مذمت فعل ہے۔انہوں نے مولانا خضر احمد ومولانا تلاوت شیرازی اور دیگر لاپتہ افراد کی جلد سے جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔