وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری محترمہ حنا تقوی نے ڈیفنس میں ایام فاطمیہ کے سلسلے میں منعقد کردہ مجلس عزا سے خطاب کیا۔مجلس میں فضائل و مصائب بی بی فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا بیان کیے گئے۔ سیرت جناب سیّدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا بیان کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ جناب زہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت پاک خواتین کے لئے روشن ستاروں کی مانند نشانِ راہ ہے۔ عورت اگر ماں کے روپ میں ہے تو جگر گوشہ رسول ص کا اسوہ حسنہ اس ماں کی مکمل رہنمائی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔عورت اگر شریک زندگی کے روپ میں ہے تو آپ کی سیرت رہبرو رہنما ہوگی کہ شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری کا حق کیسے ادا کیا جاسکتا ہے عورت اگر بیٹی کے روپ میں ہے تو خاتون جنت سے اطاعت والدین کا سلیقہ سیکھنا ہوگا۔
وحدت نیوز(گلگت)ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور بقا اتحاد ووحدت میں مضمر ہے۔عالمی استعماری طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ سنی شیعہ اتحاد ہی کے ذریعے ممکن ہے۔گلگت بلتستان کے تمام تر بنیادی حقوق کا حصول اتحاد کے بغیر ممکن نہیں۔
مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی نے شہید ضیاء الدین رضوی کے برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے حقوق کے نام پر نام نہاد آرڈرزکو یہاں کے عوام نے مسترد کیا ہے ،وفاقی حکمران گلگت بلتستان کے عوام سے قطعاً مخلص نہیں اگر حکمران یہاں کے عوام سے مخلص ہوتے تو عوامی خواہشات کو پیش نظر رکھ کر گلگت بلتستان کے لئے بااختیار سیلف گورننس کیلئے قانون سازی کرتے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اب کسی آرڈر کا متحمل نہیں ہوسکتا جلد ہی گلگت بلتستان کے عوام کو ایک بیانیہ پر لاکر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی استعماری طاقتیں گلگت بلتستان بالخصوص اور پاکستان میں بالعموم فرقہ واریت کو فروغ دیکر مسلمانوں کو ایک دوسرے کے دست وگریبان کرکے اپنے مضموم مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔گلگت بلتستان کے سنی شیعہ ہوشیار اور خبر دار رہیں اور کسی بیرونی ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں اور آپس میں اخوت وبھائی چارے کو فروغ دیکر استعماری سازشوں کو ناکام بنائیں۔انہوں نے آیت اللہ سیستانی کے عالمگیر فتوے کے حوالے سے کہا کہ ہم اہل سنت کو اپنی جان سمجھتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عالمی د ہشت گرد امریکہ و اسرائیل کے چنگل سے نکل کر امت مسلمہ کی فکر کریں۔ گلگت بلتستان کے تعلیمی مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قراقرم یونیورسٹی اور بلتستان یونیورسٹی کے انتظامی معاملات سمیت فیسوں میں غیر ضروری اضافہ کرکے غریب طلباء کو تعلیم کے حصول سے محروم کیا جارہا ہے جو یہاں کے طلباء کے ساتھ سنگین زیادتی ہے اور فیسوں میں اضافے کو فوری واپس لیکر طلباء میں پائی جانیوالی بے چینی کو دور کریں۔انہوں نے گلگت بلتستان کے مقامی اداروں سمیت دیگر اداروں میں میرٹ کی پائمالی کو انسانی معاشرے کی بربادی قراردیا اور حکومت اور عوام سے اپیل کی کہ وہ میرٹ کو یقینی بناکراپنے معاشرے کو تباہی سے بچائیں۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) امیر آباد تحصیل گڑھی خیرومیں مرحوم حاجی سید خیر محمد شاہ کی رہائشگاہ پر ایام فاطمیہ کی مناسبت سے مجلس عزا برائے ایصال ثواب کا انعقاد کیا گیا ۔مجلس عزا میں مومنین کی کثیر تعداد میں شرکت مجلس عزا کے بعد مومنین سے گفتگو مجلس عزا سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور علامہ حاجی سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انبیاء کرام اور آئمہ اھل البیت ع نے ظلم و ستم کے خلاف قیام کیا۔ وہ مظلوموں کے ساتھی اور مددگار تھے جبکہ وقت کے ظالم حکمرانوں فرعون نمرود اور یزید سے ٹکر لینا ھادیان بر حق کا شیوہ ہے۔ اس لئے ہم سب پر فرض ہے کہ ہم سیرت انبیاء اور آئمہ ھدی پر چلتے ہوئے عصر حاضر کے ظالموں کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔
انہوں نےکہا کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرنے کے باعث آج ہم پر پست کردار کے حامل حکمران مسلط ہیں جو امریکی غلامی کو اپنے لئے فخر سمجھتے ہیں جبکہ امت مسلمہ امریکہ سے بیزار ہے۔
انہوں نےکہا کہ نظام ولایت رھبر معظم حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں عالمی سامراج اور عالم کفر سے نبرد آزما ہونے کے لئے میدان عمل میں موجود ہے امریکہ اور اس کے غلاموں کی شکست ذلت و رسوائی کا آغاز ہوچکا ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کالینڈ ریفارمز ایکٹ پرتحفظات کا اظہار ۔ گلگت بلتستان کی زمینوں کے حقیقی مالک یہاں کے عوام ہیں ۔ لینڈ ریفارمز ایکٹ عوامی ملکیتی زمینوں کو ہڑپ کرنے کامحض ایک بہانہ ہے ۔ عوامی ملکیتی زمینوں کو ہڑپ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل سید علی رضوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب خرم آغا سے ملاقات ۔ وفد میں حاجی رضوان علی ممبرجی بی اسمبلی، محمد الیاس صدیقی،شیخ اصغر طاہری، عارف قنبری، غلام عباس اور میرباز علی شامل تھے ۔ اس ملاقات میں سید علی رضوی نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو لینڈریفارمز ایکٹ کے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے جغرافیہ کا ہر صورت تحفظ کرینگے اور کسی کو یہاں کے عوام کی زمینوں کو چھیننے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ۔ اگر کسی نے زبردستی زمینوں کو چھینے کی کوشش کی تو مزاحمت کا راستہ اختیار کیا جائیگا ۔ اس ملاقات میں گلگت بلتستان میں فورتھ شیڈول اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے بے جا استعمال پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اے ٹی اے اور فورتھ شیڈول کے بے جا استعمال کو روکا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول اور اے ٹی اے کے بیجا استعمال سے پورے علاقے کا امیج متاثر ہورہا ہے ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے یقین دلایا کہ حکومت اس سلسلے میں عوامی تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرے گی ۔ سید علی رضوی نے سکردو سے گرفتار افراد کے حوالے سے کہا کہ اس ایشو کو عمائدین کے ساتھ بیٹھ کر حل کیا جائے ۔ وفد نے چیف سیکرٹری سے ملازمتوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ۔ گلگت بلتستان میں آٹے کے بحران کا فوری نوٹس لیکر عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سے اقدامات کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے شعبہ فلاح و بہبود کی کاوشوں سے فزیو ایڈ سوسائٹی کے تعاون سے سنگھ پورہ میں فری فزیو تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ایم پی اے پنجاب اسمبلی اور مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ زہرا نقوی نے فزیو تھراپی کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل،محترمہ عندلیب اور محترمہ رضوانہ بھی اس موقع پر موجود تھیںکیمپ کا آغاز صبح 10 بجے کیا گیا اور مریضوں کے معائنے کا سلسلہ دوپہر 3 بجے تک جاری رہا جس میں دو سو سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔
کیمپ میں مریضوں کے فری معائنے کے ساتھ ساتھ فری ادویات اور جیل بھی تقسیم کئے گئے۔مریضوں نے فزیو تھراپی کیمپ کے انعقاد پر مجلس وحدت مسلمین کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا۔
محترمہ زہرا نقوی اور محترمہ حنا تقوی نے کیمپ میں خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔یاد رہے کہ کیمپ کا کامیاب انعقاد محترمہ مشال سیکرٹری شعبہ فلاح و بہبود مجلس وحدت مسلمین کی انتھک کوششوں کی بدولت ممکن ہوا۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع ملیر کی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے 12رکنی ضلعی کابینہ برائے سال 2019تا2022 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن مولانا علی انور جعفری، صوبائی سیکریٹرمجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ ضلع ملیر کی کابینہ نے حلف اٹھالیا، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی نے 12رکنی ضلعی کابینہ برائے سال 2019تا2022 سے ان کے عہدوں کا حلف لیا،اس موقع پر مرکزی تنظیم سازی کونسل کے رکن مولانا علی انور جعفری، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید علی احمر زیدی، ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدراور میر تقی ظفربھی موجود تھے ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کی کابینہ میں مولاناغلام محمد فاضلی ڈپٹی سیکریٹری جنرل شعیب رضوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل،حسن عباس رضوی سیکریٹری سیاسیات،مولانا گلزارشاہدی سیکریٹری تربیت،مولانا بلاول فائزی سیکریٹری تبلیغات،نیاز کاچوسیکریٹری مالیات،ممتازمہدی سیکریٹری فلاح وبہبود،سعید رضوی سیکریٹری امپلائزونگ،کاظم نقوی سیکریٹری روابط،رضا حیدرسیکریٹری نشرواشاعت،معراج زیدی سیکریٹری اطلات ،جرنیل عباس،سیکریٹری شماریات ،قائم رضا اورسیکریٹری عزاداری سیل کے عہدوں پر نامزد کیئے گئے ہیں ۔