قاسم سلیمانی کی شہادت پر پوری دنیا میں جو ردعمل دیکھا گیا وہ ان کے ساتھ مسلمانوں کے والہانہ لگاؤ کا عملی اظہار ہے، شیعہ سنی علمائے پاکستان

13 January 2020

وحدت نیوز (اسلام آباد) عراق میں امریکی جارحیت کے خلاف شیعہ سنی علما ءاور مشائخ کرام نے پریس کلب اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ عالم اسلام کے لیے سب سے بڑا خطرہ  ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے۔امریکہ نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے۔عراق میں برادر مسلم ملک کی اہم شخصیت کو نشانہ بنا کر امریکہ نے بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا۔کس خود مختار ریاست کی اجازت کے بغیر اس کی سرزمین پر اس طرح کا حملہ عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔امریکہ مشرق وسطی سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے۔عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد امریکہ کے پاس عراق میں مزید قیام کا کوئی جواز باقی نہیں بچا۔یہ بات امریکہ کے حق میں بھی بہترہے اسے جنگ اور کشیدہ صورتحال سے بچ نکلنے کا آسان راستہ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے خطے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا۔قاسم سلیمانی کی شہادت نے اس حقیقت کو واضح کر دیا ہے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو داعش کو پس پردہ معاونت فراہم کر رہی ہیں۔عالم اسلام کے جرات مند سپاہی قاسم سلیمانی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اسلامی ممالک کے مابین اتحاد کے لیے عراقی وزیر اعظم کو اہم پیغام پہچانے آئے تھے۔ ان کا قتل مسلمانوں کی تفریق میں ملوث امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کا شناخسانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔قاسم سلیمانی کی شہادت پر پوری دنیا میں جو ردعمل دیکھا گیا وہ قاسم سلیمانی کے ساتھ مسلمانوں کے والہانہ لگاؤ کا عملی اظہار ہے۔آئندہ بھی قاسم سلیمانی کے لیے تعزیتی تقریبات کا انعقاد شیعہ سنی  براادران مشترکہ طور پر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی امریکہ،اسرائیل اور بھارت کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ شیعہ سنی پاکستان کا مضبوط دفاع ہیں جس کسی نے ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اسے بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے اور اسلام کے نام پر وجود میں آیا ہے۔جب بھی کسی مسلم ملک کو ضرورت پڑی پاکستان فطری طور پر امت مسلمہ کا اتحادی ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عالمی ایشوز پر پاکستانی حکمرانوں کو بھی ایسا موقف اختیار کرنا چاہیے جو عوامی جذبات کی ترجمانی کرتا ہو۔

شرکاء پریس کانفرنس میں علامہ اعجاز حسین بہشتی،علامہ محمد اقبال حسین بہشتی،صاحبزادہ سائیں محسن چشتی،محمد حبیب احمد نذیری،علامہ ڈاکٹر محمد یونس،قاری محمد ایاز سیالوی،مولانا سید یاسر نقوی،عزاز محمد،علامہ محمد اشتیاق صدیقی،مولانا سید رضوان علی گردیزی،مولانا شاکر رضا نقوی، علامہ مفتی ظہیر قادری،مفتی میر اشفاق احمد ایڈووکیٹ،علامہ محمود تبسم اور مولانا سجاد حسین نقوی سمیت دیگر شیعہ سنی علما بھی شامل تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree