The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم ملکی دفاع اور وقار کی خاطر دشمن کے مقابلے میں ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے اپنے عظیم سپوتوں، سپاہیوں اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یوم دفاع ملک دشمن باطل قوتوں کیخلاف سینہ سپر ہونے کا نام ہے۔پاکستان اور پاکستانیوں کی آزادی و امن، شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے، پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان نے اپنے تن، من، دھن کی قربانی دیکر ملکی سرحدوں کی حفاظت کی، فوج کے ساتھ پاکستانی عوام بھی دشمن سے برسرِپیکار رہی اور دشمن کے دانت کھٹے کیئے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ داخلی استحکام و سلامتی بھی وقت کا اولین تقاضا ہے، تمام پاکستانی اکائیوں سے بات چیت اور اعتماد کی بحالی اشد ضروری ہے، ملک میں قانون کی بالا دستی، بنیادی حقوق کی فراہمی اور عدل و انصاف کا فروغ بھی ملکی سالمیت و بقا کیلئے ناگزیر ہے، مستقبل میں کسی بھی جارحیت کی صورت میں وطن عزیز کے دفاع کے لیے عزم اور تجدید عہد کا دن ہے، بہادر پاکستانی قوم اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ملک کے وسیع تر مفاد کی خاطر ہمیں قومی وحدت کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور ماضی کی غلط پالیسیوں سے سبق سیکھنے میں ہی دانشمندی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس سردار لطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے شرکت کی۔
اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر، رؤف حسن ودیگر اپوزیشن قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران آئندہ آنے والے دنوں میں عوامی اجتماعات کے انعقاد کا اعلان کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن قائدین نے کہا کہ ہم پورے ملک میں نکل رہے ہیں، انشاءاللہ 8ستمبر کو اسلام آباد، 12 ستمبر کو کرک اور 22 ستمبر کو لاہور میں بڑے عوامی جلسے منعقد ہوںگےجبکہ ملک بھرمیں وکلاء کنونشنز کا بھی انعقاد کیا جائےگا۔
اگر حکومت یا انتظامیہ نے ان جلسوں کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ہم تب بھی بزورقوت ان اجتماعات کے انعقادکویقینی بنائیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹرین سروسز کی بحالی کے لئے کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ گزشتہ چند روز سے ٹرین سروسز بند ہونے کے باعث عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والا مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہو گیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروسز بند ہے، جبکہ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کوئی متبادل نظام بھی فراہم نہیں کیا جا سکا ہے۔ غریب عوام کے لئے ٹرین سفر کا ایک سستا اور مناسب نظام تھا، جس کے رک جانے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ بولان میں ریلوے پل کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ پل کی تعمیر تک کوئٹہ کے عوام کے لئے سفر کے متبادل نظام کا انتظام کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی موجودگی میں عوام کا ٹرانسپورٹ نظام سے محروم ہوجانا محکمہ کی کارکردگی اور ذمہ داران کی صلاحیت پر سوالات اٹھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے دیگر صوبوں تک ریلوے سروسز کی بحالی عوام الناس کی ضرورت ہے۔ ریلوے کے ذریعے ملک کا غریب طبقہ سفر کرتا ہے۔ جن سے دن بہ دن ان کے بنیادی حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ مہنگائی میں پسنے، بھاری بھرکم بل ادا کرنے، گیس و بنیادی سہولیات کے لئے ترسنے والے بلوچستان کے غریب عوام اب سفر کی سہولت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ حکومت کو ان عوامی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنز سے غریب طبقے کا روزگار بھی وابسطہ ہے۔ مزدور طبقہ ریلوے اسٹیشن پر سامان اٹھانے اور چھوٹی موٹی اشیاء فروخت کرکے اپنے گھر کا گزارا کرتے ہیں۔ جو ریلوے سروسز کی معطلی سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکومت اس طبقے کی بھی فکر کرے اور جلد از جلد وفاقی حکومت کے تعاون سے ریلوے سروسز کی بحالی کو یقینی بنائے۔
وحدت نیوز(پشاور) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب کی خیبرپختونخواہ کے وزیر اعلیٰ جناب علی آمین گنڈاپور صاحب سے ملاقات ۔ اس ملاقات میں ضلع کرم کے مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔
الف۔ضلع کرم کے زمینی تنازعات۔
ضلع کرم میں بدامنی کی بنیادی وجہ زمینی تنازعات ہیں لینڈ کمیشن کو موثر بنانے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل پر بات چیت ہوئی۔
ب۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پارہ چنار کی اپگریڈیش سمت تین تحصیل ہسپتالوں(صدہ، علیزئی اور ڈوگر) میں سہولیات کی فراہمی، ڈوگر اور علی زئی ہسپتال کی ڈاکٹروں اورسٹاف کی تنخواہوں کی بندش،جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے گا۔
ج۔ضلع کرم میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے بروقت فنڈز کی فراہمی اور بروقت مکمل کرنے کا اعادہ کیا گیا۔
د۔کرم پولیس کو درپیش مشکلات اور لائبیلٹیز کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔جس پر آئی جی خیبر پختونخواہ کو ہدایات جاری کردی گئے۔
ذ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی ریجنل روڈ ڈویلپمینٹ پراجیکٹس
ایشیائی ترقیاتی بینک ضم شدہ اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کر رہی ہے وزیر اعلٰی نے یقین دلایا ضلع کرم کو دوسرے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔
ر۔اساتذہ کے لئے پی ٹی سی فنڈز
ضلع کرم میں جاری پی ٹی سی فنڈز اساتذہ کی تنخواہوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کیں جائیں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مینا خان آفریدی صاحب بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین کی نامور بلوچ سیاسی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل کو قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست۔
تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی قائدین پر مشتمل وفد نے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیر قیادت پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات کی۔
وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر ، سردار لطیف کھوسہ،حسین اخونزادہ ودیگر بھی شامل تھے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے سردار اختر مینگل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ خطہ محروم بلوچستان کی ایوان میں مضبوط آواز ہیں، بلوچستان کی محرومیوں کی جنگ آپ ایوان میں بہتر اندازمیں لڑسکتے ہیں۔ قائدین نےسرداراختر مینگل سے قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی گزارش کی۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کوئٹہ کے سائنس کالج کی عمارت میں آتشزدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں اس طرح کے واقعات متعدد سوالات جنم دیتے ہیں۔ محکمہ تعلیم جلد از جلد واقعہ کی رپورٹ منظر عام پر لاتے ہوئے عوام الناس کو صورتحال سے آگاہ کرے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سائنس کالج کوئٹہ شہر کا ایک قدیمی تعلیمی ادارہ ہے۔ جس سے ہزاروں طلباء علم حاصل کرکے مختلف مقامات تک پہنچے ہیں۔ گزشتہ روز کالج میں آتشزدگی کے واقعہ نے عوام کو تشویش میں مبتلاء کر دیا ہے۔
علامہ علی حسنین نے کہا کہ کالج میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کے بعد غلفت بھرتنے والے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ دیگر تعلیمی اداروں اور سرکاری اداروں کو بھی پابند کرتے ہوئے مستقبل میں نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے عملی کی جانب سے بھی سستی کا مظاہرہ کیا گیا۔ بروقت کارروائی کے ذریعے نقصان کو کم کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ایمرجنسی سروسز کی مینٹیننس اور متعلقہ اہلکاروں کی تربیت پر توجہ دی جائے۔ ایمرجنسی میں متعلقہ محکموں کی فعالیت نقصان کو کم کر سکتے ہیں۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ایم این اے انجنئیرحمید حسین ضلع کرم کے ڈیڈک چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ، ان کی تقرری کاباضابط نوٹیفکیشن وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ خیبرپختونخواہ سےجاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم سے منتخب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایم این اے انجینئرحمید حسین کو ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی(DDAC) کاچیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ڈیڈک کمیٹی کی چیئرمین شپ دے دی گئی ہے، فیصل امین ڈی آئی خان سے رکن قومی اسمبلی بھی ہیں۔
لوئر کوہستان سے ایم این اے ساجد اللہ اسی طرح اپر اور لوئر چترال کے لیے ایم این اے عبدالطیف اور اپر دیر کے لیے ایم پی اے محمد یامین کو ڈیڈک چیئرمین بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایم این اے انجینئر حمید حسین صاحب قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ہونے کے ساتھ ساتھ دو پارلیمانی کمیٹیوں کے ممبر بھی ہے۔جسمیں پارلیمانی کمیٹی برائے کمیونیکیشن اور پارلیمانی کمیٹی برائے پارلیمانی آفیئرز شامل ہیں۔
وحدت نیوز(مقالہ) حدیث کساء میں ہے:انھم منی وانا منھم ترجمہ: یہ (اہلبیت علیہم السلام) مجھ سے ہیں اور میں ان سے
28 صفر کو رسول خدا نبی خاتم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے قرآنی فرزند امام حسن علیہ السلام چھپے دشمنوں کے ہاتھوں زہر ہلاہل کے اثر سے درجہ شہادت پر فائز ہوئے
زیارت آئمہ بقیع علیہم السلام میں ایک جملہ ہے
وان طاعتکم مفروضہ (آپ کی اطاعت فرض ہے)
تاریخ بتاتی ہے کہ آپ نے لوگوں کو حق کی دعوت دی لیکن امت نے سرتابی کی آپ کی اطاعت کی بجائے اپنے نفسوں کی اطاعت کی۔
لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ۔۔ انھم منی وانا منھم ۔۔ بھول گئے کہ اس فرمان کے مطابق امام حسن علیہ السلام وارث رسول خدا (صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور آپ علیہ السلام کی اطاعت، اطاعت رسول (ص) ہے اور آپ کی ولایت سے دوری گویا رسول خدا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی ولایت سے دوری ہے ۔
آپ وہ ہستی ہیں کہ جنہیں سید المرسلین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے جوانان جنت کے سرداروں میں سے قرار دیا گویا جنت کے متلاشیوں کو آپ کی سرداری کو تسلیم کرنا ہو گا ۔
آج بھی مسلمان ظہور امام مہدی علیہ السلام کا منتظر ہے دیکھنا یہ ہے کہ کیا منتظرین امام اپنے زمانے کے امام کی اطاعت میں ہیں! جواب دینے سے پہلے لفظ اطاعت کے معنی و مفہوم کو جاننا ضروری ہے ۔
امام حسن علیہ السلام کو تنہا ترین سردار بھی کہا جاتا ہے ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے وقت کے امام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے مولا (ع) ہم آپ کے ناصرین ہیں یا مولا امام زمانہ علیہ السلام ہماری جان، ہمارا مال ہمارا سب کچھ آپ کیلئے حاضر ہے ۔
اللّهُمَّ اجعَل مَحیایَ مَحیا محمد و آل محمد(علیهم السلام) و مَماتی مَماتَ محمد و آل محمد (علیهم السلام)
از بندہ خدا انجینئر نجیب الحسن نقوی
مرکزی سیکریٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(بغداد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ اور سیکریٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کے اعزاز ميں بغداد کے اھل سنت الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية نے عشائیہ اور محفل ذکر و مدح وثناء کا اھتمام کیا اور الطریقہ العلية القادرية الكسنزانية الصوفية کے پیرو مرشد شیخ شمس الدين محمد نهرو محمد عبد الكريم الكسنزان الحسيني، کہ جو عراق کی سياسي شخصیت بھی ہیں ان کا خصوصی سلام وباھمی تعاون وتعلقات کا پیغام انکے وکلاء و نمائندگان نے پیش کیا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں حضرت رسول اکرم محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور نواسہ رسول حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی حیات طیبہ عالم بشریت کے اسوہ حسنہ ہے۔ پیغمبر اسلام خلق عظیم کی اعلیٰ منزل پر فائز ہیں آپ کا اخلاق قرآن کریم تھا۔ امام حسن مجتبیٰ اپنی سیرت و کردار میں شبیہ رسول تھے۔
انہوں نے کہا کہ سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم آج دنیا میں معزز اور محترم ہو سکتے ہیں امت مسلمہ کی پستی اور کمزوری کا سبب سید الانبیاء کی تعلیمات اور قرآن و اھل بیت علیھم السلام سے دوری ہے۔ گذشتہ گیارہ مہینوں سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے جبکہ امت مسلمہ اور مسلم حکمران تماشا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کو بے مثال سخاوت کے سبب کریم آل محمد کہا جاتا ہے آپ نے کئی مرتبہ اپنے گھر کا سارا سامان خدا کی راہ میں دے دیا سواری ہوتی تھی مگر آپ نے 25 مرتبہ پیدل حج کئے۔