The Latest

وحدت نیوز(کراچی)ہفتہ مقاومت کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع شرقی و وحدت یوتھ ضلع شرقی کی جانب سے جامع مسجد آل عمران سے ستارہ بیکری محمود آباد تک ریلی نکالی گئی۔ جس سے خطاب علامہ حیات عباس نجفی، مولانا علی عباس سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

شرکاء ریلی سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے، حسن نصراللہ کی شہادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگی۔

 اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین و لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، خون کے آخری قطرے تک فلسطین کا دفاع کریں گے، مشرق وسطیٰ امریکی و اسرائیل کا قبرستان بنے گا۔ شرکاء ریلی کے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شدید شیلنگ کے باوجود ڈی چوک پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی بقاء کی لڑائی ہے، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، کسی کو اس عوامی اور آئینی جدو جہد سے لاتعلق اور بے تفاوت نہیں رہنا چاہئے پورے پاکستان کو نکلنا چاہیئے، آنسو گیس کیا چیز ہے ہم تو گولی کھانے کے لئے تیار ہیں، ہمارے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں ہم اس آئینی اور قانونی حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ اسلام آباد کسی ایلیٹ کلاس کا نہیں ہے اور پورے پاکستان سے الگ کوئی جزیرہ نہیں ہے، احتجاج کرنے والے نہتے کارکنان کو گرفتار کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، کس قانون کے تحت خواتین اور کو گرفتار کیا گیا ہے اور بے تحاشہ شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا ہے، ہم تمام تر رکاوٹوں کے باوجود ڈی چوک پہنچے ہیں، فسطائی حکومت ہار چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نئتن یاہو کو عوامی طاقت سے بھگائیں گے، پورے پنجاب اور اسلام آباد کو بند کر دیا گیا ہے، تیس گھنٹوں سے زائد ہو چکے سڑکیں، موبائل سروسز اور انٹرنیٹ بند ہے کیا یہ سب ہماری عدالتوں کو نظر نہیں آ رہا، یہ پاکستان کو غزہ اور ویسٹ بینک اور  لبنان و کشمیر بنانا چاہتے ہیں، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے کہ احتجاج کرنے والے مسلح ہیں کس کے پاس اور کدھر ہے اسلحہ، ہمارے نوجوان بہت زیادہ توانائی کے حامل ہیں، اس ملک کے حقیقی وارث عوام ہیں نا کہ یہ گھس بیٹھیئے اور ہارا ہوا لشکر، بہت جلد ان حکمرانوں کے منہ پر جوانوں کا آہنی مکا پڑے گا جو انکے جبڑے توڑ دے گا، ہم اسلام آباد اور اس ملک کے وارث اور مالک ہیں ہمارے آباؤ اجداد یہاں صدیوں سے رہتے آ رہے ہیں، پاکستان عوام کا ہے نا کہ کسی غیر آئینی طریقے سے ملک پر مسلط ہونے والوںکا ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین جماعت اسلامی کی غزہ ملین مارچ میں شرکت کرئے گی ۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا ٹیلیفونک رابطہ۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور شہید سید حسن نصر اللہ کی اسرائیلی جارحیت میں المناک شہادت پر تعزیت و تسلیت پیش کی، حافظ نعیم نے سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت اسلامی کی جانب سے مظلومین غزہ و فلسطین کے لئے منعقد ہونے والے ملین مارچ میں شرکت کی دعوت دی، جسے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قبول کرتے ہوئے انہیں ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

یاد رہے مجلس وحدت مسلمین اور ملی یکجہتی کونسل بھی 7 اکتوبر کے دن کواسرائیلی بربریت کا ایک سال مکمل ہونے پر مظلومین غزہ و فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل و امریکہ سے اظہار نفرت کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہم شہدائے اسلام شہید اسماعیل ہنیہ، شہید علامہ سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے لبنان و فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی دفتر میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اہم اجلاس کے موقع پر صدارت کرتے ہوئے کیا۔

 اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی امیر مولانا محمد امجد اور محمد ادریس مغل، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی، مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے صوبائی رہنماء مولانا خلیل الرحمٰن، جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء سید فیروز شاہ جیلانی، جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنماء ایڈوکیٹ سید نورالحق شاہ اور عبدالولی شاکر و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے پر مظلوم فلسطینی اور لبنانی عوام سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ بلوچستان کے غیور عوام لبنان اور فلسطین کے خلاف امریکی و اسرائیلی جارحیت، ظلم اور بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم شہدائے اسلام شہید اسماعیل ہنیہ، شہید علامہ سید حسن نصراللہ و دیگر شہدائے لبنان و فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہداء راہ حق کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی ضرورت ہے۔ شیعہ، سنی، دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث سب مسلمان ہیں اور آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ ان سب کا ایک ہی مشترکہ دشمن ہے، جو اسلام اور قران کا دشمن ہے، جس نے قران سوزی کی اور حضور سید الانبیاء کے خاکے بنا کر پیغمبر اسلام سے اپنی نفرت کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا، ملتان میں عزاداری ونگ کے زیرِاہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں سید حسن نصراللہ، اسماعیل ہانیہ اور شہدائے ملت اسلامیہ کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری عارف حسن شاہ، انجینئر سخاوت علی سیال، سید اقبال مہدی زیدی، چودھری اطہر عزیز، راو محمد اسلم، سید محمد عرفان نقوی اور سید علی گیلانی نے خطاب کیا۔

تعزیتی ریفرنس میں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خان خاکوانی نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدائے فلسطین و لبنان کے خون سے انقلاب آئے گا، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی اسرائیلی جارحیت پر خاموشی مجرمانہ ہے۔

جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملتان سید عارف حسن نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو ایران، فلسطین اور لبنان کی حمایت کرنی چاہیے، عالم اسلام متحد ہو کر اسرائیل کو شکست دے سکتے ہیں مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی نے کہ امریکہ و اسرائیل عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، آئے روز فلسطینی و لبنانی عوام شہید ہو رہے ہیں جبکہ مسلم حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ تعزیتی ریفرنس کے اختتام امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔

وحدت نیوز(ڈیرہ غازی خان)سید مقاومت شہید سید حسن نصراللہ کی شہادت پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ غازی خان میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ امام بارگاہ حیدریہ چوک پر ہونے والے احتجاج میں امریکہ و اسرائیل کیخلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی، اس موقع پر شرکائے احتجاج نے سید حسن نصراللہ کی تصاویر، بینرز پر پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء سید انعام حیدر زیدی، ضلعی صدر اظہر کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ)مجلس وحدت مسلمین ضلع اوکاڑہ، شیعہ علما کونسل ،مرکزی انجمن آ ل عباس کے زیر اھتمام شہادت سید مقاومت سید حسن نصر اللہ پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف احتجاجی ریلی امام بارگاہ ایوان حسین سے نکالی گی جو تحصیل روڈ سے ھوتی ھوئی پریس کلب اوکاڑہ پہنچی جلوس کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید انوار زیدی ،جنرل سیکریٹری ضلع اوکاڑہ سید ابوذر ایڈووکیٹ ،مرکزی انجمن خدام آ ل عباء کے سید کوثر رضوی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنما علامہ سید فخر سبزواری نے کی۔

 پریس کلب کے سامنے مظایرین سے سید انوار زیدی سید غضنفر نقوی سید فخر سبزواری نے خطاب کرتے ھوے سید مقاومت کی شہادت کو امریکہ اور اسراہیل کی نابودی اور اور دنیا بھر کی تحریکوں کے لیے نئی توانائی قرار دیا.

وحدت نیوز(کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیر اہتمام 6  چھ اکتوبر کو منعقد ہونے والی یکجہتی غزہ و فلسطین کانفرنس کے سلسلے میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے وفد نے بلوچستان کی مختلف شخصیات علماء کرام اور سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو دعوت دی۔ وفد میں جماعت اہل حدیث بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا سید عتیق الرحمن جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما ایڈوکیٹ سید نورالحق مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا سہیل اکبر شیرازی اور جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما سید فیروز شاہ جیلانی شامل تھے۔ وفد نے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ اصف حسینی حاجی سید اصغر اغا سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کو دعوت دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ لبنان غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کرنا ہم سب پر فرض ہے اس وقت دنیا بھر کے با ضمیر انسان اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ ظلم اور ظالم سے نفرت انسانی فطرت کا تقاضا ہے۔ بلوچستان کے فرزندوں نے بیت المقدس کی آزادی کی تحریک میں اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین کی حمایت اور غاصب اسرائیل کی مخالفت کے جرم میں انہیں شہید کیا گیا۔ ہم آج بھی غزہ لبنان اور فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے  ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس و حدت مسلمین کی جانب سے غزہ و لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف جمعہ کویوم احتجاج منایا گیا۔شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ بعد نمازجمعہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی و اسرائیلی جارحیت کھلے عام جاری ہے، فلسطین،یمن،لبنان،شام، عراق اور ایران صہیونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔ عرب ممالک نے اپنی غیرت و حمیت یہودیوں کے ہاتھوں بیچ دی۔عرب ممالک مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے سید حسن نصر اللہ دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز تھے۔ شہید اسماعیل ہانیہ اور حسن نصر اللہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں،تحریک مقاومت بہت جلد اسرائیل کا خاتمہ کر دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی حکمران امریکی غلام اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں حکومت امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے عوامی مخالفت کومول نہ لے،گزشتہ دنوں پر امن ریلی کے شرکاء پر جھوٹا مقدمہ قا ئم کیا گیا جس کی پر زورمذمت کرتے ہیں پر امن ریلی پر پولیس گردی جمہوری اقدار کی پامالی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانہ جاسوسی کا اڈہ اور ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہے امریکی سفیر کو ملک بدر کیاجائے مظاہرے سےعلامہ صادق جعفری، علامہ ملک غلام عباس،علامہ بشیر انصاری،علامہ مبشر حسن ،رضی حیدر رضوی ، آئی ایس او کے رہنما عون رضوی نے بھی خطاب کیا۔

بعد نماز جمعہ ایم ڈبلیو ایم کی جامع مسجد آل عمران سے ستارہ بیکری محمود آباد تک ریلی نکالی جانے والی سے خطاب میں احتجاجی ریلی میں علامہ باقر عباس،علامہ حیات عباس، مولانا علی عباس سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔شرکاء ریلی سے خطاب میں مقرریں کا کہنا تھا کہ اسرائیل مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے حسن نصر اللہ کی شہادت اسرائیل کا خاتمہ ثابت ہوگی۔فلسطین و لبنانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے خون کے آخری قطرے تک فلسطین کا دفاع کریں گے مشرق وسطیٰ امریکی و اسرائیل کا قبرستان بنے گاشرکاء ریلی کے امریکہ مردہ باد،اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے اعلی سطح وفد کی سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں  اسلامی جمہوری ایران کے سفارت میں تعزیت کے لئے آمد۔سفیر محترم جمہوری اسلامی ایرا_ن رضا مقدم امیری سے ملاقات۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ووفد کے اراکین نے سفیر محترم سے قائد حزب اللہ لبنان و انکے رفقاء کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس موقع پر علامہ اقبال بہشتی ، علامہ ڈاکٹر یونس حیدری ، علامہ عیسی امینی اورعلامہ ضیغم عباس بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تعزیتی کتاب میں تاثرت بھی قلم بند کئے ۔

Page 13 of 1515

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree