The Latest

وحدت نیوز(کراچی)گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وضلعی کابینہ کورنگی کے بھرپور وفد نے کورنگی عوامی کالونی تھانہ کا دورہ کیا۔گزشتہ دنوں عوامی کالونی میں پیش آنے والے واقع میں گرفتار بے گناہ عزاداروں سے ملاقات کی۔

جن عزاداروں کے نام درج ایف آئی آر میں شامل نہیں تھے تفتیشی آفیسر سے ملاقات کے بعد ان عزاداروں کوکل رات ۳ بجے باعزت بری کروادیا گیااورباحفاظت طریقے سے اہل خانہ کے حوالے کردیا۔دیگر عزاداروں کوعدالت میں پیش کرنے کے بعد انشااللہ ضمانت پر رہا کردیا جائے گا۔

قبل ازیں گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وضلعی کابینہ کے بھرپور وفد نے کورنگی عوامی کالونی اور پاور ہاوس کا بھی دورہ کیا۔

گزشتہ دنوں عوامی کالونی میں پیش آنے والے سانحہ میں متاثر ہ عزاداروں کے اہل خانہ و علامہ جعفر سبحانی سے ملاقات کی اور درج ایف آئی ار میں نامزد عزاداروں کی ضمانت کے حوالے سے کی جانے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وہاں موجود نوجوانوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ڈویژنل و ضلعی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عوامی کالونی کی عوام نے قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشکل وقت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے وفد میں علامہ شیخ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، سید رضی حیدر رضوی، معمبر رضا، عمران نقوی، دانش زیدی، یاسر عباس،بابر علی، نواز کھوکھر، غلام عباس، آفتاب علی،شاہزیب اور دیگر افراد شامل تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری علامہ مبشر حسن ۔علامہ حیات عباس نے اے ٹی سی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ملک کو نااہل حکمرانوں اور دہشتگردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے جبر سے ڈرا دیں تاکہ ان کے ناپاک عزائم کامیاب ہو جائیں پاکستان کی سر زمین پر پاکستان کی قوم کو مختلف طریقوں سے دہشتگردی ،مذہبی منافرت ،انتہا پسندی ،لسانیت کے ذریعہ خوف پھیلاکردہشتگردوں پالا جا رہا ہے ملک میں گرہوں اورلشکر بنائے گئے تاکہ ہمارے اس معاشرے کو کمزور کیا جائے ، 25کڑور عوام کا ملک کمزور کر دیا جائے، مظلوموں کی حمایت اور شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ ہمارا ہے،جس کے رائٹر قائد شہید عارف حسینی ہیں، ملک کو دہشت گردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی سیاست بدل رہی ہے،عوام نے استحصال کرنے والی جماعتوں کو یکسر مسترد کردیا ہےپاکستان میں مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے فرعونی صہیونی دہشتگردی کے اس نظام کو قائدشہید علامہ شہید عارف الحسینی نے توڑ ا اور عالمی استعماری قوتوں کو پاکستان میں شکست دی، آج ملک میں دہشتگردی کی اس فضا کو ناکام بنانے کیلئے افکار شہید عارف حسین الحسینی کی ضرورت ہے، آج بھی اس ملک میں تکفیری قوتیں اس ملک کی جڑوں کو کمزور کر رہی ہیں، ملک کے بیش تر صوبے ان دہشتگرد تکفیریوں قوتوں کے اثر میں ہیں خیبرپختوخواہ، پنجاب، سندھ اور گلگت و بلستان میں کئی علاقے ان دہشتگردوں کے زیر اثر ہیں اور مسلسل شیعہ و سنی مسلمانوں کو نقصان پہچا رہے ہیں اور کفر کے فتوی ٰدیئے جا رہے ہیں اور ان کا ساتھ وہ لوگ دے رہے ہیں جوقیام پاکستان کے خلاف تھے اور اب اس ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کر رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) عمار یاسرسوسائٹی سروے نمبر595 کے مکینوں کی گیس بندش کی دیرینہ شکایت پرمجلس وحدت مسلمین کی خصوصی درخواست کے بعد سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون کے جنرل مینیجر محمد اسلم قریشی صاحب کی خصوصی ہدایات پر 63mm کی نئی polyethylene pipeline  ڈال دی گئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر سید احسن عباس رضوی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید ممتاز مہدی، معروف سماجی رہنما سید اختیار امام رضوی اور سید اظہر عباس رضوی نے ترقیاتی کام کا معائنہ کیا اور اہل علاقہ سے ملاقات بھی کی ۔

 اہل محلہ نے اس دیرینہ مسئلے کے حل پر سوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون کی انتظامیہ اور مجلس وحدت مسلمین کا بے حد شکریہ ادا کیا جن کی خصوصی توجہ کے سبب اس سنگین مسئلے سے نجات حاصل ہوئی۔انشاءاللّٰہ بہت جلد پورے ملیر زون میں SSGC کی جانب سے یہی جدید اور پائیدار polyethylene پائپ ڈالے جائیں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن ولادت باسعادت حضرت امام حسن عسکری علیہ السّلام کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا ۔

دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی جبکہ ثاقب رضا ثاقب ، نایاب زیدی ، محمد علی جلالوی، اسد لاکھانی، راشد جلالوی، علی کوثر، عباس نقوی، شعیب حسن نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کی، مولانا نعیم الحسن ، ناصر الحسینی نے خطاب کیا اور امام حسن عسکری علیہ السّلام کے زندگی پر روشنی ڈالی جس میں مومنین و خواتین نے شرکت کی۔

 اس موقع پر شاہ کفیل، شاہنواز، مولانا مختار علی، قمر عباس نے شرکت کی ۔آخر میں مریضوں بلالخصوص مولانا اظہر حسین نقوی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان، شہدائے فلسطین، لبنان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین اورشیعہ علماء کونسل کےوفد کی ڈی آئی جی پولیس ایسٹ زون غلام اظفر مہیسر سے ملاقات۔ عوامی کالونی کورنگی میں کا لعدم جماعت کے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے ہونے اور بلا جرم گرفتار ہونے والے عزاداران کے مسائل پر گفتگوکی گئی۔

ڈی آئی جی صاحب نے میرٹ پر انوسٹی گیشن کرنے کے لئے ایس ایس پی کورنگی کو خود میرٹ پر انکوائری صادر کرنے کا حکم دیا اور شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دیا۔

اس موقعے پر ایس ایس پی آپریشن کورنگی کامران صاحب اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔وفد میں مولانا صادق جعفری، مولانا جعفر سبحانی، مولانا حیات عباس نجفی کربلائی ،سید رضی حیدر رضوی اور عوامی کالونی اور پاور ہاوس کے تنظیمی اور علاقائی ذمہ داران شامل تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم پروفیسر سید نجیب الحسن نقوی نے پنجاب کالج لاہور میں طالبہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر اخلاقی واقعات کا تسلسل کے ساتھ رونما ہونا معاشرے کی اخلاقی گراوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے، جن سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک جاتے ہیں، ان ہولناک واقعات پر پردہ ڈالنے کی حکومتی کوششیں انتہائی شرمناک اور قابل گرفت ہیں، پنجاب میں خاتون وزیر اعلی اور خواتین وزراء کی بڑی تعداد کے باوجود ایسے کربناک واقعات انکی نااہلی کی واضح مثال ہیں، نمبروں کی آڑ میں طلباء و طالبات کا کہیں جنسی اور کہیں نفسیاتی استحصال کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔

طلباء و طالبات خوف کے باعث اپنے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں اور زیادتیوں پر لب کشائی نہیں کرتے بلکہ بلیک میل ہوتے رہتے ہیں، زیادہ تر طالبات مافیاز کا ”شکار“ بنتی ہیں، تعلیمی اداروں سے باہر ہونے پر والدین اپنی بیٹیوں کی عزت کے تحفظ کے لئے پریشان رہتے ہیں، منشیات، جنسی ہراسانی کے اخلاق سوز واقعات اب والدین کے لئے وبال جان بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہولناک انکشافات میں اگر سو فیصد سچائی نہ بھی ہو، تو بھی اس کا چند فیصد سچا ہونا تباہ کن اثرات کا حامل ہے جن سے پس پردہ مسائل کی نشاندہی ہوتی ہے، جو معاشرے کی بچی کھچی اخلاقی اقدار کے تانے بانے کو ادھیڑ رہا ہے، یہ اس ہمہ جہت اخلاقی زوال کا صرف ایک منظر ہے جس نے گزشتہ دو دہائیوں سے ہمارے میڈیا اور تعلیمی اداروں میں نقب لگائی۔

ایسے واقعات کے سدباب کے لیے ریاست اور اس کے ذمہ دار اداروں کو قابل عمل تجاویز پر عمل پیرا ہو کر اس معاشرتی اور اخلاقی بحران سے بچنے کی کوئی سبیل نکالنا ہو گی، تعلیمی اداروں کے اندر یا باہر جو عناصر بھی ان گھناؤنی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان کو عبرت ناک سزا دی جائے، معاملات کو صرف رسمی بیانات، کمیٹیوں، تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کی راہداریوں میں الجھانے کی بجائے اسے منطقی نتیجے پر پہنچانے میں ہی مسائل کا خاتمہ ہو گا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد ) مرکزی مجلس چہلم شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے حوالے سے آنلائن میٹنگ کوآرڈینیٹر سید ناصر عباس شیرازی صاحب کی سربراہی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں پبلیکشنز کی ترسیل دورہ جات سمیت ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں مجالس تکریم کے منعقد کیے جانے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔

 آنلائن میٹنگ میں مجلس علماء مکتب اہلبیت علیہ السّلام کے علامہ اقبال بہشتی،علامہ عیسیٰ امینی،علماء امامیہ پاکستان کے علامہ ضیغم عباس،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری میڈیا برادر مظاہر شگری،مرکزی دفتر کے انچارج برادر ارشاد بنگش،مرکزی رہنما ڈاکٹر یونس حیدری،ضلع راولپنڈی کے صدر مولانا اعوان علی شاہ ،صدر ضلع اسلام آباد برادر اسداللہ سمیت وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مولانا تصور علی مہدی اور برادر یاور علی کاظمی شریک تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفد کی جنرل مینیجرسوئی سدرن گیس کمپنی ملیر زون جناب محمد اسلم قریشی صاحب سے ان کے دفتر میں ملاقات، وفد میں صد رایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتازمہدی ،معروف سماجی رہنما سید اختیار امام شامل تھے، وفد نے جعفرطیا رسوسائٹی اور ملحقہ آبادیوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس بندش کی شکایت سے آگاہ کیااور متاثرہ مقامات کی نقشے کے ذریعے نشاندہی بھی کی گئی، اسلم قریشی صاحب نے متعلقہ افسران کو فوری شکایات نوٹ کروائیں اور متاثرہ علاقوں کے فوری معائنے کا حکم جاری کیا۔ اسلم قریشی صاحب نے ایک خوشخبری کا بھی اعلان کیا کہ پورے ملیر زون میں پرانی گیس لائنوں کی تبدیلی کاٹینڈر ہوچکا ہے انشاءاللہ جلد پروجیکٹ پر کام کا آغاز ہوجائے گا جوکہ ایک برس میں مکمل ہوگاجس کے بعد گیس پریشرمیں کمی کی شکایات کامکمل اذالہ ہوجائے گا، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے اسلم قریشی صاحب کے مکمل اور بروقت تعاون پر شکریہ ادا کیا اور ا ن کے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ ایم ڈبلیوایم سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مظلومین غزہ ولبنان کیلئے فنڈ ریزنگ مہم کا اعلان کردیاہے۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیئے کے مطابق  قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر غاصب اور شیطانی رجیم کی جانب سے غزہ کے بعد لبنان پروحشیانہ بمباری جس کے باعث لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں راشن ، ادویات اور بے سروسامانی کا شدت سےسامنا کر رہے ہیں ۔

ایم ڈبلیوایم کے تمام صوبائی و ضلعی عہدیداران کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اپنا دینی و شرعی وظیفہ سمجھتے ہوئے آپ سے گزارش ہےاپنے مسلمان فلسطینی و لبنانی بہن بھائیوں کی مدد کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کے لئے بڑھ چڑھ کر کوشش کریں ۔

لہذٰا تمام صوبائی اور ضلعی ذمہ داران اپنے لبنانی و فلسطینی بھائیوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کے لئےامدادی کمپس لگائیں اور بھرپور چندہ اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔نیز دیگر مخیر مومنین سے بھی چندہ اکٹھا کرنے کے لئے رابطہ کریں۔

فنڈز کے جمع آوری کے لئے مرکز کی جانب سے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصر عباس شیرازی اورمرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش پر مبنی 2 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہیںجو ملک بھرسے فنڈز اکٹھا کرینگے۔لہذا آپ مزید تفصیلات معلوم کرنے کے لئے رابطہ گرسکتے ہیں۔لہذٰاآپ تمام بھائیوں سے اس کار خیر میں بھرپور حصہ ڈالنے کی استدعا ہے۔

کنٹرول روم سنٹرل سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پاکستان   
فون نمبر 0512271111 مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی عوامی کالونی یونٹ کے زیراہتمام مسجد و امام بارگاہ ولی العصر ع میں قائد مُقاومت شہیدِ سیّد حسن نصر اللّٰہ رضوان اللّٰہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم پر مُلک دشمن تکفیری دہشت گردوں کا اپنے سرغنہ اورنگزیب فاروقی کی زیرقیادت حملہ ۔حملہ اس وقت کیا گیا جس وقت مجلس عزا جاری تھی۔

بعد ازاں اندھادھند فائرنگ سے زخمی ہونے والے عزاداروں کی عیادت کیلئے مجلس وحدت مُسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کا جناح اسپتال کا دورہ، ناقِص طبی امداد کی فراہمی اور علاج معالجے میں لاپرواہی کے سبب ایم ڈبلیوایم قائدین نے تمام زخمیوں کو ایک نجی اسپتال منتقل کروادیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے وفد میں ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ علی انور جعفری، کاظم عباس، علی نیّر ، ہادی شہیدی، سیّد حسن کاظمی و دیگر شامل تھے ۔

جبکہ ڈویژنل صدر علامہ مُحمد صادق جعفری صاحب حملے کے وقت مجلس عزا سے خطاب کیلئے جائے وقوعہ پر ہی موجود تھے اور انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ ذمیداران سے فوری رابطہ اور ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف فوری سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیااور تمام زخمی عزاداروں کی جلد مُکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دُعا کی۔

Page 10 of 1515

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree