The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی صوبائی کوآرڈینیشن کونسل کا دوسرا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ صوبائی کوآرڈینیشن کونسل پنجاب کے اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت ونگ ، صوبائی عزاداری ونگ پنجاب ،صوبائی وحدت یوتھ ونگ پنجاب کی نمائندگی کے علاوہ صوبائی مدرونگ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے مسئولین موجود تھے ۔
اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلہ جات پر غورغوض کیا گیا اور آئندہ تین ماہ اکتوبر ،نومبر اور دسمبر کی فعالیت اور اقدامات کے لئے حکمت عملی بنائی گئی ۔ کوآرڈینیشن کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ونگز جو بھی عوامی پروگرام منعقد کرنے کا ارادہ کرے وہ سب سے پہلے صوبائی اور ضلعی مدر ونگ سے ہم آہنگ ہو کر پروگرام ترتیب دے تاکہ فعالیت کی انجام دہی میں بہتری پیدا ہو ۔ تمام ونگز کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔ کوآرڈینیشن کونسل کا اگلا اجلاس دسمبر کے آخر میں منعقد ہو گا ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت ڈویژنل نظارت کونسل لاہور ڈویژن کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔ڈویژنل نظارت کونسل کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کی گئی اور کئی اہم فیصلہ جات کیے گئے ۔
ڈویژنل نظارت کونسل کی اس اہم میٹنگ میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب ، صوبائی جنرل سیکرٹری جنرل جناب سید حسن رضا کاظمی صاحب ، ضلعی صدر ضلع لاہور جناب نجم عباس خان صاحب ، صوبائی آفس سیکرٹری جناب حجت الاسلام و المسلمین مولانا ظہیر کربلائی صاحب شریک تھے ۔
ان شاءاللہ جلد لاہور ڈویژن کے اضلاع کے دورہ جات کے بعد دوبارہ ڈویژنل نظارت کونسل کی میٹنگ بلائی جائے گی ۔ تاکہ فعالیتی امور کا بروقت جائزہ لیا جاسکے ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کی ماہانہ میٹنگ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی زیر صدارت منعقد ہوئی ۔ صوبائی کابینہ کی میٹنگ میں کئی اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی اور کئی اہم امور اور معاملات میٹنگ میں زیر بحث آئے ۔ کئی اہم اور ضروری مسائل پر اہم مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے ۔ گذشتہ فیصلہ جات پر نظر ثانی کی گئی اور ان فیصلہ جات کے اجراء اور عملی اقدامات کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی گئی ۔ صوبائی شعبہ جات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور انکے عملی اقدامات کو سراہا گیا ۔
کابینہ کی اس میٹنگ میں جناب برادر شاہد جمال جن کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے ، کو بطور صوبائی سیکرٹری تعلیم نامزد کیا گیا ۔ اسی طرح سنیئر برادر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جناب سید انوار زیدی کو صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی کے عہدے پر ذمہ داری سونپ دی گئی ۔ ان شاءاللہ اگلی ماہانہ میٹنگ نومبر کے دوسرے عشرے میں میں منعقد ہوگی جس میں صوبائی شوری کے اجلاس کی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائے گا ان شاءاللہ تاکہ نومبر کے آخر میں صوبائی شوری کا اجلاس منعقد کیا جاسکے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 26 ویں آئینی ترامیم کے حوالے سے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے کسی بھی کام کی نیت اور ابتداء اہم ہوتی ہے، آئینی ترامیم اگر لوگوں کو اٹھا کر کی جائیں تو یہ کیسی ترامیم ہیں، اپنے پارلیمانی ساتھیوں کی شخصیت کو مجروح کرنا کہاں کی شرافت ہے، آئین میں ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا حق ہے لیکن بے ڈھنگے اور اوچھے ہتھکنڈوں سے یہ سب اقدامات اٹھانا انتہائی شرمناک ہیں، پہلی مرتبہ بل پاس کروانے کیلئے جس قدر عجلت اور تیزی دکھائی جا رہی تھی اس سے شکوک وشبہات بڑھ گئے۔اگر کسی پر دباؤ ہے تو ہمیں اُس کا دفاع کرنا چاہیئے، عوام کی مشکلات کےلیے ترامیم نہیں کی جاتی، کیوں اتنی جلدی ہے؟ اگر پی ٹی آئی ساتھ نہیں دے گی تو یہ ترامیم متنازع ہوجائے گی۔
علامہ راجا ناصر عباس نے یہ بھی کہا کہ ہم آپس میں بیٹھ سکتے ہیں، ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں، اعتماد کرتے ہیں، ہم چیخ رہے ہیں لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، کوئی نہیں سنتا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کونسی ترمیم ہے جو ظلم سے کی جائے؟ ابھی ترامیم جو آئی ہیں اس پر اتفاق رائے ہوتا تو کسی کو اعتراض نہیں ہوتا، اختر مینگل یہاں آئے اور کہا میں اپنے بندوں کو ڈھونڈنے آیا ہوں۔ ایم ڈبلیو ایم سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی خاطر ترمیم کریں، فرد واحد کے پیچھے نہ جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ابتدائی مسودے کے شدید خطرات سے بچا لیا۔ انہوں نے ایک سمجھدار سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا، اگر بے نظیر بھٹو اس وقت موجود ہوتیں تو وہ آج آئین میں ہونے والی ان ترامیم کی ہرگز حمایت نہ کرتیں، جن کے ذریعے عدالتی نظام کو محدود کیا جا رہا ہے، جس طرح کی تیزی اور دھونس دھمکی والی روش اپنائی گئی وہ تاریخ میں یاد رکھی جائے گی، پارلیمنٹیرینز کو اٹھایا گیا اور دھمکا کر ترامیم پاس کروانے کی غیر آئینی کوشش کی گئی، جس سے ملکی وحدت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، اس سے بہتر تھا کہ آئینی ترامیم کے لیے ڈیڑھ ماہ سے جاری غیر معمولی تحرک عوامی فلاح و بہبود کیلئے کیا جاتا، یہ سب تماشہ پاکستانی عوام بالخصوص جوان سوشل میڈیا کے توسط سے دیکھ رہے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی ، مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی نے برادر سید فخر عباس نقوی کو شجرہ طیبہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کامرکزی صدر بننے پر امامیہ جوانوں بالخصوص برادر سید فخر عباس نقوی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
ایم ڈبلیوایم قائدین نے اپنے تہنیتی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ سید فخرعباس نقوی بحیثیت میر کارواں امامیہ جوانوں کی درست سمت میں راہنمائی کا پاکیزہ و اجتماعی فریضہ انجام دیتے رہیں گے اور اس الہی تنظیم کی قیادت پہلے سے زیادہ بہتر انداز میںکریں گے اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(روجھان جمالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام روجھان جمالی میں ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیمی تربیتی ورکشاپ میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر و ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی و دیگر تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔
اس موقع پر درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے دستور کی روشنی میں کارکنوں کی تنظیمی تربیت اور دورہ جات کی منصوبہ بندی شعبہ تنظیم سازی کے فرائض و اختیارات میں شامل ہے۔ تنظیم کے عہدیداران ہر سطح پر توسیع تنظیم پر کام کرتے ہوئے اس الہی تنظیم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرتی ہے۔ ہم ظلم اور ظالم کی مخالفت کرتے ہوئے عالمی استکبار امریکہ اور اسرائیل کے انسان دشمن نظام کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں اور عہدے داروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اصلاح معاشرہ کا آغاز خود سازی سے کریں۔ تعلیم و تربیت کے ذریعے خود سازی کے مراحل طے کرنے والے کارکن ہی اس الہی تنظیم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس موقع پر درسی نشست سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے تنظیمی ذمہ داران اس الہی تنظیم کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کے لئے جدوجہد کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تنظیمی کارکنوں کو عصر حاضر میں عالم اسلام کے مسائل اور مشکلات سے باخبر رہنا چاہیے تاکہ وہ حق اور اہل حق کا ساتھ دے سکیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر اور میزبان ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا سید فضل حسین شاہ نے شعبہ تنظیم سازی کی تربیتی ورکشاپ میں شریک تمام تنظیمی ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے وفد کارکن شوری عالی و صوبائی سینئر نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کی سربراہی میں سیلاب متاثرہ علاقہ کشونت استور کا دورہ۔
وحدت یوتھ گلگت و ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن گلگت بلتستان کی طرف سے سیلاب متاثرین استور کشونت کے لیے تقریبا 20 لاکھ مالیت کےامدادی سامان قالین، کمبل، رضائی،تلائی، گرم کوٹ و جیکٹس، مردانہ،زنانہ و بچگانہ کپٹرے جوتے اور اشیاء خوردنوش علاقہ کشونٹ کے عمائدین کے حوالہ کیا۔
وفد میں صوبائی رہنماسابق معاون خصوصی الیاس صدیقی، وزیر مطہر عباس،صدر المجلس ویلفیئر عمران حسین،ضلعی صدر گلگت عارف قنبری،نائب صدر امجد علی رہنما ایم ڈبلیو ایم استور شیخ قمر شاکری، انجینئر جمعہ میر برادر رضا و دیگر برادران شامل تھے۔
وحدت نیوز(جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ایس ایس پی جعفرآباد عطاء الرحمٰن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سابقہ صوبائی صدر علامہ برکت علی مطہری ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم ضلع جعفراباد سید اسرار حسین شاہ ضلعی نائب صدر سجاد علی نذیر حسین ڈومکی و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل افسوس ناک واقعہ ہے۔ پولیس اور ریاستی اداروں کو ڈاکوؤں کا نیٹ ورک ناکام بنانے کے لئے مجرموں کا تعاقب کرنا چاہئے۔ قیام امن کے لئے مجلس وحدت مسلمین کے کارکن ماہ محرم و صفر سمیت سال بھر حکومت اور پولیس کا ساتھ دیں گے۔ کیونکہ ہم اپنے وطن کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر ایس ایس پی عطاء الرحمن نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے۔ ڈاکے کی واردات میں ملوث مجرموں کا تعاقب کریں گے۔
در ایں اثنا علامہ مقصود علی ڈومکی نے گزشتہ دنوں ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے اسکول ٹیچر استاد اختر حسین ڈومکی کے قتل پر ان کے گھر جا کر مقتول کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ چوری ڈاکے روز کا معمول بن چکے ہیں جن سے نجات کے لئے پولیس اور ریاستی اداروں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت اور ریاستی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وحدت نیوز(آرٹیکل) جب ڈرون تباہ شدہ بلڈنگ میں داخل ہوا شھیدیحییٰ سنوار بجائے خود کو مردھ حالت میں ڈھالنے یا تسلیم ہوجانے کے انتہائی اطمینان سے اس کی طرف نظریں جما لیتے ہیں۔
? سیدھا ہاتھ شدید زخمی ہوچکا تھا لیکن الٹے ہاتھ میں اب بھی ایک لکڑی تھی۔
? اس عظیم مجاہد کو معلوم تھا کہ اب اسی کی زندگی کے آخری لمحات ہیں۔
? اگر چہرے پر جو مفلر لپیٹا ہوا تھا اس کو اتار لیتے تو شاید ڈرون کا آپریٹر شہید سنوار کو پہچانتے ہوئے ان پر گولی نہیں چلاتا لیکن شہید نے طے کرلیا تھا۔
? اب شہید کے بدن میں سکت نہیں رہی تھی لیکن ان آخری لمحات میں بھی اپنی سرزمین کے بچوں کو یہ پیغام دینا چاہا کہ سنوار کے پاس جب کوئی اسلحہ نہیں بچا تھا تو ایک لکڑی کے ٹکڑے سے آخری دم تک جنگ لڑی اور اس کو ڈرون کی طرف پھینکا۔ شاید کچھ سیکنڈوں بعد ہی زندگی اختتام پزیر ہوگئی لیکن ڈرون کے آپریٹر کو نہیں پتہ تھا کہ وہ کس پر گولیاں چلا رہا ہے لیکن سنوار کو پتہ تھا کہ اس کی زندگی کے آخری لمحات ریکارڈ ہورہے ہیں!
? زندگی کے آخری لمحات میں بھی لکڑی کے ٹکڑے سے حملہ کرکے قوم کے نوجوانوں کو یہ پیغام دیا کہ ہمارے پاس لڑنے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں چاہے مسلح ڈرون کا مقابلہ ایک لکڑی کے ٹکڑے سے ہی کیوں نہ کرنا پڑے؟!
? ایک تباہ شدہ عمارت میں اپنی شہادت کو انتخاب کرکے یہ پیغام دیا کہ آخری دم تک تسلیم نہیں ہونا ہے۔
? شہید یحیی سنوار نے اس طریقے سے اپنی شہادت کو انتخاب کرکے تاریخ میں اپنا نام امر کردیا۔ وہ نہیں ہارا؛ 23 سال زندان میں رہنے کے باوجود اس نے یاسر عرفات کی طرح یہ نہیں کہا کہ میں تھک گیا ہوں! جنگ کو ختم کرتے ہیں! اس کے لئے جنگ کا اختتام اس وقت تھا کہ جب اس سرزمین کے حقیقی باسی اپنی آبائی زمینوں پر واپس چلے جائیں۔
? سنوار 7 اکتوبر 2023 سے 17 اکتوبر 2024 تک غزہ میں رہے۔ نکل سکتے تھے لیکن ڈٹے رہے۔ جنگ لڑی بلکہ قیادت کی اور پھر ۔۔۔
? اس نے فلسطینی بچوں کو زندگی گزارنے کے گُر سکھا دیئے۔ ڈرنا نہیں ہے، تسلیم نہیں ہونا ہے اور اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑنا ہے۔
? یحیی سنوار ختم نہیں ہوا۔ غاصبوں نے اس ویڈیو کو چلا کر فلسطینی نوجوانوں کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔ ان کو اب پتہ چل گیا کہ جو سنوار کے بارے افسانوی باتیں کی جاتی تھیں وہ سب حقیقت تھیں!
? تاریخ اس ویڈیو کو یاد رکھے گی کہ کس طرح ایک لکڑی سے آخری سانس تک فلسطینی مجاہوں نے جنگ لڑی؟ اور جب ان شاء اللہ قدس آزاد ہوگا تو قضاوت کرے گی کہ کس کس نے ساٹھ سالہ زندگی کو اس آزادی کیلئے قربان کیا؟!
وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی مزاحمت کے ایک دلیر رہنما اور مقاومت کی علامت یحییٰ سنوار کی شہادت پر آزادی سے محبت کرنے والے مسلمانوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں۔ اسرائیل کی جانب سے اس کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش کا رد عمل سامنے آیا ہے اور اس نے اسے ایک بہادر لیجنڈ میں تبدیل کردیا ہے، جو عالم اسلام اور عالمی جدوجہد آزادی کو متاثر کرے گا۔
سنوار کے آخری لمحات کی پُرجوش فوٹیج، اپنی آخری سانس تک بہادری سے لڑتے ہوئے، اس کی بہادری کو تاریخ میں نقش کر چکے ہیں۔ یہ طاقتور تصویر مزاحمت کو ہوا دے گی، چی گویرا جیسی مشہور شخصیت کے ساتھ اس کی حیثیت کو مستحکم کرے گی۔
سنور کی شہادت کوئی شکست نہیں بلکہ اس کی غیر متزلزل لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان کی وراثت کو شاعری، گیت اور دنیا بھر میں فلسطینیوں، عربوں اور مسلم آزادی پسندوں کے دلوں میں منایا جائے گا۔
اگرچہ اس کے نقصان کو گہرائی سے محسوس کیا گیا ہے، لیکن مزاحمت اٹوٹ ہے۔ اسرائیل کے ساتھ جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا، لیکن سنوار کا جذبہ جہاد واندازِشہادت مستقبل کی فتوحات کو آگے بڑھائے گا۔ ہم ان کی یاد کا احترام کرتے ہیں اور اس دن کے منتظر ہیں جب فلسطینی، عرب اور دنیا بھر کے مسلمان آزادی اور انصاف کی خوشی منائیں گے۔خدا یحییٰ سنوار پر رحم کرے۔ ان کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔