The Latest
وحدت نیوز(جھل مگسی) مسجد اقصیٰ گنداواہ ضلع جھل مگسی میں سالانہ جشن صادقین و ہفتہ وحدت کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی کے زیراہتمام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں حضرت محمد ﷺ و امام جعفر صادق ع ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن صادقین کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر سید ظفر عباس شمسی، نامور خطیب سندھ علامہ سید علی عمران نقوی، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا خاتم الانبیاء سردار الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ حیات طیبہ انسانوں کے اسوء حسنی ہے اللہ تعالیٰ آنحضرتﷺ کو کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا اور ان آل کی پیروی کو اہل اسلام پر لازم قرار دیا ہے ان کی سیرت پر عمل کرکے دین و دینا کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں اور ان کے قرب سے ہی آخرت میں نجات حاصل کرسکتے ہیں مسلمانوں میں پیامبر اکرم ص کی ولادت باسعادت کی تاریخ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔
امام خمینی رح نے 12 ربیع الاول سے 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت منانے کا حکم دیا تاکہ مسلمان کفر کے مقابلے متحدومتفق رہیں مسلمانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے صہیونیت قبلہ اول پر قابض ہیں اسرائیل اور یہودیوں نے فلسطینی مسلمانوں پرظلم وجور وتشدد کی انتہا کر رہا ہے مسلمانوں کی آبادیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اب وقت کی اہم ضرورت ہے کہ مسلمان آپس میں متحدد ہونا چاہیے مقامی ثناء خوانوں نے حضرت محمدِ مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم و اہلیبت ع کے شان نعت ومنقبت پڑھ کر حاضرین سے داد وصول کی۔
اس موقع پر مجلسِ وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری روابط سید گلزار شاہ بخاری، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسن ظفر شمسی، MWM ضلع جھل مگسی کے صدر حبیب اللہ دھکڑ ،مولانا امجد حسین محسنی صاحب شریک ہوئے جشن میلاد کے موقع پر امام رضا علیہ السّلام اوپن سکاؤٹس کے نوجوانوں نے سیکورٹی فرائض سر انجام دیے جشن میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)امام بارگاہ جعفریہ سبی پر حملہ ودہشت گردی کے واقع کی پر زور مذمت کرتے ہیں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے گذشتہ شب امام بارہ جعفریہ سبی پر موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے علم پاک کو شہید کرنے اور امام کے مرکزی دروازے کو توڑنے کی کوشش کر نے والے دہشت گردوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند ایک بار پہلے بھی امام بارگاہ جعفریہ کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوشش کی گئی ہے اور ہر دفعہ امام بارگاہ کے منتظمین کی جانب سے انتظامیہ کو سیکورٹی فراہم کرنے کےلیے درخواستیں دی جاتی ہیں جس پر کو کوئی عملدرآمد نھی کیا جاتا ہے حالانکہ اس سے پہلے بھی سبی میں مذہبی دہشتگردی میں مرکزی امام بارگاہ کے متولی کو شہید کیا گیا ہے پھر بھی انتظامیہ غیر زمہ داری مظاہرہ کررہی ہے اگر جانی یا مالی نقصان ہوا اس کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی کمشنر و ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی و ایس ایس پی سبی سے مطالبہ کرتے ہیں شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارؤائی عمل میں لائی جائےاور امام بارگاہ کے لیے سیکورٹی فراہم کی جائے۔
وحدت نیوز(سکردو)پوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رسول اکرم ص کی ذات اقدس تمام مسلمانوں کے لیے مرکز اتحاد ہے۔ حضور ختمی مرتبت ص اور اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور حضور اکرم نبی پاک کی تعلیمات سے روگردانی ہی تفرقہ اور زوال کا بنیادی سبب ہے۔
انہوں نے کہا کہ 56 سے زائد اسلامی ممالک آج اگر تماشائی بن کر غزہ و فلسطین میں جاری ظلم و ستم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر بیٹھے ہیں تو یہ سب رسول مکرم کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ عالم اسلام کو آج جتنی وحدت کی ضرورت ہے شاید کبھی نہ ہو۔ حضور اکرم کی ذات اقدس تمام مسلمانوں اور انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہے۔ انکی پاکیزہ تعلیمات پوری زندگی پر محیط ہے۔ ایک مکمل ضابطہ حیات جو انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو نکتہ معراج تک پہنچانے کی صلاحیت رکھ سکتا ہے وہ اسلامی تعلیمات ہے۔
قرآن و سنت کی عملداری جس بھی معاشرہ میں ہو وہ معاشرہ مثالی معاشرہ ہوتا ہے۔ آج انسانی اقدار ناپید ہے اور اسلامی ممالک دنیا میں حاکم نہیں ہے تو یقینا رحمت العالمین کی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام مسلمان جسے نبی پاک ص نے جسد واحد قرار دیا ہے حقیقی معنوں میں جسد واحد بن کر مشترکہ دشمنوں کے خلاف صف آرا ہو۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی کا جامع مسجد سکردو میں جشن عید میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گرین ٹورزم کے نام پر زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچورا کی زمینوں پر قبضے کی کوشش کی گئی تو قبضہ کرنے والوں کے ہاتھ توڑ دیں گے۔بلتستان کو فلسطین بنانے کی منصوبہ بندی ہورہی ہے ۔
کواردو بشو اور دیگر مقامات پر بھی زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں ۔عوام زمینوں کی حفاظت کیلئے شیخ حسن جعفری ،آغا علی رضوی اور آغا باقر کا ہاتھ مضبوط کریں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ولادت باسعادت سرور کونین، سید الانبیاء، رحمت العامین حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی مزہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام و مشائخ عظام اور مرکزی رہنما نے خطاب کیا، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد میں شرکت۔
کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں حکومتی روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آقا و مولی ص کی کانفرنس میں رخنہ اندازی کی گئی جو کہ قابل مذمت اقدام تھا عظیم و الشان کانفرنس تو منعقد ہو ہی گئی، آقا و مولی ﷺ کا ذکر تو کوئی بھی نہیں روک سکتا، حکومت وقت اپنا قبلہ درست کرے، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، حکومت پارا چنار کے حالات کو جان بوجھ کر انتہائی خراب کرنا چاہتے ہیں، گھس بیٹھیوں کے زریعے انتشار پھیلا کر دہشتگردی کروانا چاہتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں۔ رحمت العالمین کے نام پر فتنہ و قتل و غارت گری تشویش ناک ہے, ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر امن معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے ۔ رسول خدا اس بات پر خوش ہوں گے کہ غزہ کے مظلومین ظلم برداشت کرنے کے باوجود ثابت قدم رہے، شہر تباہ ہو گئے لیکن انہوں نے پشت نہیں دکھائی، لبنان کے مجاہدین نے بھی قربانیاں دے کر عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا، آج ہمیں غزہ و لبنان کی عوام کا ساتھ دے کر حقیقی امتی ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔
کانفرنس سے صدر ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دن گزر گئے، مبارک ثانی کیس کا فیصلہ نہیں آیا، اتحاد کی برکت ہے کہ مبارک ثانی کیس کا فیصلہ واپس ہوا، اتحاد میں بہت برکت ہے، پاکستان کے جتنے مسائل ہیں سب پر ہم متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے، سات اکتوبر میں ملی یکجہتی کونسل غزہ کے لیئے تمام ملک میں متحد ہو کر بھرپور پروگرام منعقد کریں گے، اسرائیل کو تسلیم نہیں کرنے دیں گے، ہماری جدوجہد متحد ہو کر جاری رہے گی۔
صاحبزادہ محمد حامد رضا سربراہ سنی اتحاد کونسل پاکستان نے کہا کہ یقینا غزہ میں ظلم کی انتہا ہو رہی ہے لیکن دیکھا جائے تو آج ہم پاکستان میں بھی غزہ کی کیفیت سے دوچار ہیں، یہاں نہ تو غزہ کے لیئے احتجاج ہو سکتا ہے اور نہ ہی رسول اکرم کی ولادت کا میلاد منانے کی اجازت ہے، ملی یکجہتی کونسل کو ڈی چوک پر اجتماع کرنا چاہئے تاکہ اس حصار سے عوام کو آزاد کروایا جا سکے اور ہمارا چیف جسٹس تو انتہائی بے شرم شخص ہے جسے بزرگوں سے بات کرنے کی بھی تمیز نہیں ہے، ایسے لگتا ہے ہماری ریاست آفیشلی طور پر اسرائیل کو تسلیم کر چکی ہے، موجودہ حکومت چیف جسٹس کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور انہیں ہی چیف جسٹس رکھنا چاہتی ہے، ہم ان پر ریفرنس دائر کرنے کی تیاری کر چکے ہیں۔
لیاقت بلوچ جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل ونائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے میلاد النبی کی اسلام آباد میں متعین کردہ جگہ پر اجازت نہ دینا باعث تعجب ہے، رسول خدا کی ذات امت کے لیئے نقطہ اتحاد ہے اور تمام مسالک کے لیئے حصار ہے، آج غزہ و بیت المقدس میں ہزاروں شہید ہونے کے باوجود عوام استقامت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سب کو مظلوموں کے درد کو سمجھیں اور فلسطین و لبنان کی متحد ہو کر حمایت کریں، اسرائیلی ناسور کسی کو معاف نہیں کرے گا، سات اکتوبر کو ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم الاقصی کے طور پر منایا جائے گا۔
پیر نور الحق قادری رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس بابرکت مجلس کا انفرادی اور ممتاز مقام ہے، آج یہ عاشقان رسول کا مشترکہ خوبصورت اجتماع ہے، رسول خدا انسانیت کی سربلندی اور کامیابی کیلئے مبعوث ہوئے، پسے ہوئے اور ٹھکرائے ہوئے انسانوں کے مونس و مددگار بن کر آئے جس سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، اس ماہ ربیع الاول کو صہیونیوں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر کے منائیں، ایران کی فلسطینیوں کی معاونت لائق تحسین ہے، میلاد کے لیئے اسلام آباد میں جگہ کی اجازت نہ دینا انتہائی افسوسناک ہے۔
سیدہ معصومہ نقوی صدر مجلس وحدت مسلمین خواتین نے کہا کہ مسلمان آپس میں بھائی اور کفار کے مقابلے میں سخت ہیں، غزہ کے مظلومین کی حمایت میں مسلم حکمران ناکام ہو گئے ہیں، الٹا مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلانے میں گھناؤنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہمیں ملکر بالخصوص خواتین اس بات کو یقینی بنائیں کہ اسرائیلی مصنوعات کا عملی بائیکاٹ کریں۔
کانفرنس سے علامہ حسنین گردیزی، علامہ سید احمد اقبال، خواجہ مدثر، محمد عبداللہ گل، سید فدا بخاری، علامہ عارف حسین واحدی، سید ناصر شیرازی،خرم نواز گنڈا پور،علامہ ملک نصیر حسین، مفتی گلزار احمد نعیمی ،علامہ اسحاق نجفی ،پیر عتیق چشتی، سید اسدعباس نقوی، علامہ سید علی عباس نقوی، میثم کاظم، سبز علی، علامہ سید علی اکبر کاظمی، ملک اقرار حسین، تصور علی مہدی و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)ولادت باسعادت سرور کونین، سید الانبیاء، رحمت العامین حضرت محمد مصطفی ص کی مناسبت سے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی میزبانی میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بعنوان عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں ملک بھر کی مزہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام و مشائخ عظام اور مرکزی رہنما نے خطاب کیا، کانفرنس میں تمام مکاتب فکر کے خواتین وحضرات کی بڑی تعداد میں شرکت۔
کانفرنس سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے خطاب میں حکومتی روش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آقا و مولی ص کی کانفرنس میں رخنہ اندازی کی گئی جو کہ قابل مذمت اقدام تھا عظیم و الشان کانفرنس تو منعقد ہو ہی گئی، آقا و مولی ﷺ کا ذکر تو کوئی بھی نہیں روک سکتا، حکومت وقت اپنا قبلہ درست کرے، غزہ کے مظلومین کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، حکومت پارا چنار کے حالات کو جان بوجھ کر انتہائی خراب کرنا چاہتے ہیں، گھس بیٹھیوں کے زریعے انتشار پھیلا کر دہشتگردی کروانا چاہتے ہیں اسکی مذمت کرتے ہیں۔ رحمت العالمین کے نام پر فتنہ و قتل و غارت گری تشویش ناک ہے, ملک میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی پر امن معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے ۔ رسول خدا اس بات پر خوش ہوں گے کہ غزہ کے مظلومین ظلم برداشت کرنے کے باوجود ثابت قدم رہے، شہر تباہ ہو گئے لیکن انہوں نے پشت نہیں دکھائی، لبنان کے مجاہدین نے بھی قربانیاں دے کر عاشق رسول ہونے کا ثبوت دیا، آج ہمیں غزہ و لبنان کی عوام کا ساتھ دے کر حقیقی امتی ہونے کا ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مئیر کراچی کی نااہلی کے باعث کراچی میں ملیریا ، ڈینگی اور چکن گونیا جیسے امراض وباء کی صورت اختیار کر چکے ہیں ۔ حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں صفائی اور اسپرے مہم پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ مئیر کراچی کی نااہلی کے سبب کراچی کے عوام سخت اذیت کا شکار ہیں ۔ صوبائی حکومت فوری طور پر کراچی میں مچھر مار اسپرے مہم کا آغازکرے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے ڈویژنل کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ شہر کراچی میں وبائی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں، سندھ حکومت صوبے میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی دعویدار ہے لیکن ضلعی و تحصیل سطح پر وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے ۔ میئر کراچی فقط لفاظی کے ذریعے شہر کی خدمت کے دعوے دار ہیں،ان سے بلدیہ عظمیٰ کے امور بحسن وخوبی انجام دیئے نہیں جارہے دوسرے جانب انہیں مختلف ذمہ داریاں تفویض کی جارہی ہیں، چند روز کی بارش نے پیپلزپارٹی کی گڈگورننس کا پول کھول کررکھ دیا ہے۔ شہر کی سڑکیں اور گلیاں محلے تباہ وبرباد ہوچکے ہیں۔
تین دہائیوں سے حکمران ٹھیکداروں کے ساتھ مل کر کمیشن کے حصول کی خاطر ناقص مٹیریل کا استعمال کرکے عوام کو دھوکہ دینے میں مصروف ہیں۔ اربوں روپے کے فنڈز سے بننے والی سڑکیں اور گلیاں ایک ہی بارش میں بہہ گئیں۔ شہر کھنڈر کا منظر پیش کررہا ہے۔ حکمرانوں میں اگر ذرا برابر بھی شرم وحیاء باقی ہے تو عوام کو ان کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سالانہ مرکزی جشن صادقین ریلی مسجد الحسین سے دولت گیٹ چوک تک نکالی گئی۔ ریلی سے مجلس علمائے مکتب اہلیبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے خطاب کیا۔ ریلی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی کابینہ سے سید وسیم زیدی، غلام حسنین انصاری، ایڈووکیٹ فہیم جعفر، ضلعی صدر فخر نسیم، عزاداری ونگ کے صوبائی رہنما مولانا غدیر شیرازی، صدر آئی ایس او ملتان احتشام اظہر، وحدت یوتھ ملتان کے ڈویژنل صدر تیمورحسن، شیعہ علما کونسل کے رہنما آصف گردیزی نے شرکت کی۔
ریلی کا مختلف مقامات پر استقبال کیا گیا۔ باٹا شوز کی جانب سے گلشن مارکیٹ، جامعہ شہید مطہری سے مولانا غلام جعفر انصاری، پاکستان عزاداری کونسل کے صدر حسنین بخاری، ماتمی سنگت شہنشاہ وفا کے سالار ملک عمران، انجمن حسینہ حسن آباد کے متولی ایڈووکیٹ اقبال مہدی زیدی نے چوک کمہاراں والا، دربار شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم سید عون شمسی نے علی چوک اور ملک شجر کھوکھر، ملک ثمر کھوکھر کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ ریلی کا باقاعدہ اختتام امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ کے سامنے دعائے امام زمانہ سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا صدہ اور پارہ چنار میں ریلیوں/جلوسوں کے دوران نفرت انگیز نعرے بازی پر اہم بیان سامنے آگیا ہے ۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اس تشویش ناک صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ تفرقے کی آواز شیطان کی آواز ہے ،ہمیں کوئی کافر بھی کہے گا توبھی ہم انہیں کافر نہیں کہیں گئے۔کسی بھی مسلمان کی تکفیر جرم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ایسے نفرت انگیز اقدام کی مذمت کرتا ہوں ،اہلسنت اور اہل تشیع بزرگان علما آگے بڑھیں اور اس انتشار کا رستہ روکیں ۔ابھی کچھ دن پہلے جنگ میں کتنے ہی جوانوں کی جان چلی گئی ہے ۔
وحدت نیوز(پاراچنار)ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین اورتحصیل چیئرمین پارچنار آغا مزمل حسین فصیح اور سول سوسائٹی کے چیئرمین محمود علی جان طوری نے مفاد عامہ کے کئی منصوبوں کے سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے ساتھ طویل گفت و شنید کی ۔
ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود نے کئی امور کے سلسلے میں موقعے پر فوری احکامات صادر کئے۔ تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین فصیح نے امن وامان اور پاراچنار شہر کے مسائل کی نشاندہی کی دونوں نے ملکر مسائل کے حل کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا۔