وحدت نیوز(آرٹیکل) جس طرح سے دوسری جنگ عظیم کے بعد پوری دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوچکی تھی( 1945_1991) دنیا کی موجودہ صورتحال لگ بھگ اسی طرح ہوچکی ہے۔ امریکہ اور سعودیہ اپنے تمام اتحادی ممالک اور دہشت گردوں سمیت ایک طرف اور ایران دنیا بھر کے مظلومین سمیت دوسری طرف۔ 1945 _ 1991 کا زمانہ جس کو سرد جنگ کہا جاتا ہے۔ایک بلاک کی سرپرستی امریکہ کررہا تھا اور ایک کی سرپرستی سوویت یونین کررہا تھا۔سوویت یونین کے زوال کے بعد سرد جنگ ختم ہوگئی ۔ امریکہ کو تنہا world power کے طور پر پوری دنیا کے ممالک نے تسلیم کر لیا سوائے ایران کے۔ 1991_2001تک کا زمانہ عالمی سطح پر پرامن رہا لیکن 9/11کے بعد عالمی حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔
افسانوی کردار،عالمی دہشت گرد اسامہ بن لادن کی تلاش کا بہانہ بناکر امریکہ نے 2001 ایک میں افغانستان پر حملہ کردیا اس جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کا نام دیا گیا۔War against Terrorism. پاکستان مارشل لاء کے دور سے گذر رہا تھا ۔امریکی صدر جارج بش کے حکم پر مشرف نے جنگ میں امریکی اتحادی بننے کافیصلہ کرلیا۔جس کی سزا ابھی تک پوری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے۔2003 میں عالمی دہشت گرد امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بناکر عراق کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔
اس کے بعد شام کی باری آئی تو اس میں امریکہ اور اسرائیل نے پرانی جنگی حکمت عملی تبدیل کر دی بجائے اس کے کہ direct attack کرتے ترکی،قطر اور سعودیہ کو بشارالاسد کی حکومت کو تہس نہس کرنے کی ذمہ داری دےدی اور بشارالاسد کے خلاف داخلی فوج free army کی شکل میں سامنے آگئی اور 2011 کے اوائل میں فری آرمی نے بشارالاسد کی حکومت کے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا، یوں دیکھتے ہی دیکھتے کئی اور دہشت گرد تنظیمیں سامنے آگئیں جن میں سرفہرست داعش، جبہۃ النصرہ ، احرارالشام، جیش الاسلام اور القاعدہ وغیرہ وغیرہ ہیں۔ پانچ سال اس جنگ کو گذر گئے پر امریکہ،اسرائیل،ترکی،سعودیہ،قطر اور اس کے اتحادی ممالک اپنے شیطانی مقاصد حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوگئے۔شام،عراق،افغانستان اور پاکستان میں ہزاروں بےگناہ افراد کا خون نا حق گرانے کے بعد بھی آ رام نہ ملا تو یمن کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور اس جنگ کو کئی ماہ گذر چکے، ہزاروں بےگناہ افراد کا قتل عام ہوا اور ہو رہا ہے۔ تب بھی قرار نہ آ یا تو اس سال دسمبر میں تحریک اسلامی نائیجیریا کے بےگناہ افراد کا نائیجیریا کے آرمی کے ذریعے قتل عام کروادیا اور تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ کو پابند سلاسل کیا، اس پہ بھی سکوں نہ آیا تو مرد حر ،مرد مجاہد شیخ النمر کو حکومت کے خلاف بغاوت کے الزام میں تختۂ دار پہ لٹکا دیا۔
امریکہ شیطان بزرگ ہے اس میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں، لیکن بنی سعود بھی امریکہ سے پیچھے نہیں۔ امریکہ نے جب بھی کسی مسلمان ملک پر حملہ کرنا ہو یا کروانا ہو ہمیشہ عرب دنیا کے شیطان بزرگ کی خدمات لیتا رہا ہے اور سعودیہ بھی با کمال میل اپنےحواریوں اور جواریوں کےساتھ لبیک یا پدر کرکے اسرائیل اور امریکہ کے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہناتا رہا ہے۔ ترکی اور سعودیہ مسلمانوں کے تاریخی غدار ہیں۔ اس میں بھی کسی کو ذرہ برابر شک نہیں ہونا چاہیئے۔ لیکن ایسا کیوں ہے ؟ اس پہ بحث کی ضرورت ہے۔
اس کو سمجھنے کے لئے ہمیں 1979 سے تاریخ کا مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔ 1979 میں ایران میں جب خمینی بت شکن رحمت اللہ علیہ کی سربراہی اور سرپرستی میں اسلامی انقلاب آیا تو اس زمانے میں پورا world دو blocks میں تقسیم ہوچکا تھا (communism) اور (capitalism)۔کیمونسٹ بلاک کی رہبری سوویت یونین کررہا تھا اور کیپٹلسٹ بلاک کی رہبری امریکہ کے ہاتھ میں تھی۔سرد جنگ اپنے عروج پر تھی۔ ان دونوں کی اجازت کے بغیر کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی کا بننا تقریبا ناممکن تھا۔جو بھی نیا ملک معرض وجود میں آتا تھا اپنی بقا اور survival کےلیے ان دو بلاکس میں سے کسی ایک کو join کرنا ضروری تھا۔ یہی وجہ تھی جب پاکستان بنا تو اس کو بھی کسی ایک کو join کرنا پڑا اور اس نے امریکی بلاک کو join کرلیا جس کا بدلہ سوویت یونین نے 1971کی جنگ میں پاکستان سے لےلیا۔
اسلامی انقلاب کے بعد امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے دونوں بلاکس کو no بول دیا اور لا شرقية ولا غربيه کا شعار بلند کیا جس سے امریکی ایوان میں زلزلہ آ گیا اور American policy makers نے اسلامی انقلاب کو اپنے لئے خطرہ سمجھا اور اس نئے انقلاب کو شروعات میں ہی دبانے اور ختم کرنے کا plan بنالیا جس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے انہوں نے منحوس ڈکٹیٹر صدام حسین کا انتخاب کرلیا اور یوں دیکھتے دیکھتے عراق نے ایران پر حملہ کردیا۔فرنٹ پر عراق اور پشت پر امریکہ سمیت اس کے پجاری،آٹھ سالوں تک اپنی پوری قوت لگادی لیکن ذلت او رسوائی کے سوا انہیں کچھ نہیں ملا۔ سعودیہ کا کردار ایران عراق جنگ میں قابل فراموش نہیں۔سعودیہ نے بڑھ چڑھ ک عراق کی مدد کی اس کی دو اہم وجوہات تھیں ایک تو یہ کہ خطے میں اس کی monopoly خطرے میں تھی اور دوسری وجہ اہل بیت علیہم السلام سے دشمنی جو کہ بنی سعود کو اپنے آباؤ اجداد سے وراثت میں ملی تھی۔جنگ میں ناکامی کے بعد امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے انقلابی ساتھیوں کو صفحہ ہستی سے مٹا کر امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو کمزور کرنے کی سازش کی اور پورے پارلیمنٹ کو بمب سے اڈا دیا لیکن اس سے بھی انقلاب کو کوئی فرق نہیں پڑا اور دشمن ہمیشہ کی طرح ذلیل و خوار ہوگیا۔
امام رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت کے بعد دشمن کو لگا کہ اب انقلاب کا The end ہے لیکن ان کا یہ خواب بھی شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ انقلاب اسلامی کو مقام معظم رہبری سید علی خامنہ ای ارواحنا لہ الفدا جیسا لیڈر ملا اور یوں انقلاب اسلامی ایران سے نکل کر آہستہ آہستہ دنیا کے گوشہ و کنار میں پہنچا۔اسرائیل کے مقابلے میں حزب اللہ جیسی تنظیم بنی،فلسطین کی اسرائیل کے خلاف مقاومت طاقتور ہوگی اور کچھ ہی سالوں میں ایران تمام اعتدال پسند، انقلابی، مظلومین، محرومین اور مستضعفین جہاں کی آواز بن گیا۔
انقلاب اسلامی سے پہلے دنیا میں ظلم اور ظالم کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے والا کوئی نہ تھا، ظلم سے ِٹکرانے اور ظالم کے خلاف ڈٹ جانے والا کوئی نہ تھا۔لیکن انقلاب اسلامی کے بعد دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوا ایران نے اس کے خلاف صدائے حق بلند کیا، ظالم سے لڑا اور مظلوم کی حمایت کی۔ یوں پوری دنیا میں ایران ظلم کے خلاف جنگ اور ٹکر کا symbol بن گیا۔ بس ایران کا یہی style دنیا کے ظالم اور جابر حکمرانوں کو پسند نہ آیا ۔
اب جبکہ انقلاب اسلامی پوری دنیا میں پہنچ چکا ہے، ظالموں کے خلاف تحریکیں مضبوط ہوتی جارہی ہیں ایسے حالات میں دشمن نگران و پریشان الٹی سیدھی حرکتوں پر اتر آیا ہے۔ عراق اور شام میں ناکامی کے بعد دشمن نے اب نئی حکمت عملی تیار کی ہے اور حکمت عملی بہت خطرناک ہے اور وہ ہے مسلمان کو مسلمان سے لڑانا اور اس کى ذمہ داری اپنے پرانے وفادار سعودیہ کو سونپی ہے۔ اور یہ وہی برطانیہ کی پرانی پالیسی،(divide and rule), لڑاو اور حکومت کرو والى پالیسی ہے جس کو سعودیہ کے ذریعے پوری دنیا میں implement کررہا ہے۔ نائیجیریا کے بےگناہ افراد کا قتل عام،شیخ زازاکی کی گرفتاری، شیخ النمر کی پھانسی، یمن پر جنگ مسلط کرنا، بحرین کے مسلمانوں پر ظلم، سعودیہ کے شعیوں پر ظلم یہ سب اسی منحوس پالیسی کا نتیجہ ہے۔
شیخ زکزکی کی گرفتاری اور شیخ النمر کی پھانسی کے بعد دشمن یقینا خوش ہوگا کہ وہ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والى پالیسی میں کامیاب ہوگیا ہے اور ظاہرا ایسا ہی لگ رہا ہے لیکن انشاءاللہ اس میں بھی دشمن ذلیل و خوار ہوگا۔چونکہ بنی سعود کا ہزار پردوں کے پیچھے چھپا ہوا اصلی چہرہ آ ہستہ آ ہستہ پوری دنیا کے سامنے آرہا ہے اور اس ناپاک اور مکروہ چہرے کو بےنقاب کرنے میں منی کے آٹھ ہزار شہیدوں کا ،نائیجیریا کے ہزار بےگناہ شہیدوں کا ، یمن کے لاکھوں بےگناہ شہیدوں کا،شہید مقاومت شہید شیخ النمر ،شام اور عراق، افغانستان اور پاکستان میں بے شمار بےگناہ افراد کے قتل عام شامل ہے۔ چونکہ اب دنیا کو پتا چل چکا ہے دنیا میں جہاں پر بھی دہشت گرد اور دہشت گرد تنظیمیں ہیں ان سب کے پیچھے امریکہ،اسرائیل اور سعودیہ ہیں، انہوں نے ہی ان دہشت گرد تنظیموں کو بنایا ہے، یہی ان کو جنگی جرائم کے لئے جنگی وسائل فراہم کر رہے ہیں، یہی ان کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اور پوری دنیا سے دہشت گردوں کو جمع کر کے شیعیان حیدر کرار سے لڑنے کا task دیا ہے۔ یہ ایک عالمی جنگ ہے جس کا آغاز سعودیہ کی سرپرستی میں ہوچکا ہے اور جسکی پشت پر امریکہ اور اسرائیل ہیں۔شیعہ اور سنی کو آ پس میں لڑانے کا منصوبہ عملی ہوچکا ہے۔
ایسے حالات میں اصلی دشمن کو اور اس کے عزائم کو پہچاننے کی اشد ضرورت ہے۔سعودیہ کی قیادت میں 34 سنی ممالک کا اتحاد اسی سازش کا حصہ ہے۔لیکن دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے شیعہ اور سنی بھائی بھائی ہیں یہ ایک دوسرے سے جدا نہیں۔ یہ اسلام کے دو بازو ہیں، ان دونوں کے بیچ کبهى جنگ نہیں ہوگی، بلکہ یہ دونوں مل کر کل کفر، بنی سعود اور ان کے ٹکڑوں پر پلنے والے عالمی دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے اور اپنی صفوں سے کالی بیھڑوں کو نکال کر باہر پھینک دینگے۔
یہاں پر ملت پاکستان سے اور رہبران پاکستان سے یہ گزارش ہے کہ ان حالات میں جبکہ دشمن ہمارے خلاف متحد ہوچکا ہے اپنی سیاسی بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اس مشکل وقت کو غنیمت سمجھ کر عملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ تمام شیعہ اور سنیّ مسلمان مل کر آلِ یہود اور آلِ سعود کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔
تحریر۔۔۔۔ عاشق حسین آئی آر۔سیکریٹری سیاسیات ، ارتباطات MWM قم
پیشکش،مجلس وحدت مسلمین قم شعبہ میڈیا