پیپلز پارٹی کے وفد کی علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات، ایم ڈبلیوایم کو آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت

27 February 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی  جنرل سیکریٹری اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے وفدکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور سینئر رہنماؤں سے ملاقات کی۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے علامہ ناصر عباس جعفری کو پیپلز پارٹی کی طرف سے بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس (APC)میں سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے شرکت کی دعوت بھی دی جسے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے قبول کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے وفود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔اس موقعہ پر نیئر بخاری نے ملک میں امن و امان کے حقیقی قیام کے لیے تمام سیاسی قوتوں کی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔قومی معاملات ملک کی معتدل جماعتوں کے مابین اتفاق رائے وقت اولین ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان کیاہے۔ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی قیادت سے ہم نے شرکت کی درخواست کی ہے جس کو انہوں نے قبول کیا ۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت وطن عزیز کو درپیش خطرات میں دہشت گردی سر فہرست ہے۔دہشت گرد عناصر دندناتے پھر رہے ہیں۔نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر اگر بروقت عمل کیا جاتا تو ان مذموم عناصر کو پاؤں پھیلانے کا موقع ہر گز نہ ملتا اور دہشت گردی کے نقصانات کم سے کم دیکھنے پڑتے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے داغ چھپانے میں مصروف ہیں اور عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا وطن عزیز کی سالمیت و استحکام کے لیے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ہم آواز ہونا ہوگا۔آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد حکمرانوں پر دباؤ ڈالنے کے لیئے انتہائی ضروری ہے۔دہشت گرد طاقتوں کے خلاف کاروائی میں کسی بھی قسم کی تاخیر ان کو موقعہ فراہم کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree