وحدت نیوز(اسلام آباد) ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں سیکریٹری جنر ل لیاقت بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوری عالی کے رکن علامہ عبدالخالق اسدی، سیکریٹری جنرل کےپی کے علامہ اقبال بہشتی اور سید محسن شہریار نے شرکت کی،ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام جماعتوں نے مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر ناصر عباس شیرازی کے جبری گمشدگی کی بھر پور مزمت کی اور وفاقی و صوبائی حکومت سے تین ہفتے سے لاپتہ ناصرشیرازی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا،لیاقت بلوچ نے اجلاس کے شرکاء سے کہاکہ ناصرشیرازی کے اغواءپر ملی یکجہتی کونسل کو شدید تشویش ہے ، اس مسئلے پر کونسل اعلیٰ سطحی اجلاس جلد طلب کیاجائے گا، انہوں نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کی قیادت کو اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور کسی بھی قسم کی احتجاجی تحریک میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔