وحدت نیوز (جھامرہ شریف) ہمارے نظام تعلیم کو انسانی اقدار اور دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہئے، موجودہ نظام تعلیم فقط کلرک، سیلزمین اور غلامانہ زہنیت کی افزائش کر رہا ہے جو دوسری اقوام کی خدمت تو کر سکتے ہیں مگر لیڈ نہیں کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تعلیم نثارعلی فیضی نے جھامرہ شریف میں مہد الفاطمہ کے زیر انتظام یوم والدین و تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اسلام نے بامقصد تعلیم اور معاشرے کی خدمت کرنے والی تعلیم کے حصول کو فریضہ قرار دیا ہے۔ اس موقع پر مہدالفاطمہ کے ننھے بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئےوالدین اور شرکاء نے بچوں کی عمدہ کارکردگی کو خوب سراہا۔