وحدت نیوز (اسلام آباد) پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کی حکومت کا ساتھ دیں گے، عوام نے تبدیلی کو ووٹ دیا عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، قوم دھمکیو ں اور دھماکوں کے باوجود گھروں سے باہر نکلی ن لیگ اور پی پی پی کا بنایا ہوا چیئر مین الیکشن کمیشن نااہل ثابت ہوا، استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں پی بی 27اور پی ایس89پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لئے درخواست دی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پہلی تقریر کے بعد ہی ڈالر کی قیمت میں کمی آنا خوش آئند ہے عوام نے تبدیلی کو ووٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوراوں پراعتماد کیا پاکستان کے امن اور خوشحالی کی جدوجہد میں تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔55فیصد سے زیادہ عوام اپنے حق رائے دہی کے لئے باہر نکلی جبکہ کئی خوفناک دھماکے بھی ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مکمل تیاری کے بغیر الیکشن کروائے چیئرمین الیکشن کمیشن جو کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا بنایا ہوا ہے نااہل ثابت ہوااس سے استعفی کامطالبہ کرتے ہیں پولنگ ایجنٹس کو وقت سے قبل باہر نکالنے اور فارم 45کی فراہمی میں تاخیر نے الیکشن عمل پر سوالات اٹھادئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اس عمل سے الیکشن کو نقصان ہو اہے ہم شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے اور باقی جماعتوں سے بھی قانونی رستے اختیار کرنے کے لئے کہتے ہیں اگر عدالتیں برقت فیصلے دینے میں تاخیر کریں تو اس صورت میں عوام کے پاس جائیں ہم سپورٹ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی بی 27اور پی ایس89پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لئے درخواست دی ہے شفاف تحقیقات ہونی چاہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت انتہا پسند ی سے شدید خطرات لاحق ہیں قومی سلامتی کے اداروں کو اس طرف سنجیدگی سے سوچنا ہوگا دیکھنا ہوگا کہ کہیں یہ شدت پسند عناصر سیاسی شیلڑ لے کرنا آجائیں پاکستان مذید کسی بھی قسم کی شدت پسندی کا متحمل نہیں ہو سکتاامید کرتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرئے گی آزادداخلہ اور خارجہ پالیسی کو اپناتے ہوئے ملکی وقار کو دوبارہ قائم کرئے گی، ہم پاکستانی عوام کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی ترقی کے لئے دھمکیوں اور دھماکوں کے باوجود بھرپور انداز میں الیکشن عمل حصہ لیا ۔