زائرین کو ویزے کے حصول میں مشکلات، علامہ راجہ ناصرعباس کا عراقی وزیر اعظم کو خط،علامہ شفقت شیرازی کا وزیر خارجہ سے رابطہ

11 October 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے عراقی ویزا کے حصول میں پیش آمدہ مشکلات کے حوالے سے آج بروز جمعرات سہہ پہر عراقی حکام خصوصا عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو خط لکھا ہے جس میں اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کی طرف سے ویزا کے صدور میں تعطل کا فوری نوٹس لینے کا کہا اور زائرین حضرت ابا عبداللہ کے چہلم امام حسین (ع) پر سفر میں ہر ممکنہ تعاون و سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا. علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ امور خارجہ کے سیکرٹری ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے دیگر متعلقہ عراقی حکام خصوصاعراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم جعفری سے رابطہ کیا اور ویزا کے صدور میں مشکلات کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ اور اس عنوان سے پاکستان سے چہلم امام حسین (ع) پر شرکت کرنے والے لاکھوں زائرین حضرت ابا عبداللہ الحسین (ع) کی تشویش اور پریشانی سے آگاہ کیا. عراقی حکام کی طرف سے ویزا کے صدور میں تعطل کو جلد از جلد برطرف کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس کی جانب سے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو لکھے گئے خط میں کہاگیاہےکہ ہم رسول اللہﷺ اور ان کے خانوادے سے جنون اور عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال لاکھوں پاکستانی زائرین کربلائے معلیٰ اور نجف اشرف کی زیارات سے مشرف ہونے کیلئے ہوائی اور زمینی راستوں کا انتخاب کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گذشتہ کئی ادوار سے پاکستان میں موجود عراقی سفارت خانہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرتا رہا ہے، مگر اس برس حد درجہ سنگین مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، پاکستانی زائرین نے اس سال اربعین امام حسین ؑ پر جانے کیلئے اپنی تیاری پچھلے سالوں کی آسان ویزہ پالیسی کو دیکھتے ہوئے کی مگر ویزہ کے اجراء میں رکاوٹوں اور دشواریوں کے باعث ان کا زیارتی پروگرام متاثر ہورہا ہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خط کے اآخر میںعراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے گذارش کی کہ آپ  فی الفور اسلام آباد میں قائم عراقی سفارت خانے کو ضروری ہدایات جاری کریں کہ وہ زائرین امام حسین ؑ کو ہنگامی بنیادوں پر ویزہ جاری کریں، زائرین ابا عبداللہ الحسین ؑ کی مشکلات حل کرنے کی بدولت خدا آپ کو اجر عظیم دے اورآپ پر اپنی برکتیں نازل فرمائے، میں آپ کے مثبت اور فوری جواب کا منتظر رہوں گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree