زائرین کے مسائل کے حل کیلئے ایران،پاکستان اور عراق کی مشترکہ رابطہ کمیٹی کا قیام انتہائی اہم ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

13 October 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ارنا نیوز ایجنسی کے نمائندے کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہاکہ زائرین کے مسائل صرف محرم الحرام کے پہلے عشرے یا چہلم کے ایام تک محدود نہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کے ایران اور عراق کی زیارتوں کے سفر کا سلسلہ پورے سال جاری رہتا ہے،انہوں نے یہ تجویز دی ہے کہ ایران، پاکستان اور عراق کی خارجہ، داخلہ اور مذہبی امور کی وزارتوں پر مشتمل مشترکہ رابطہ اور تعاون کمیٹی کی تشکیل ہو جس کا مقصد زائرین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بہتر اور وقت کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے چہلم امام حسین (ع) کے سالانہ عظیم پیدل مارچ کو شیعہ سنی کی وحدت کی منفرد علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چہلم مارچ سے عالم اسلام میں باہمی اتحاد مزید مضبوط ہوگا جس سے امت مسلمہ کے دشمنوں میں مایوسی پیدا ہوگی،انہوں نے پاک ایران سرحد تفتان پر پاکستانی زائرین کی پذیرائی کے لئے حکومت ایران کی منفرد انتظامات بالخصوص پاکستانی زائرین سے متعلق قائد اسلامی انقلاب کی خصوصہ توجہ کا شکریہ ادا کیا،علامہ جعفری نے مزید کہا کہ ایران اور پاکستان کی ہوائی کمپنیاں اس موقع پر مقدس مقامات کے لئے پاکستان سے براہ راست پروازیں چلائیں جس سے ان کا مالی فائدہ بھی ہوگا اور زائرین کو بھی سہولت فراہم ہوگی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree